وجود

... loading ...

وجود

وقت بہت بے رحم ہے!!

جمعرات 22 ستمبر 2022 وقت بہت بے رحم ہے!!

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔
خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ سمیٹے تو اُنہیں دو مصرعے پڑھنے کو ملے: شکاری جب شکار کو نکلتے ہیں تو پوچھتے ہیں حقیقت میں شکاری کون ہے اور شکار کون”؟ قزّاقِ اَجَل کی نظروں سے کبھی دیکھا نہیں، طارق عزیز خود کو شکاری سمجھتے تھے۔ مگر ہائے یہ وقت!!
طارق عزیز سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی تھے۔ ان کے مشیر ہی نہ رہے، قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری بھی بنا دیے گئے ۔ مشرف کے دور میں وہ اُن لوگوں میں شامل تھے، جنہیں بے پناہ طاقت حاصل تھی۔ ایک سابق انکم ٹیکس افسر پر اختیار و اقتدار کی راہداریاں یوں کھلیں کہ پرویز مشرف کے کالج دوست تھے۔ دونوں ایف سی کالج لاہور میں پڑھتے رہے۔ مشرف کی فوجی بغاوت کے بعد طارق عزیز ،جنرل کا سیاسی پہیہ بنے۔ صرف اتنا ہی نہیں، وہ ایک ایسے سوداگر بنے جن کا کام میجر جنرل احتشام ضمیر کے ساتھ مل کر ایک ”فوج حامی سیاسی اتحاد” قائم کرنا تھا۔ یہ کام سیاست دانوں کی صرف رضامندی سے نہیں بلکہ اُنہیں مجبور کرکے بھی کیا جاتا۔ 2002ء کے عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں ایسے ”وفادار” تیار کیے گئے، جو جرنیلی بندوبست کو ٹھیلنے کے لیے سیاسی پہیوں کا کام کرتے رہے۔ اصحاب ق کا ذکر چھوڑئیے، چودھری برادران کو بھی رہنے ہی دیجیے!دو سیاست دانوں کو یاد کرتے ہیں، جو اب کٹی پتنگ کی طرح ایک سے دوسرے ہاتھ دکھائی دیتے ہیں۔ آفتاب شیر پاؤ اور مخدوم فیصل صالح حیات۔ آدمی کو کیا سوچنا چاہئے اگر وہ دو مرتبہ وزیراعلیٰ کے منصب پر رہا ہو، ایک بہتر میراث ، جسے آنے والی نسلیں اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ مگر سیاست دان کوئی موقع فراموش نہیں کرتے، کسی کوبھی باری نہیں دینا چاہتے۔ آفتاب شیر پاؤ منظم استبداد سے حکومت پر قبضہ دیکھتے ہوئے 1999ء میں پاکستان سے فرار ہو گئے۔ مگر پاکستان میں جو مواقع ملتے ہیں، وہ باقی دنیا میں کہاں؟ چنانچہ دل مچلتا ہے۔ آفتاب شیر پاؤ ، مشرف کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے ( جو دراصل بدعنوانی کے بھاؤ تاؤ کی سیاسی دُکان تھی) سے “دل بہلانے” کے بعد وزیر پانی و بجلی اور پھر وزیر داخلہ بنائے گئے۔ مخدوم فیصل صالح حیات کا معاملہ بھی مختلف نہ تھا۔ وہ سرکاری بینکوں سے قرضے ہڑپ چکے تھے۔ ایک نادہندہ کے طور پر جیل کی ہوا کھا چکے تھے۔ اُنہیں میرٹ پر پیپلزپارٹی کے ثابت قدم رہنما بنانے کے لیے یہ کوائف کچھ کم شاندار نہیں۔ مگر ایسے ہی کوائف فوج حامی سیاسی اتحاد کی بھی ضرورت تھے۔ اب یہاں پیپلزپارٹی کے زرخیز مالی مواقع یا عسکری پھندے سے گردن بچانے میں سے کسی ایک کا انتخاب درپیش تھا۔ تعاقب میں طارق عزیز اور احتشام ضمیر تھے۔ اُنہوں نے سوچا گردن بچے گی تو زرخیز مواقع بھی میسر آجائیں گے۔ چنانچہ پیٹریاٹ کی عجیب وغریب ترکیب پیپلزپارٹی کے نام کے ساتھ ایک لاحقے کے طور پر لگا کر اُن کے حوالے کر دی گئی۔ اُنہیں بھی وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کے طور پر قوم کی “خدمت” کے مواقع ملے۔ انصاف ، قانون اور دولت سے مناصب اور عہدوں کا کوئی فولادی دھاگے سے تعلق جڑا ہوا ہے، جو ٹوٹتا نہیں۔ چنانچہ قانون کو مطلوب لوگ اچانک اقتدار پر طلوع ہو جاتے ہیں، اس دوران میں وہ تھوڑی دیر کے لیے احتساب کے آرام گھر میں سستانے جاتے ہیں۔ پاکستان میں وزارتوں اور احتسابی اداروں کے درمیان ایک نامیاتی تعلق ہے، جو سب کو نظر آتا ہے، صرف عدالتوں کو نہیں۔ چنانچہ مشرف دور میں کوئی سیاسی شخصیت احتسابی اداروں کی گرفت میں آتی تو سرکاری ٹھکیدار فوراً اُن کے رشتہ داروں سے دوستیاں گانٹھنے لگ جاتے کہ اور کچھ نہیں تو کوئی نہ کوئی وزارت ضرور لے مرے گا۔
آپ بھول نہ گئے ہوں تو جنرل مشرف کے ایک چیف آف اسٹاف ہوتے تھے، جنرل حامد جاوید۔ تنہائی پسند تھے، مگر طاقت کے استعمال میں دبنگ بھی، چنانچہ پس ِ منظر میں رہ کر بروئے کار رہتے۔ مگر اسلام آباد کے زون فور کو ریگولرائز کرانے کے تنازع سے خود کو نہ بچا سکے۔طارق عزیز اور حامد جاوید دونوں ہی اس میں ملوث رہے۔ فیصل صالح حیات تب اپنی وزارت داخلہ سے فراغت کو اس معاملے میں رکاؤٹ بننے سے منسلک کرتے تھے۔ بھارت کے ساتھ تب “بیک چینل ڈپلومیسی” کا بڑا غلغلہ تھا۔ سابق وائس چیف جنرل(ر) یوسف پر بھی مختلف الزامات عائد ہوتے رہے۔ مگر ایک الزام وہ بھی اپنے ”باس” پر لگاتے تھے کہ بھارت کے ساتھ “بیک چینل ڈپلومیسی” کی دوڑیں طارق عزیز کے ہاتھ میں تھیں۔ تب سی جی ایس کے طور پر بروئے کار لیفٹیننٹ جنرل شاہد عزیز کا یہ انکشاف اب اپنی تازگی کھو چکا ہے کہ “باس یکطرفہ فیصلے کرتے تھے”۔ بھارتی سفیر آنجہانی ستیندر کمار لامبا اور طارق عزیز دراصل اُس بغیر دستخط “نان پیپر” کی تیاری میں ملوث تھے، جس سے کشمیر مسئلے کو نمٹایا جانا تھا۔ یہ ایک مشکوک مشق تھی، جس کی تائید کبھی مردِ حریت سید علی گیلانی مرحوم نے نہیں کی۔ یہ راز بعدازاں جنرل شاہد عزیز سے منکشف ہوا کہ اس ضمن میں کورکمانڈرز سے بھی معاملات چھپائے گئے۔ یہاں تک کہ بعض اہم فیصلے بھی فوج کے اس اہم ترین ادارے کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے۔
جنرل (ر) شاہد عزیز ، طارق عزیز کے ایک ٹیلی فون کا بھی ذکر کرتے رہے، جب وہ چیئرمین نیب تھے۔ وہی بدعنوانوں کے حکومت میں جانے سے پہلے کا آرام گھر۔ طارق عزیز نے فرمایا: صدر نے بے نظیر بھٹو کے خلاف تمام مقدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چنانچہ آپ تمام تحقیقات ختم کردیں”۔ شاہد عزیز سے جیسے توقع کی جاسکتی تھی، اُنہوں نے منع کیا۔ جنرل(ر) شاہد عزیز کو طارق عزیز کے دوسرے فون کا سامنا کرنا پڑا جس میں اُنہیں کہا گیا کہ “ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ مقدمات بند نہیں کرتے تو استعفیٰ دے سکتے ہیں”۔ شاہد عزیز نے وضاحت چاہی کہ یہ “ہم” کون ہیں، جس نے فیصلہ کیا۔ طارق عزیز نے نام لیے: طارق عزیز(یعنی وہ خود) جنرل حامد جاوید اور جنرل کیانی (آئی ایس آئی چیف)۔ بے نظیر بھٹو اور جنرل مشرف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے سب سے اہم کھلاڑی طارق عزیز ہی تھے۔ جنرل مشرف اور بے نظیر بھٹو کے مابین مفاہمت کی کہانی تو خود بے نظیر بھٹو کی اپنی آخری کتاب میں تفصیل سے موجود ہے، مگر اس کا پورا راستہ ہموار کرنے والے یہی طارق عزیز تھے۔ اقتدار کی راہداریوں میں حشرات الارض کی طرح رینگتی سازشوں سے جنمتی اس “مفاہمت” نے احتساب کی رہی سہی آبرو بھی باقی نہ رہنے دی۔ مشرف دور کے اکثر معاملات کے پیچھے کارگزار طاقت طارق عزیز کی تھی۔ جن کی ذاتی زندگی وحشتوں اور شہوتوں میں لتھڑی ہوئی تھی۔ ریس کلب کے جوئے اس کی محض ایک جھلک تھے۔ مگر اس سے بہت آگے کی داستانیں جو سنائی جائیں تو آدمی کو دم بخود کردیتی ہے۔ طارق عزیز کی طاقت سب سے بڑھ کر تھی۔ ایسے لوگ ہر دور میں پائے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ کہاں سے نمودار ہوتے ہیں، کیوں اتنی طاقت پالیتے ہیں؟ پورا نظام اور ادارے منہ تکتے کیسے رہ جاتے ہیں؟ اس پُرکاری و فنکاری کے پیچھے “قوت محرکہ” کیا ہوتی ہے؟ پھر وہ اپنے پیچھے کیا چھوڑ جاتے ہیں؟ سلطنت عثمانیہ میں بادشاہ کی تبدیلی حضرت ابوایوب انصاری کی درگاہ پر ہوتی تھی جہاں شہزادے کی کمر پر خاندانِ عثمانیہ کی تلوار باندھی جاتی۔ سلطان سلیم کے بعد جب سلیمان عالی شان کی کمر سے تلوار باندھ دی گئی تو نئے سلطان نے اپنے خاص الخاص کے لیے جسے منتخب کیا وہ ایک یونانی تھا، ابراہیم یونانی۔ حاضر دماغ۔ یونانی تو اس کی مادری زبان تھی، مگر اطالوی، ترکی اور فارسی پر بھی ہاتھ صاف کرلیا تھا۔ وہ اپنے بادشاہ کو فارسی شعر سناتا، دانتے کی نظمیں پڑھتا۔ سلیمان عالی شان کے دل میں آنے والے خیال کو وہ شعر کے مضمون میں بیان کرتا۔ ایک روز کہا: محلوں کو بنانے سے کیا فائدہ، جب انجام کار اُن کو ویرانوں میں تبدیل ہوناہے”۔ تب سلطان نے پوچھا:پھر باقی کون سی چیز رہ جائے گی؟ابراہیم یونانی کا جواب تھا: دانش مندی، یہ راگ جو میں گا رہا ہوں اور انگورہ کی بکریاں”۔ ابراہیم یونانی کو تو کیا رہنا تھا، سلیمان محتشم بھی نہ رہے۔ کشمیر کے نان پیپر کا سازشی دماغ ستیندر لامبا آنجہانی ہوگیا۔ مگر علی گیلانی مردِ حریت کہلاتا ہے، صداقت اور بہادری کے ایک لہکتے استعارے میں جیتا ہے۔ مگر طارق عزیز کی زندگی میں اس کے آگے ہاتھ باندھنے والے اُس کی نماز جنازہ میں شامل نہ ہوئے۔ وہ اخبار کی بڑی سرخیوں میں بھی نہ ملا۔
دولت اور مناصب کی لالچ ایسی چیز ہے، جس کے لیے لوگ آخرت بیچنے کو تیار ہوتے ہیں۔ خلق خدا کی لعنتوں کا طوق گلے میں ڈال لیتے ہیں۔ افتادگان خاک کی بددعائیں گوارا کرتے ہیں۔
زندہ اور مردہ لوگوں میں فرق سانسوں کے آنے اور جانے سے نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ مر جاتے ہیں ،مگر وہ زندوں سے زیادہ زندہ رہتے ہیں۔ اور کچھ زندہ ہوتے ہیں، مگر اُن کا شمار مردہ لوگوں میں ہوتا ہے۔ درحقیقت زندگی ایک برتر مقصد کے ساتھ ہی بامعنی بنتی ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو پھر سانسیں لینے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ وقت ایسے لوگوں کو چھان کر نسیان کے حوالے کردیتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے پیچھے صرف عبرت کے کچھ نقش چھوڑتے ہیں۔ اطلس و کمخواب کی پوشاکیں یہیں رہ جاتی ہیں اور تنِ بے جان ایک خاکی کفن سے اپنی عریانی ڈھانپتا ہے، پھر وہ بھی نہیں رہتا۔ کیا باقی رہ جاتا ہے، سلیمان عالی شان کے پاس جو اب تھا، طارق عزیز کے پاس نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

