... loading ...
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذکی ابڑو سناہے جنگلوں کابھی کوئی دستورہوتاہے شیرکاجب پیٹ بھرجائے توحملہ نہیں کرتا درختوں کی گھنی چھاؤں میں جاکرلیٹ جاتاہے ہواکے تیزجھونکے جب درختوں کوہلاتے ہیں تومینااپنے انڈے چھوڑکر کوے کے بچوں کوپروں سے تھام لیتی ہے سناہے گھونسلے سے کوئی بچہ گرپڑے تو ساراجنگل جاگ جاتاہے سناہے جب کسی ...
عالمی امور پر نظر رکھنے والے مخصوس سوچ رکھنے والے ماہرین کے مطابق روس جلد ہی یوکرائن پر حملہ کرنے والا ہے لیکن ایسا ہونہیں سکتا جس کی کئی ایک وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ تویہ ہے کہ روس اوریوکرائن کا دفاعی موازنہ کرنا ہی بچگانہ حرکت ہے لیکن کچھ ممالک کشیدگی بڑھانے میں مصروف ہیں امریک...
’’یہ خود وائرس بنائیں گے پھر اس کی ویکسین بناکر اربوں ڈالر کمائیں گے‘‘ یہ الفاظ لیبیا کے مرد ِ آہن کرنل معمر قدافی نے اپنے قتل سے ایک سال پہلے ایک تقریب کے دوران کہے تھے اس وقت تو دنیا کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں آئی تھی پھر2019ء میں کورونا وائرس منظر ِ عام پر آیا تو بہت سے لوگو...
پچیس جنوری 2022کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گاجبکہ اس بات کی توقع کی جا رہی تھی کہ اس اجلاس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی ایک خیال یہ تھا کہ اس...
(مہمان کالم) نیڈین وائٹ برطانوی رکن پارلیمان نصرت غنی یہ دعویٰ کر کے شہ سرخیوں میں آ گئی ہیں کہ انہیں مسلم ہونے کی وجہ سے 2020 میں وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔اخبار سنڈے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا ہے کہ حکومتی وہپ نے انہیں کہا کہ ان کا ’مسلمان ہونا‘ ایک ...
دوستو،فکاہیہ کالم نگار مجید لاہوری مرحوم کے حالات زندگی میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ بچپن ہی سے پدرانہ شفقت و محبت سے محروم رہے تھے اور ان کو مجید لاہوری بنانے میں ان کی ہمت و استقامت اور غیروں کی معاونت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔انگریزی کے مقبول مزاح نگار مارک ٹوین (Mark Twein)کے...
مانا کہ بلوچستان کے اندربگاڑ میں ہمسایہ ممالک دخیل ہیں۔ بھارت ، افغانستان اور ایران اور ان کے جاسوسی کے اداروں کی توجہ بلوچستان پر مرکوز رہی ہے اور ہے ۔ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد البتہ ایک باب بند ہو چکا ہے ۔ بھارتی ’’را‘‘ کے زیر دست سابقہ کابل رژیم کی ’’این ڈی ایس‘‘ م...
دائروں کا سفر تنہائیوں اور خودکلامیوں پر ختم ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان تنہائیوں کے شکار ہوئے۔ آہ! بھیڑ کی تنہائیاں بھی کیا سفاک تنہائیاں ہیں۔ صحرا میں بگولے رقصاں رہتے ہیں۔ مگر وزیراعظم کا سیاسی صحرا سمٹا جاتا ہے۔ وزیراعظم کی حالت دھیان میں رہے تو شاعر کا خیال دامن چھوتا ہے! ب...
دوپہرکا وقت ہونے کو تھا شہرکی تمام بڑی مارکیٹیں بندتھیںرابرٹ مائیکل نے پریشان ہوکرپوچھا کیا آج سٹرائیک ہے؟ میں نے نفی میں سرہلایاتو اس نے ایک نیا سوال کرڈالا ''توپھریہ دکانیں کیوں بند ہیں؟ میرے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا وہ کچھ بڑبڑایا میں نے پوچھ ہی لیا کہ اب کیا پریشان...
بلاشبہ پاکستانی سیاست میں کسانوں کے بنیادی حقوق کو سب سے پہلے اپنے جماعتی منشور کا حصہ بنانے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہی تھی ۔یا ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں پاکستان کے کسان اپنے دیرینہ مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیئے جس واحد سیاسی جماعت پرہمیشہ سے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہا...
اتوار کو آپ کا وزیرِ اعظم آپ کے ساتھ میں عوام کے سوالوں کا براہ راست جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کئی ایسی باتیں کی ہیں جن سے ایسی افواہوں کو تقویت ملی ہے کہ اپوزیشن کی بے دلی سے چلائی جانے والی تبدیلی کی تحریک اور عدمِ اعتماد جیسی آئینی راہ پر نہ چلنے کے باوجود کہیں تبدیلی کے ...
دوستو،ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک کتا جنگل میں راستہ بھول گیا۔ ابھی وہ کچھ سوچ ہی رہا تھا کہ اْسے شیر کے دھاڑنے کی آواز سنائی دی۔ کتا دل ہی دل میں بولا۔۔لو بھئی، آج تو موت پکی ہے۔اچانک اْسے اپنے قریب پڑے ایک جانور کا ڈھانچہ نظر آیا، اور پھر اگلے ہی لمحے اْسے ایک ترکیب سوجھی۔ اْس نے...
(مہمان کالم) سیموئل لوویٹ وسیع تر فضائی پیٹرنز، تاریخی رجحانات اور سیٹلائٹس ڈیٹا کی بنیاد پر پیشگوئیاں کی جا سکتی ہیں لیکن ٹھوس اعدادوشمار کی عدم موجودگی میں امکانات اور غیر یقینی کا دائرہ اتنا وسیع ہو گا کہ اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔لیکن جوں جوں زیر بحث وقت قریب آتا ہے ا...
درگاہ میں ایک شخص نے دوسرے سے پوچھا اسلام کے کتنے بنیادی ارکان ہیں؟ پانچ۔ اس نے جواب دیا۔ کلمہ شہادت،حج، روزہ ،نماز اور زکوۃ یہ سن کر قریب بیٹھے ہوئے حضرت بابا فریدؒ گج ِ شکرنے کہا چھٹے کو بھی شمارکرلو ۔۔انہوں نے استفسارکیا کہ بابا جی اسلام کاچھٹا رکن کون سا ہے؟ ۔۔انہوں نے بڑی ...
سندھ میں نافذ العمل نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا بعنوان ’’حق دو ،کراچی کو ‘‘سندھ اسمبلی کے باہر مستقل مزاجی سے گزشتہ تین ہفتوں سے ابھی تک پوری عوامی و احتجاجی توانائی کے ساتھ جاری ہے اور اَب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی جانب سے د ھرنے کی اگلی منزل ِ مقص...
وزیراعظم نریندرمودی نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان کی عالمی شبیہ کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حالانکہ انھوں نے اپنے بیان میں کسی خاص واقعہ کی طرف اشارہ نہیں کیا، لیکن سمجھا جارہا ہے کہ ان کا اشارہ اس ردعمل کی جانب تھا جو پچھلے دنوں ہریدوار دھرم سنسد ...
اس نے کہا تھا یقینا سچ ہی تھا کہ ہم اپنے مسائل کے خود ذمہ دار ہیںکون نہیں جانتا کہ آج معاشرے میں پھیلی فرسٹریشن نے ہر شخص کو پریشان کررکھاہے اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے شعور اور لاشعور میں پھیلی لامحدود خواہشات ہیں اوپر سے مار ماری ،جھوٹ ،لالچ ، قتل و غارت،معاشرتی الجھنوںاور گھریلو ...
(مہمان کالم) ایرک ایس مارگولس عظیم دفاعی مفکر میجر جنرل جے ایف سی فلر لکھتے ہیں ’’جنگ کا مقصد فتح نہیں، یہ سیاسی اہداف کے حصول کے لیے ہے‘‘۔ افسوس کہ امریکی صدور نے اس عظیم مفکر کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح سٹریٹجک مقاصد کے بغیر چین، روس، ایران، کیوبا اور وینزویل...
وطنِ عزیر میں سیاسی بے یقینی نئی بات نہیں یہاں کسی کے آنے کی خبریں اور جانے کے اعلانات معمول ہیں جمہوری دورمیں خاص طورپر ایسی خبریں اور اعلانات عروج پر ہوتے ہیں عام انتخابات کا موسم قریب آنے کی بنا پر سیاسی جماعتیں متحرک ہونے لگی ہے اورہر جماعت انتخابی میدان میں اُترنے سے قبل ع...
روئیداد خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک جملے میں احاطہ کرتے ہوئے لکھا تھا:زینے کے اوپر چڑھتے ہوئے بھاری بھرکم بوٹوں کی آوازاور زینے سے اترتے ہوئے نرم ونازک ریشمی جوتوں کی سرسراہٹ''۔ اب کچھ تبدیلی ہے، زینے پر چڑھتے بھاری بھرکم بوٹ اب نرم ونازک ریشمی جوتوں کی سی بھی سرسراہٹ پی...
بلوچستان کی سیاست میں نئی بساط کے خدو خال ظاہر ہونا شروع ہوگئے ۔ جمعیت علماء اسلام میں چند سابق و موجودہ پارلیمنٹرین داخل ہوں گے۔ چند پیپلز پارٹی کے ساتھ مراسم قائم کرنے کے مراحل میں ہیں۔ ازیں پیش سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر و سابق گورنر جنرل ریٹائرڈ عب...
دوستو،امریکی ماہرین نے بھنگ کے پودے میں دو ایسے قدرتی مرکبات دریافت کیے ہیں جو کووِڈ 19 کی وجہ بننے والے ’سارس کوو 2‘ وائرس کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور اس بیماری کی شدت میں اضافہ ہونے نہیں دیتے۔اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقی...
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سفارتی تناؤ، سیاسی مخاصمت اور مذہبی منافرت کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں اور اگر یہ کہا جائے اِن دونوں ممالک کے حکمرانوں کے درمیان وقتاً فوقتاً ہونے والی اقتدار کی رسہ کشی سے فائدہ اُٹھاکر ہی مغربی اقوام عالمی اُفق سے مسلم اُمہ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیش...
ہم پالیسیاں تو بناتے رہتے ہیں لیکن عمل کی طرف کم ہی دھیان دیتے ہیں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی کابینہ منظوری دے چکی ہے جو بظاہر ہمہ پہلو ہے کاش اِس پر عمل بھی ہوجائے کیونکہ ہمارا ماضی اِس کا شاہد ہے کہ قیادت جو کہتی ہے وہ کہے تک ہی محدود رہتا ہے عمل کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ ...