... loading ...
‘‘ ذرا غورکرو سب آج ضرور غورکریں۔۔ آج درویش معمول سے زیادہ سنجیدہ تھے ان کے چہرے پرفکرو تدبر نمایاں تھا انہوں نے ایک آہ بھرکرکہا کچھ باتیں تنہائی میں غورکرنے کی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی غوروفکر ہمارے معمولات کا حصہ نہیں حالانکہ قرآن میںواضح کہاگیا ہے کہ غور وفکر کرنے والوں کے لئے بہت نشانیاں ہیں ہمارے آس پاس روزانہ ک...
دوستو،پنجابی فلموں میں اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ فلم کا ہیروبھرپور ایکشن والا پوز بناکرجب اپنی ماں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرکودھاڑ کر کہتا ہے۔۔اوئے داغ دارا۔۔۔ تو سینما ہال میں تالیاں بجنا شروع ہوجاتی ہیں۔۔ جس کا واضح مطلب لیاجاسکتا ہے کہ ڈاکٹروں کی ’’مارکیٹ ریپوٹیشن‘‘ ٹھیک نہیں ا...
عمران خان کہتے ہیں کسی حکومت کو گرانے یا لانے کے لیے مارچ نہیں کر رہے بلکہ حقیقی آزادی کے لیے حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے انھوں نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے جو ایک ہفتے تک اپنی منزل دارالحکومت پہنچے گا لانگ مارچ کی کال دینے بارے واقفانِ حال کہتے ہیں کہ ارشد شر...
بقول معروف صحافی معصوم مراد آبادی، اس بحث سے قطع نظر کہ ان کی سیاست مسلمانوں کے لیے مضر تھی یا مفید، یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ وہ کھل کر مسلمانوں کے حق میں بولتے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے جب بابری مسجد کی اراضی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا عجیب و...
(گزشتہ سے پیوستہ) جب تک سودے کی دیگر کارروائی مکمل ہوتی ہے، یہ کارخانہ جہاز بنانے کا عمل شروع کریگا اور یہ رقم حتمی پرائس میں شامل کی جائیگی۔ اس آوٹ ریچ اور شفافیت کے عمل سے ملائم سنگھ نے اس پورے مبینہ اسکینڈل اور اپوزیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی ہوا نکال کر رکھ دی۔ ملا...
دوستو، ایک نئی تحقیق ہاتھ لگی ہے۔۔ بی بی سی نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔گالم گلوچ اور غصے میں جذبات کے اظہار کو طویل عرصے سے سنجیدہ تحقیق کے موضوع کے طور پر قبول نہیں کیا جا رہا تھا کیونکہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ محض جارحیت، زبان پر کمزور کنٹرول، یا یہاں تک کہ کم ذہانت کی علامت ہے۔سائن...
اگر گزشتہ ہفتہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں23 اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیئے جانے کا غیر متوقع اعلان نہیں ہوتا تو اَب تک نہ صرف کراچی کے منتخب عوامی بلدیاتی اُمیدواروں کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفیکیشن جاری ہوچکاہوتا بلکہ اگلے ایک ...
’’ڈرا ہوا مسلمان ، بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ہندوئوں کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔‘‘ سماج وادی پارٹی کے لیڈر، سوشلسٹ سیاست کے علم بردار اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادواکثر یہ الفاظ تقریروں اور انٹرویوز میں دہراتے تھے۔ رواں مہینے کی 10اکتوبر کو83سال کی عمر میں ا...
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان ماہ اکتوبر کے پہلے عشرہ کوئٹہ آئے،کچھ دن مقیم رہیں۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ جام کمال کی آمد نے عبد القدوس بزنجو ، ہمنوائوں اور سیاسی پشت بانوں کے اوسان خطا کرد یے ۔ جمعیت علما اسلام اور عبدالقدوس بزنجو کی بن نہ سکی ہے۔ جے یو آئی یقینا ح...
صحافیوں کی زندگی کو لاحق خطرات کا کبھی مکمل طورپر خاتمہ نہیں ہوامگر گزشتہ دہائی سے خطرات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جن کا مقصد صحافیوں کوپیشہ وارانہ مہارت دکھانے سے بازرکھنااور دیانت سے کام کرنے سے روکنا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق رواں برس کے دوران اب تک دنیا بھر میں 57سے...
دوستو،کسی نے باباجی سے سوال کیاکہ۔۔گاؤں اور شہر میں کیا فرق ہے؟؟ باباجی نے سوال کرنے والے کو بغور دیکھا، پھر کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا۔۔گاؤں میں گائیں پالی جاتی ہیں، کتے آوارہ گھومتے ہیں۔۔شہر میں کتے پالے جاتے ہیں اور گائیں آوارہ گھومتی ہیں۔۔گاؤں کا جاہل آدمی گائے اور ب...
مسلمانوں کی زبوں حالی دور کرنے کے لیے جب بھی سرکاری سطح پر کوئی قدم اٹھایاگیا تو اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بی جے پی نے ہی کھڑی کی۔اس نے کانگریس حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کی ’منہ بھرائی‘کررہی ہیں،لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اب خود بی جے پی ہی مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لیے...
