وجود

... loading ...

وجود

رنگ بازیاں

پیر 09 جنوری 2023 رنگ بازیاں

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا

تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا
کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر

زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر کی جاتی تھیں۔ اب دنیا بدل گئی ہے، آئی ایم ایف کی شرطیں کھلے بندوں زیر بحث رہتی ہیں۔ ملکی معیشت قرضوں پر،زندگی کی سانسوں کی طرح انحصار کرنے لگی ہے۔ اگر آئی ایم ایف قرض نہ دے توایسا لگتا ہے کہ ہماری سانسیں اکھڑ جائیں گی، زندگی ہار جائیں گے۔ ناخوب کیسے خوب بن گیا۔ قومی ضمیر اچانک کیسے تبدیل ہو گیا؟
ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے۔ روٹی کے بھاؤ بھی تاؤ دلانے لگے ہیں۔ ادویات بیش قیمت ہونے کے بعد بھی دستیاب نہیں۔ صنعتی ادارے بند ہونے لگے ہیں۔ بینک کسی مالیاتی نظم میں نہیں۔ اسٹیٹ بینک کے احکامات ہوا میں اڑ جاتے ہیں۔ ڈالر کے سرکاری نرخ پر بینک بھی عمل پیرا ہو نے کو تیار نہیں۔ ڈالر کی قیمت میں سرکاری اور غیر سرکاری فرق ہوش ربا ہے۔ ڈالر تو کجا حکومت ایک ریڑھی والے کے پاس موجود پھلوں کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کرنے کی قوت سے محروم ہے۔ دودھ سے لے کر گوشت تک اور آٹے سے لے کر چینی تک اشیائے ضروریہ میں ایسی کوئی شے نہیں جس پر حکومت کی گرفت دکھائی دے۔ حکومت یوں تو پاکستانی طالبان اور دہشت گردوں کو دھمکیاں دیتی اینٹھتی رہتی ہے، مگر عملاً ریڑھی اور ڈیری والوں کے آگے بھی ڈھیر ہے۔ پاکستانی معیشت کا یہ حال اُن کلیوں سے ہی ہوا ہے، جس پر اب ہم عمل کرنے جا رہے ہیں۔ عارضی حل ڈھونڈنے اور وقتی دباؤ ٹالنے کی روش ہماری قومی پہچان ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضوں کے پروگرام بھی اسی نوع کا معمول بن چکی ہیں۔ تجربات نے متعدد بار ثابت کیا کہ عالمی امدادی ادارے تیسری دنیا اور ترقی پزیر معیشتوں کو خوب صورت مگر برباد کردینے والے جالوں سے جکڑتے اور لوٹتے ہیں۔ مگر کاریگری یہ ہے کہ عالمی طور پر ہر نوعی امداد ان کی ضمانتوں پر انحصار کرتی ہے۔ چنانچہ عالمی امدادی اداروں پر انحصار کرنے والے ترقی پزیر ممالک خود کشی کے راستے پر گامزن رہتے ہیں۔ آئی ایم ایف پر انحصار کرتے کرتے ہچکولے کھاتی، ڈوبتی مرتی، ہلتی ڈولتی ہماری قومی معیشت کا یہ حال ہو چکا ہے کہ اسے زندہ رکھنے کے لیے تجویز کردہ نسخے بھی دراصل موت کے بند دروازے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔ پاکستان امداد کے ایک منحوس گرداب میں گھر چکا ہے۔ جہاں مہنگائی پر قابو پانے اور کچھ معاشی سرگرمیوں کے لیے بھی امداد ضروری ہے، مگر امداد اپنی شرائط پوری کرتے ہوئے مزید مہنگائی اور معاشی سرگرمیوں کو مزید مشکل بنا دینے والی ثابت ہوتی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو اگلی امداد کے لیے جن شرائط کے ساتھ کسا ہے، وہ لاگو ہوئیں تو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار عوام کو مزید مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ لے گا۔ خطرہ یہ ہے کہ یہ عوام کو کسی بڑے احتجاج اور ردِعمل کے طوفان سے آشنا کر سکتا ہے۔ کمزور اور عوامی سند ِاعتبار سے محروم موجودہ حکومت کے لیے اس میں خطرات ہی خطرات ہیں۔ اس لیے وہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جاتے ہوئی ڈر رہی ہے۔ دوسری طرف اگر اس پروگرام کو گلے کا طوق بنا کر نہ ڈالا گیا تو معاشی سرگرمیاں ماند پڑنے کا اندیشہ ہے۔ گویا آئی ایم ایف کی شرائظ مان لیں تو معیشت کا دھچکا، سیاست میں لگے گا۔ یہ سیاسی حکومت کو گوارا نہیں، جو عمران خان کے چیلنج سے نمٹتے ہوئے پاگلوں کی طرح حرکتیں کرنے لگی ہے۔ اگر آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانی جاتیں تو ملک دیوالیہ ہونے کے حقیقی خطرے کا سامنا کرے گا۔فارسی محاورے کے مطابق جائے ماندن نہ پائے رفتن کی صورتِ حال ہے۔ بقول شاعر

جائے ماندن ہمیں حاصل ہے نہ پائے رفتن
کچھ مصیبت سی مصیبت ہے خدا خیر کرے

پاکستان کے لیے فوری مسئلہ یہ ہے کہ اگر آئی ایم ایف کی شرائط قبول نہیں کرتے تو پاکستان پر واجب ادائیاں کسی صورت ممکن نہیں ہو سکیں گی۔ پاکستان کو فروری اور مارچ میں تقریباً سات ارب ڈالر کی ادائیاں کرنا ہیں، جبکہ ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ اور دبئی اسلامک بینک کو 42 کروڑ ڈالر کی ادائیوں کے بعد اب قومی خزانے میں کم و بیش ساڑھے چار ارب ڈالر ہی باقی رہ گئے ہیں۔ چنانچہ آئی ایم ایف کی خطرناک شرطیں قبول کرکے ہی ہم اس قابل ہو سکیں گے کہ قرضے لے کر فروری اور مارچ میں واجب الادا قرضے اتارسکیں۔ ذرا اس امداد کی ہولناکی کا اندازا لگائیں کہ اگر یہ امداد حاصل نہیں کی جاتیں تو پھر پاکستان فروری یا مارچ میں یقینی دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہو جائے گا۔ اگر آئی ایم ایف کی امداد قبول کی جاتی ہے تو پھر وہ شرائط ماننا پڑیں گی جو اس امداد کے ساتھ لاگو کرنا ہونگیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے سب سے پہلا اثر پاکستانی روپے کی گرواٹ کی شکل میں ہوگا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں تقریباً دس سے پندرہ فیصد کمی یقینی طور پر واقع ہو گی۔ جس کا لازمی اثر مہنگائی کے نئے طوفان کی شکل میں ظاہر ہوگا۔ عوام ابھی بھی مہنگائی کے لپیٹے میں ہیں، تب کیا ہوگا؟ ادارہ شماریات کے مطابق ابھی مہنگائی کی شرح پچیس سے تیس فیصد ہے، روپے کی قدر میں دس سے پندرہ فیصد کمی کے بعد یہ شرح لازمی طور پر چالیس سے پینتالیس فیصد تک جا پہنچے گی۔ چالیس سے پینتالیس فیصد مہنگائی کے بعد منڈی میں اشیاء کی جو حالت ہو گی، اس کا اندازا لگانا کچھ دشوار نہیں۔ گوشت، آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیائے صرف میں سے ہر چیز اس وقت اتنی مہنگی ہے کہ عوامی سطح پر ردِ عمل کی لہریں پیدا ہو رہی ہیں۔ امداد کے بعد جب یہ مہنگائی مزید بڑھے گی، تب حالات موجودہ کمزور حکومت کے قابو میں نہیں آ سکیں گے۔
پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت ان حالات میں بھی بازیگری اور رنگ بازی کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔ اس کے پاس کوئی نسخہ کیمیا نہیں۔ اسحاق ڈار کے حوالے سے جعلی بھروسے کی مصنوعی فضاء تحلیل ہو چکی ہے۔ حکومت کی حالت یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو شرائط پر یقین دلاتے ہوئے بھی اپنی مکروہ سیاست سے باز نہیں آ رہی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جمعہ کے روز ایک سرکاری اعلامیہ جاری ہوا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے شہباز شریف کو فون کیا۔ آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ ایستھر پیریز نے فوراً ہی وضاحت کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کو فون خود اُن کی ہی درخواست پر کیا گیا۔ یہ ہماری حکومت کا حال ہے۔ معیشت کے نقصان میں بے عزتی کا سود بھی الگ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدترین سیاسی حالات میں ہچکیاں لیتی معیشت اور دیوالیہ ہونے کے خطرے میں بھی وزیراعظم ہاؤس سیاسی رنگ بازیوں میں مصروف ہے۔ مصیبت پر مصیبت میں بھی حکومت کی سیاسی بازیگری کا جنون ختم نہیں ہورہا ۔ قرضے ادا کرنے کے لیے قرضے لینے کی خجالت آمیز درخواستوں میں بھی سیاسی حرکتیں کم نہیں ہورہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید مہنگائی میں مبتلا کرنے کے باوجود بھی سیاسی اٹھکیلیوں کا شوق ختم نہیں ہو رہا۔ کسی کی سمجھ میں یہ نہیں آرہا کہ پہلے معاشی گرداب سے نکلیں یا پھر سیاسی گھمن گھیریوں اور حکومتی عتاب سے باہر آئیں۔
٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

بس کر دیں سر جی!! وجود - منگل 11 اکتوبر 2022

طبیعتیں اُوب گئیں، بس کردیں سر جی!! ایسٹ انڈیا کمپنی کے دماغ سے کراچی چلانا چھوڑیں! آخر ہمار اقصور کیا ہے؟ سرجی! اب یہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری!! سر جی! سال 1978ء کو اب چوالیس برس بیتتے ہیں،جب سے اے پی ایم ایس او(11 جون 1978) اور پھر اس کے بطن سے ایم کیوایم (18 مارچ 1984) کا پرا...

بس کر دیں سر جی!!

جبلِ نور کی روشنی وجود - اتوار 09 اکتوبر 2022

دل میں ہوک سے اُٹھتی ہے!!یہ ہم نے اپنے ساتھ کیا کیا؟ جبلِ نور سے غارِ حرا کی طرف بڑھتے قدم دل کی دھڑکنوں کو تیز ہی نہیں کرتے ، ناہموار بھی کردیتے ہیں۔ سیرت النبیۖ کا پہلا پڑاؤ یہی ہے۔ بیت اللہ متن ہے، غارِ حرا حاشیہ ۔ حضرت ابراہیمؑ نے مکہ مکرمہ کو شہرِ امن بنانے کی دعا فرمائی تھ...

جبلِ نور کی روشنی

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

خاتمہ وجود - جمعرات 29 ستمبر 2016

کیا بھارت سوویت یونین کی طرح بکھر جائے گا؟ خوشونت سنگھ ایسے دانشور بھارت کو زیادہ سمجھتے تھے۔ اُن کا جواب تھا : ہاں، بھارت باقی نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے ایک کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ تحریر کی، جس کے چمکتے الفاظ دامنِ توجہ کھینچتے ہیں۔ ’’بھارت ٹوٹا تو اس کا قصوروار پاکستان یا کو...

خاتمہ

مضامین
آقاۖکی حیات مبارکہ کے آخری لمحات وجود جمعه 29 ستمبر 2023
آقاۖکی حیات مبارکہ کے آخری لمحات

نبی کریمۖ پر درود و سلام کی فضیلت وجود جمعه 29 ستمبر 2023
نبی کریمۖ پر درود و سلام کی فضیلت

کینیڈا بھارت تعلقات سرد مہری کا شکار وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
کینیڈا بھارت تعلقات سرد مہری کا شکار

سعودیہ اور اسرائیل دوستانہ روش پر وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
سعودیہ اور اسرائیل دوستانہ روش پر

وکیل اور وکالت وجود بدھ 27 ستمبر 2023
وکیل اور وکالت

اشتہار

تجزیے
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!! وجود هفته 23 ستمبر 2023
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!!

نوازشریف کو وطن واپسی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔۔ قانونی مسائل کیا ہیں؟ وجود بدھ 20 ستمبر 2023
نوازشریف کو وطن واپسی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔۔ قانونی مسائل کیا ہیں؟

نیپرا کا عوام کش کردار وجود جمعه 15 ستمبر 2023
نیپرا کا عوام کش کردار

اشتہار

دین و تاریخ
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ وجود جمعه 29 ستمبر 2023
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ

سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سادگی کے نقوش وجود هفته 23 ستمبر 2023
سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سادگی کے نقوش

جذبہ اطاعت رسول پیدا کیجیے وجود جمعه 15 ستمبر 2023
جذبہ اطاعت رسول پیدا کیجیے
تہذیبی جنگ
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے

مسلمانوں کے خلاف برطانوی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی وجود جمعرات 03 اگست 2023
مسلمانوں کے خلاف برطانوی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی

کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے وجود پیر 13 فروری 2023
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے
بھارت
بھارت میں ہم جنس پرست لڑکیوں نے شادی کر لی وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
بھارت میں ہم جنس پرست لڑکیوں نے شادی کر لی

سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، کینیڈا کا بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم وجود منگل 19 ستمبر 2023
سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، کینیڈا کا بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم

آسمانی بجلی کا قہر لاکھوں بھارتیوں کو بھسم کرچکا وجود جمعرات 07 ستمبر 2023
آسمانی بجلی کا قہر لاکھوں بھارتیوں کو بھسم کرچکا

بھارتی صدر نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا وجود بدھ 06 ستمبر 2023
بھارتی صدر نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا
افغانستان
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا

افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی وجود پیر 14 اگست 2023
افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی

بیرون ملک حملے جہاد نہیں جنگ ہو گی، ہیبت اللہ اخوند زادہ کا طالبان کو پیغام وجود منگل 08 اگست 2023
بیرون ملک حملے جہاد نہیں جنگ ہو گی، ہیبت اللہ اخوند زادہ کا طالبان کو پیغام
شخصیات
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے وجود جمعه 22 ستمبر 2023
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے

معروف افسانہ نگار، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 19 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے وجود جمعرات 07 ستمبر 2023
معروف افسانہ نگار، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 19 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

سلیم احمد: چند مسائل و احوال وجود هفته 02 ستمبر 2023
سلیم احمد: چند مسائل و احوال
ادبیات
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر

فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے وجود پیر 11 ستمبر 2023
فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے

سلیم احمد: چند مسائل و احوال وجود هفته 02 ستمبر 2023
سلیم احمد: چند مسائل و احوال