وجود

... loading ...

وجود
وجود

دھمکی آمیز مراسلے کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات کا مستقبل؟

جمعرات 28 اپریل 2022 دھمکی آمیز مراسلے کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات کا مستقبل؟

امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے ،لیکن امتدادِ زمانہ کے باعث گزشتہ کئی برسوں میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی مرکزی دیوار میں بے شمار دراڑیں پیدا ہوچکی ہیں ۔بظاہر واشنگٹن اور اسلام آباد کی جانب سے سفارتی تعلقات میں پڑنے والی درزوں کو پُر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً بھرپور کوشش بھی کی جاتی رہی ہے ۔ لیکن غالب امکان یہ ہی ہے کہ اَب دونوں ممالک کے مخدوش سفارتی تعلقات ، کسی بھی لحاظ سے قابل مرمت نہیں رہے ہیں ۔دراصل گزشتہ 75 برسوں میں واشنگٹن نے اسلام آباد کے ساتھ اتنی زیادہ بے وفائیاں کی ہیں کہ پاکستانیوں کی اکثریت کے نزدیک امریکا قطعی طور پر ناقابلِ اعتبار ملک کے درجہ پر فائز ہوچکا ہے۔ خاص طور پر جب سے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اقتدار سے رخصتی کا سبب امریکی مراسلہ کو قرار دیا ہے، تب سے پاکستانی عوام میں امریکا مخالف جذبات انتہائی عروج پر ہیں ۔ کہنے کو تو عمران خان کی حکومت کو متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گرایا ہے، مگر امریکا سے موصول شدہ دھمکی آمیز مراسلہ میں جس انداز میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروانے کے لیے پاکستان کے مقتدر حلقوں کو نادر شاہی حکم دیا گیا تھا۔مراسلہ کے تحکمانہ مندرجات کی وجہ سے قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف کامیاب ہونے والی تحریک عدم اعتماد مکمل طور پر مشکوک ہوچکی ہے۔
بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکا پر سازش کا الزام عائد کرنے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید تلخی پیدا ہوگی، جس سے ملک کے معاشی مفادات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے عمران خان کا اس طرح سفارتی امور پر عوام کے سامنے بولنا مناسب نہیں ہے لیکن کچھ تجزیہ کار یہ بھی سمجھتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کا موقف اخلاقی طور پر بالکل درست ہے۔کیونکہ کسی ملک کے داخلی و سیاسی معاملات میں مداخلت کرنا امریکا کی بہت پرانی عادت ہے اورامریکی حکام کی یہ عادتِ بد چھڑانے کے لیے بے حد ضروری تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے ہونے سازشوں اور ریشہ دوانیوںکا پردہ چاک کیا جائے ۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے رہے ہیں ۔مثلاً سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے کسی سینئر امریکی حکومت کے عہدیدار کی صرف ایک ٹیلی فون کال پر پاکستان کی افغان پالیسی کو یکسر تبدیل کردیا تھا۔یعنی بارہ ستمبر2000 کی صبح آٹھ بجے امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ رچرڈ آرمیٹیج نے پاکستان کے اس وقت کے اہم ترین حکومتی اہلکار سے واشنگٹن میں ملاقات کرکے یہ پیغام دیا کہ اسلام آباد طالبان حکومت اور امریکا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ یہ پیغام جب جنرل مشرف کو دیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر امریکاکا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کے ہلکے پھلکے اشارے تو ضرور کیے جاتے تھے لیکن کبھی بھی پاکستان کی جانب سے امریکا پر ملکی معاملات میں براہ راست مداخلت کا عوامی مجمع کے سامنے الزام نہیں لگایا گیا تھا۔عمران خان نے امریکا پر صرف اُن کی حکومت گرانے کا الزام ہی نہیں لگایا بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی سازش کے پیچھے امریکی ڈالر ز کو بھی بے دریغ استعمال کیا گیا ہے اور ان کے پاس اس بات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔
کوئی مانے یا نہ مانے بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کے الزامات کو پاکستانی عوام کی اکثریت بالکل درست سمجھتی ہے اورپاکستان کے شہر شہر ، قریے قریے میں امریکا کے خلاف پیدا ہونے والے شدید عوامی ردعمل سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات لرزہ براندام ہیں ۔اچانک سے پیدا ہونے والی یہ غیر معمولی صورت حال امریکی حکام کے بھی سخت تشویش کا باعث ہے اور امریکیوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اِن تمام تر بدترین حالات کا ذمہ دار امریکا صدر جوبائیڈن ہیں ۔جنہوںنے اپنے سخت گیراور نا مناسب رویہ سے عمران خان سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی تھی۔ چونکہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی بائیڈن کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،اس لیے اَب انہیں درست بھی بائیڈن کو ہی کرنا ہوگا۔شاید یہ وجہ ہے کہ امریکا کے بڑے تھنک ٹینک’ ’بروکنگس‘‘ نے امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو دوبارہ درست کریں۔
یاد رہے کہ مذکورہ بالا تھنک ٹینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے ایک مصنف بروس رائیڈل سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن کی انتظامیہ میں مشیر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ان کے موجوہ امریکی ڈیموکریٹک سیٹ اپ سے بھی قریبی تعلقات ہیں جبکہ رپورٹ کی دوسری مصنف مدیحا افضل، سینٹر فار مڈل ایسٹ پالیسی میں فیلو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کی افغانستان میں مداخلت کے خاتمے اور پاکستانی قیادت میں تبدیلیاں امریکا کو یہ موقع فراہم کر رہی ہیں کہ وہ دنیا کے پانچویں بڑی آبادی والے ملک کے ساتھ طویل عرصہ سے اپنے بگڑے ہوئے تعلقات کو بحال کرے۔
’’بروکنگس‘‘ کی رپورٹ کے مصنفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ چونکہ امریکی پالیسی سازوں کی تما م تر توجہ افغانستان میں جنگ لڑنے پر مرکوز تھی ،لہٰذا اُس وقت وائٹ ہاؤس کی جانب سے پاکستان میں سویلین حکومت کے ساتھ مستحکم اور پائیدار تعلقات پر کم توجہ دی گئی تھی اور اب اپنی اس غلطی کو سدھارنے کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کو پاکستان میں منتخب جمہوری قوتوں کی مضبوطی کے لیے نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بلاکسی تاخیر کارآمد بات چیت کا آغاز کردیناچاہئے ۔رپورٹ کے مصنفین نے یہ بھی واضح کیا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو اس وقت بھی مغرور بائیڈن نے ان سے بات نہیں کی تھی لہٰذا ،اس بار بائیڈن کو اپنی پرانی غلطی کو دہرانا نہیں چاہئے اور فوری طور پر امریکی صدر جوبائیڈن کو شہباز شریف سے براہ راست رابطہ کرلینا چاہئے۔کیا عنقریب امریکی صدر جوبائیڈن وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فون کال کریں گے؟کیونکہ ہماری دانست میں اگر دونوں ممالک کے تعلقات فون کال کی وجہ سے خراب ہوئے تھے تو اَب یہ تعلقات درست بھی فون کال سے ہوں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

مداواضروری ہے! وجود جمعه 03 مئی 2024
مداواضروری ہے!

پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم وجود جمعه 03 مئی 2024
پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم

''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر