... loading ...
سقوطِ ڈھاکا کے بدترین تاریخی المیے پر پاکستان میں آج مکمل اور شرمناک خاموشی طاری ہے۔ بعض مبصرین کے نزدیک سانحہ آرمی پشاور اور سقوطِ ڈھاکا کی ایک ہی تاریخ یعنی سولہ دسمبر کے باعث ریاست کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ سقوطِ ڈھاکا سے وابستہ تاریخی گناہوں کو پس منظر میں دھکیلنے کے لئے ایک غم سے دوسرے غم کو دفع کر سکیں۔ چنانچہ س...
سانحہ پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر آرمی پبلک اسکول میں ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھی شریک ہے ۔ اس مرکزی تقریب میں وزیراعظم میاں نوازشریف ، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، گ...
ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے ڈائریکٹرمظہر کاکاخیل کریں گے۔ جے آئی ٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی الطاف حسی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر اور ان کے اسٹاف کے ساتھ نوشہرہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جسے فون کرکے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل کے سامنے اٹھایا ہے۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے ...
پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے پنجاب یونیورسٹی کےدو مزید فیکلٹی ممبران اور ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔جن میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر عامر سعید، بوائز ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور کالج ...
ریحام خان نے نیو کے لئے اپنے پروگرام’’ تبدیلی‘‘کی ریکارڈنگ کرادی ہے،جو آج نشر ہوگا۔ یہ ریکارڈنگ آئندہ دنوں میں ملک میں تو یقینا کوئی تبدیلی نہیں لاسکے گا۔ مگر نیو ٹی وی چینل میں خاصی تبدیلیاں لانے والا ہے۔ ریحام خان کو پہلا مسئلہ ہی یہ درپیش ہے کہ اُسے اپنے پروگرام میں کوئی مہمان...
کراچی کا بلدیاتی الیکشن اپنے نتائج کے لحاظ سے اہلیان کراچی کیلئے حیران کن نہیں تھا۔۔۔۔۔۔ کراچی کا پتا پتا اور بوٹا بوٹا یہ جانتا تھا کہ کسے جیتنا ہے اور کس کو جتانا ہے۔۔۔۔۔۔؟ کراچی میں ایم کیو ایم کو اس قدر مقبولیت حاصل نہیں تھی جتنی غلط اقدامات اور فیصلوں سے اسے پلیٹ میں رکھ کر ...
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ممتاز بھٹو کو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اہم صلاح مشوروں کے لئے اچانک اور ہنگامی طور پر لاہور مدعو کر لیا ہے۔وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ممتاز بھٹو کو ملاقات کے لئے 11 دسمبر کا فوراً بلایا گیا تھا۔ مگر وہ پرواز کی ع...
رینجرز کی مدتِ قیام میں توسیع کے معاملے میں سندھ حکومت کی طرف سے مسلسل لیت ولعل اور اِسے سندھ اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے منظوری کے موقف نے بالا خر سندھ اور وفاقی حکومت کو ایک دوسرے کے بالمقابل کھڑا کردیا ہے۔ جس میں12 دسمبر کو وفاقی وزیر چوہدری نثار اور سندھ کے مشیر اطلاعات مولا ...
پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل شاہین III کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطحی امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے اعلان کو دو دن ہی گزرے ہیں، یہ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اپنے دفاع پر کوئ...
بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے مسئلے کو بالاخر حل کر لیا گیا ہے۔ اور وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثنااللہ زہری کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کی اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی، مسلم لیگ نون اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے 11 مئی 2013ءکے عا...
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ تنظیمی دورے پر6تا 8 دسمبر کو،کوئٹہ آئے ۔میڈیا کے نمائندو ں سے بات چیت کی ،اپنی جماعت کے مختلف اجتماعات میں شریک ہوئے اسی طرح کوئٹہ چیمبر آف کا مرس کے صد ر سے نہ صرف ملاقات ہوئی بلکہ چیمبر آف کامرس ک عہدیداران سے خطاب بھی کیا۔م...
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام باد میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ دونوں ممالک جموں و کشمیر، وولر بیراج، سیاچین اور سر کری...
وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات 2015ء میں ہونے والی دھاندلیوں کا پول کھول دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے انتخابات میں سندھ کی سرکاری یونیورسٹی ڈاؤ یونیورسٹی کی نشست سے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے 5دسمبر کوہونے والے انتخابات ...
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے پانچویں ہارٹ آف ایشیا (قلبِ ایشیا)کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے عمل کو سراہتا ہے، یہ استنبول کانفرنس کا تسلسل ہے جس کا مقصد خطے میں امن، انسانی اقدار اور علاقائی ت...
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج’ہارٹ آف ایشیا ‘ کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے 8 دسمبر کو منگل کی شام اسلام آباد پہنچ گئیں۔ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی اچانک ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے ابتدائی آثار کے باب میں یہ سب سے بڑی پیشرفت کے طور پر اِسے دیکھا جارہا ہے۔...
کراچی میں امن وامان اور اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل 7 دسمبر کی رات تک اپنے عروج پر رہا ۔ رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع کا معاملہ سندھ کی سائیں سرکار نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں حائل دشواریوں سے نتھی کرکے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے مشکل ترین بنا ...
وزیراعظم کے زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک فوج کی اعلیٰ قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اس موقع پر شاید یہ اچھی خبر نہ ہو کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں عین اُسی وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کھلے الفاظ میں عدم اعتماد ظاہر کرتے ہو...
وزیراعظم میاں نوازشریف اب سے چند گھنٹو ں کے بعد کراچی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرنے والے ہیں جس میں رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ گزشتہ 26 برسوں سے سندھ میں موجود رینجرز کی مدتِ قیام میں توسیع کے لئے سندھ کی سائیں ...
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے نامزد ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت نے تفتیش مکمل کرکے تینوں ملزمان کو ۱۴؍ دسمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ...
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ۶؍دسمبر (بروز اتوار) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ مقدمہ جے آئی ٹی کی روشنی میں درج کیا گیا۔ جس کی منظوری حکومت نے دی۔اُنہوں نے کہا کہ ملزمان کی پاکستان میں گرفتاری کے باعث مقدمے درج کرنے کا فی...
ایم کیوایم کے حلقوں میں انتخابی نتائج کے ساتھ ہی کراچی کے اگلے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے تفصیلی غوروفکر کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وجود ڈاٹ کام کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ایم کیوایم کے حق میں آنا شروع ہوئے تو عزیزآباد کے جناح گراونڈ میں ایک...
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج روایتی ثابت ہوئے جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے نہ صرف واضح اکثریت حاصل کر لی ۔ بلکہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیوایم کے راستے میں کوئی رکاؤٹ بھی دور دور تک باق...
ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مطلوبہ یونین کونسلز کے چیئرمین کا ہندسہ پانے کے بعد اپنے جس امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے، وہ ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نہیں ، بلکہ کوئی اور ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کی...