... loading ...

ایم کیو ایم نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مطلوبہ یونین کونسلز کے چیئرمین کا ہندسہ پانے کے بعد اپنے جس امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے، وہ ذرائع ابلاغ میں زیرگردش ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نہیں ، بلکہ کوئی اور ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیوا یم نے دانستہ وسیم اختراور ریحان ہاشمی کے ناموں کو زیربحث بننے کا ماحول پیدا کیا ہے۔ مگر یہ نام کسی بھی طرح کراچی آپریشن کے موجودہ حالات میں کسی بھی طرف کسی بھی خوشگوار تاثر کو پیدا نہیں کرتے۔ ایم کیوایم نے اپنے اصل نام اب تک اس لئے بھی چھپا رکھے ہیں کہ وہ آج کے حالات میں یہ نہیں چاہتی تھی کہ اپنے میئر کا نام پہلے سے سامنے لاکر اس کے لئے مشکلات کو دعوت دے، کیونکہ نام سامنے آنے کی صورت میں یہ امکان تھا کہ وہ مختلف نوعیت کے خطرات کی زد میں آجاتے۔ جس میں مذکورہ افراد پر مقدمات وغیرہ کے قائم ہونے کاخطرہ بھی شامل تھا۔

وجود ڈاٹ کام کو اس حکمت عملی سے وابستہ انتہائی باخبر حلقوں سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیوایم نے میئر کے لئے جن امیدواروں کے نام چھپا رکھے ہیں اُن میں سب سے اہم نام انجینئر ناصر جمال کا ہے۔ انجینئر ناصر جمال این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئر ہیں۔ وہ مئی 2010 ء سے فروری 2015 ء تک کے الیکٹرک میں بطور منیجر فرائض ادا کرتے رہے ۔ بعد ازاں وہ کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر بنا دئے گیے۔ زہرہ شاہد کے قتل کے بعد ایم کیوایم میں تبدیل ہوتی رابطہ کمیٹیوں میں پہلی بڑی تبدیلی اُس وقت آئی تھی جب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے دوبرس قبل سیکٹر سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے اچھے ناموں کا تقاضا کیا تھا ۔ تب کراچی شادمان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے انجینئر ناصر جمال کا نام سیکٹر کی جانب سے آیا تھا۔ بعدازاں الطاف حسین نے اُنہیں ڈپٹی کنوینئر رابطہ کمیٹی بنا دیا تھا۔ اُن دنوں عامر خان کو رابطہ کمیٹی کا کنوینئر بنایا گیا تھا۔ وہ تقریباً ایک سال تک اس منصب پر رہے۔ پھر رابطہ کمیٹی میں آنے والی مسلسل تبدیلیوں کے بعد وہ اپنا کردار خاموشی سے ادا کرتے رہے اور زیادہ نمایاں ہونے سے بھی گریز کرتے رہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق انجینئر ناصر جمال کسی بھی دوسرے امیدوار کے مقابلے میں متحدہ کے قائد کے سب سے پسندیدہ امیدوار سمجھے جارہے ہیں ۔جنہیں نارتھ ناظم آباد کی ایک یوسی سے نہایت خاموشی سے میدان میں اُتارا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے پاس ایک اور نام کراچی یونیورسٹی سے شعبہ سیاسیات میں ماسٹر کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے مشتاق کا بھی ہے۔ ایم کیوایم ان دوناموں کے علاوہ کسی تیسرے نام کو بھی پیش کرسکتی ہے جو سب کے لئے چونکا دینے والا یا نیا نام بھی ہو سکتا ہے ،مگر یہ امر تقریباً طے ہے کہ ایم کیوایم میئر کے لئے مطلوبہ ہندسہ پانے کے بعد جن امیدواروں کو بطور میئر کے طور پر پیش کرنے والی ہیں ، اُن میں وسیم اختر کا نام کہیں دور دور تک نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...