... loading ...

وزیراعظم کے زیر صدارت گورنر ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک فوج کی اعلیٰ قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اس موقع پر شاید یہ اچھی خبر نہ ہو کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں عین اُسی وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کھلے الفاظ میں عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کو شدید خطرہ ہے، جب فوجی سربراہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم سربراہان اجلاس میں شریک تھے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو آج (7 دسمبرکو) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اُن کے وکیل نے عدالت کے روبرو یہ استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین چیمبر میں کچھ کہنا چاہتے ہیں ، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد موجود نہ ہو۔ مگر عدالت نے کہا کہ کارروائی کھلی عدالت میں ہورہی ہے ، اس لئےاُنہیں جو کچھ کہنا ہے وہ یہاں سب کے سامنے کہیں۔ اس پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ “اب میں چپ نہیں رہ سکتا، میری زندگی کو شدید خطرہ ہے۔ جھگڑا کسی اور سے ہے جو مجھ پر اُتارا جا رہا ہے۔ مجھے زبردستی فٹ کیا جارہا ہے۔ مجھے قتل کرنا ہے تو مار دیں ، میرا انکاونٹر کردیں۔ میں مرگیا تو الزام اس نظام پر ہوگا۔ میرا اللہ محافظ ہے، میں مظلوم ہوں۔ ”
ڈاکٹر عاصم حسین عدالت کے روبرو تقریباً پھٹ پڑے ۔ اُنہوں نےا س موقع پر معزز جج کو مزید کہا کہ ” مجھے انصاف دیں ، آپ کو دعائیں دوں گا۔پولیس اسٹیشن میں محفوظ ہوں ، ورنہ یہ لوگ کچا کھا جائیں گے۔ مجھے ایم ایس کے بیان پر ملزم بنایا گیا۔مجھ پر لگائے گئے سارے الزامات جھوٹے ہیں۔ میں نے اپنے اسپتال میں کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی۔ ”
سابق مشیر پٹرولیم نے ریمانڈ رپورٹ کو بھی مسترد کر تے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے رینجرز کی تحویل میں نہ دیا جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کی صاحبزادی ڈاکٹر ندا نے عدالت میں ایک بیان ِ حلفی جمع کرایا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین بظاہر پولیس کے پاس ہے مگر عملاً یہ کسی اور کی تحویل میں ہیں۔ گزشتہ دنوں پولیس کی تحویل میں موجود ڈاکٹر عاصم کے پاس دو نامعلوم افراد آئے اور اُنہوں نے کہا کہ اسے ہمارے حوالے کر دو، یہ توتے کی طرح بولنا شروع کردے گا۔
عدالت نے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں سے مالی معاونت کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ (سپردگی) میں پانچ دن کی تو سیع کر دی۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...