لیڈرشپ یعنی قیادت سے مراد ’’رہنمائی کرنے کی اہلیت‘‘ ہے اور اس تناظر میں ہر سیاسی قیادت میں غیر معمولی ذہانت، انسانی تفہیم، معاملہ فہمی اور اخلاقی کردار کی اعلیٰ صلاحیتوں کا یکجا ہونا ازحد ضروری ہوتاہے۔کسی بھی سیاسی قیادت میں مذکورہ بالا صلاحیتوں کے کم یا زیادہ ہونے کی بنیاد پر اُ...
ایک بزرگ جانے کن کن ممالک کے دورے کے بعد ،منصورہ پہنچتے ہیں، گھر جانے سے پہلے دارالمال جاتے ہیں، اپنی شیروانی جیبوں سے ریال، ڈالر، پونڈ،کرنسی نوٹ، روپے، چیک نکالتے ہیں، ایک ایک جیب ٹٹولتے ہیں، کسی کونے کھدرے میں کچھ رہ نہ جائے،سب کچھ نکال کر سامنے رکھ دیتے ہیں، اطمینان کا سانس لی...
والی ٔ کونین معراج شریف کے دوران سرِلامکاں تشریف لے گئے یہ مقام۔یہ مرتبہ۔یہ اعزاز ان سے پہلے کسی اور نبی کے حصہ میں نہیں آیا تھا یہ وہ لمحات تھے جب انوارو تجلیات کے سب پردے ہٹا دئیے گئے طالب و مطلوب نے جی بھر کر ایک دوسرے کا دیدار کیا اس موقع پر اللہ تبارک تعالیٰ نے پوچھا اے میر...
دوستو،زمانے کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔۔ہمارے زمانے میں ٹیچرز ایسے ہوتے تھے کہ جنہیں دیکھ کر ہی خوف آتا تھا۔۔لیکن اب ٹیچرز کو رکھنے کے لئے ’’خوب صورتی‘‘ کو معیار بنایاگیا ہے۔۔وسطی چین میں ایک یونیورسٹی کو حاضری یقینی بنانے کے لئے خوبصورت ٹیچر کی خدمات...
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایٹمی اثاثوں کو بے ڈھب کہتے ہوئے پاکستان کو خطرناک جوہری ملک قرار دیا ہے ایسی الزام تراشی پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ وقفے وقفے سے ایسا کہنا معمول ہے مگر حکمران اتحادپی ڈی ایم جس نے گزشتہ چھ ماہ کے اقتدارکے دوران کئی بارنہ صرف امریکی حمایت میں بیانات جاری کیے ...
وفاقی شرعی عدالت اور بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ محمد نور مسکانزئی کو مسلح افراد نے مسجد کے اندر عشاء کی نماز کے دوران بہیمانہ اور بزدلانہ طورگولیاں برسا کر قتل کردیا۔ یہ دلخراش سانحہ 14اکتوبر کو ان کے آبائی علاقے خاران میں پیش آیا ۔مسکانزئی خاران شہر میں ر...
عام طور پر انتخابات چاہے وہ قومی ہوںیا صوبائی ،بلدیاتی ہوں یا پھر ضمنی ،ہمیشہ عوام کے حق رائے دہی کی طاقت کا مظہر سمجھے جاتے رہے ہیں اور اِن کے نتائج آنے کے بعد ملک میں سیاسی کشیدگی کسی نہ کسی حد تک تھم جایا کرتی ہے اور ملک رفتہ رفتہ سیاسی استحکام کی جانب بڑھنے لگتا ہے ۔ لیکن رو...
دوستو، اس ناہنجار دنیا میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔ انہونیاں اسی ملک میں ممکن ہیں۔۔ کیا اپریل تک کسی کو یقین تھا کہ ایک ایسا شخص جس پر منی لانڈرنگ کے الزام میں معزز عدالت میں فردجرم عائد ہونے والی تھی وہ وزیراعظم بن جائے اور پھر وہ کیس ہی ختم کرکے ’’آنرایبل‘‘ وزیراعظم صاحب کو باعزت ب...
عمران خان کی سات انتخابی حلقوں سے جیت کی خبریں آرہی ہیں، پی ڈی ایم کا حکومتی اتحاد بہت آسانی سے ڈھیر ہوگیا۔ ایک طرف تیرہ 13 سیاسی جماعتوں کا اتحاد اور دوسری طرف اکیلا کپتان عمران خان، مسلم لیگ نون کو تو الیکشن میں پولنگ شروع ہوتے ہی اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا تھا، شاید...
حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...
دوستو،ان دنوں کرکٹ اور موسم سرما کے چرچے ہیں۔۔کرکٹ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سرپر ہے۔۔ اور پاکستان کا پہلا مقابلہ ہی روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہے، جس کی ساری ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔۔ دوسری طرف ہم نے اپنے گھر کے اطراف سوپ کے ٹھیلے آباد دیکھنا شروع کردیئے ہیں، اس کا واضح مطلب ہے کہ سردیاں ...
تیل ایک ہتھیار ہے ،اس سیاسی و سفارتی نعرہ کی گونج سب سے پہلے اُس وقت دنیا بھر میں سننے کو ملے تھی ، جب 1973 میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران ، سعودی عرب کے فرمانروا ، شاہ فیصل نے اسرائیل کی حمایت کی پاداش میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو تیل کی سپلائی بند کردینے کا جرات...