بس کر دیں سر جی!! وجود - منگل 11 اکتوبر 2022

طبیعتیں اُوب گئیں، بس کردیں سر جی!! ایسٹ انڈیا کمپنی کے دماغ سے کراچی چلانا چھوڑیں! آخر ہمار اقصور کیا ہے؟ سرجی! اب یہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری!! سر جی! سال 1978ء کو اب چوالیس برس بیتتے ہیں،جب سے اے پی ایم ایس او(11 جون 1978) اور پھر اس کے بطن سے ایم کیوایم (18 مارچ 1984) کا پرا...

بس کر دیں سر جی!!

جبلِ نور کی روشنی وجود - اتوار 09 اکتوبر 2022

دل میں ہوک سے اُٹھتی ہے!!یہ ہم نے اپنے ساتھ کیا کیا؟ جبلِ نور سے غارِ حرا کی طرف بڑھتے قدم دل کی دھڑکنوں کو تیز ہی نہیں کرتے ، ناہموار بھی کردیتے ہیں۔ سیرت النبیۖ کا پہلا پڑاؤ یہی ہے۔ بیت اللہ متن ہے، غارِ حرا حاشیہ ۔ حضرت ابراہیمؑ نے مکہ مکرمہ کو شہرِ امن بنانے کی دعا فرمائی تھ...

جبلِ نور کی روشنی

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز انتقال کر گئے وجود - پیر 19 ستمبر 2022

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے پرویز مشرف کے سابق پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق عزیز کئی ماہ سے علیل اور اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ قومی سلامتی کونسل کے سی...

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز انتقال کر گئے

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

مضامین
بھارت میں اسلام کی تبلیغ پر پابندی وجود اتوار 15 ستمبر 2024
بھارت میں اسلام کی تبلیغ پر پابندی

پاکستان کیوں بنا؟ وجود اتوار 15 ستمبر 2024
پاکستان کیوں بنا؟

گجرات فسادات کی پشت پر مودی حکومت وجود هفته 14 ستمبر 2024
گجرات فسادات کی پشت پر مودی حکومت

قسمت کاماتم وجود هفته 14 ستمبر 2024
قسمت کاماتم

خاتون صدر کے امکانات وجود هفته 14 ستمبر 2024
خاتون صدر کے امکانات

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر