وجود

... loading ...

وجود
وجود

آٹھ اکتوبر زلزلہ: غم ابھی تازہ ہے!

جمعرات 08 اکتوبر 2015 آٹھ اکتوبر زلزلہ: غم ابھی تازہ ہے!

Pakistani rescue workers gather at the site of a building collapse in Muzaffarabad

آٹھ اکتوبر زلزلے کو دس برس بیت گئے، مگر غم ابھی تازہ ہے۔کوئی بھی بحران ایک زندہ قوم کے لیے زندگی کے نئے امکانات لے کر آتا ہے۔ وہ اِسے محض گریہ وزاری میں ضائع نہیں کرتی۔ سال 2005ء میں آنے والے اس زلزلے نے دنیا کے بڑے المیوں میں سے ایک کو جنم دیا تھا۔ یہ اس سال دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ اور تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا زلزلہ تھا۔

اٹلی میں 1908ءمیں زلزلے نے 83 ہزار افراد نگل لیے تھے۔دنیا کی تاریخ کے بدترین زلزلے چین میں آئے۔ جہاں 1920میں آنے والے ایک زلزلے سے2لاکھ 35ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 1927ء میں چین میں دو تباہ کن زلزلےآئے جس میں سے ایک میں 80ہزار افراد اور دوسرے زلزلے میں دولاکھ افراد زندگی ہار گئے۔ پھر جولائی 1976ء میں ایک اور لرزہ خیز زلزلے نے ڈھائی لاکھ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے تھے۔1923ء میں جاپان کے شہر اوکلا ہوما میں زلزلے نے ایک لاکھ 40ہزار افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔انڈونیشیا میں دسمبر 2004ء میں زیرسمندر زلزلہ آیا جس سے سونامی کی لہریں اُٹھیں اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہا لے گئیں۔پاکستان میں آنے والا سال 2005ء کا زلزلہ انسانی المیے کے اعتبار سے اسی فہرست میں آتا ہے جس میں سب سے زیادہ ہلاکتیں آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئیں جو سرکاری اعداوشمار کے مطابق74698 تھیں۔ مگر آزاد ذرایع کے اندازوں کے مطابق اس میں مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ کے ہندسے کے آس پاس تھیں۔

دنیا میں زلزلوں سے آنے والی تباہیوں کی تاریخ نہایت بھیا نک ہے۔ مگر دنیا میں زلزلوں کے بعد قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافے کی تاریخ بھی اتنی ہی شاندار ہے۔ انسان، تدبیر کے سامان سے ہی تقدیر کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ اگرچہ آخری فیصلہ پھر تقدیر ہی جاری کرتی ہے۔ مگر انسان اپنے شعور کے ساتھ اپنی تدبیر آزمانے کا پابند ہے اور دنیا میں یہ کوششیں انتہائی سرعت اور نہایت بالغ نظری سے جاری ہیں ۔ مگر پاکستان کا المیہ زلزلے سے بھی بڑا یہ ہے کہ یہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قومی شعور و آگہی نہ ہونے کے برابر ہے۔ آٹھ اکتوبر پاکستانی تاریخ کا اس حوالے سے سب سے بڑا دن بن سکتا تھا مگر آج بھی یہ محض کچھ دیے جلانے اور تقریبات منعقد کرنے کا دن ہے۔ اور وہ جاری بھی ہیں۔ مگر اس دن کے تقاضے اس سے بڑھ کر ہیں۔

پاکستان میں آٹھ اکتوبر2005ء کو آنے والے زلزلے میں اس قوم نے اپنی زبردست قوتِ حیات دریافت کی تھی۔ مملکت کی سرزمین کے سارے راستے حادثے کی جانب مڑ گئے تھے۔ قوم ایک جھرجھری لے کر بیدار ہوئی تھی۔ غم سے غم کے مارے دیکھے نہ جاتے تھے۔ درد کا رشتہ کتنا بڑا ہوتا ہے اس کا نظارہ چہار سوبکھرا ہوا تھا ۔ جہاں سے غمگسار کھنچے کھنچے اپنے دکھی بھائیوں کے پاس چلے آتے تھے۔ اگرچہ تب اس ملک کے امراء وروساء نے ایثار کی اعلیٰ مثالیں قائم کر دی تھیں اور فراخدلی کی ناقابلِ فراموش روایتیں قائم کی تھیں۔ مگر اس سے بھی شاندار بات یہ تھی کہ اس ملک کے غرباء اور درمیانی درجے کے لوگ بھی ایثار میں سب سے آگے تھے۔جس کے پاس جو کچھ تھا وہ اس کو اپنے دکھی بھائیوں کے ساتھ تقسیم کرنے کو تیار تھا ۔ یہ غم بانٹنے کا شاندار مظاہرہ تھا۔ حکومت اور نظم اجتماعی کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ قوم پر آنے والے ایسے بحرانوں میں اس کی قوتِ حیات کو دریافت کرتی ہے اور اِسے ایک سمت دے کر مستقل بندوبست میں ڈھالتی ہے۔ تب یہ موقع تھا کہ قومی شعوراور ایثار کو زندگی کی سچائیوں کی طرف موڑکر شاندار قومی خدمت کے اعلی نصب العین میں ڈھال دیا جاتا۔مگر یہ پاکستان کا بدقسمت ترین دورِ حکومت تھا جہاں پرویز مشرف کی حکومت تھی اور اُنہوں نے نئے آنے والے نجی ذرائع ابلاغ کے سب سے موثر ذریعے ٹیلی ویژن کے میزبانوں کے لیے یہ “زبانی”ہدایت جاری کردی تھی کہ زلزلے کے مذہبی اسباب پر بات کرنے سے مکمل گریز کیا جائے۔ یہ امریکا کی مکمل باجگزاری کا زمانہ تھا ۔امریکا افغانستان میں ایک غرور کے ساتھ آدھمکا تھا اور اب اُس کی نئی لڑائی میں مذہبی عناصر کو اُن کے مذہبی جذبات سمیت لپیٹنا شامل تھا۔ یہ اُس دور کا سب سے مضحکہ خیز پہلو تھا کہ یہاں امریکا کی تقدیس کے لیے نئی نئی کتابوں کے تراجم کیے جارہےتھے اور ایک منصوبے کے تحت اس پر غور کیا جارہا تھا کہ امریکا مخالف کتابوں کی فروخت کو کس طرح روک دیا جائے۔ یہ کام امریکا خود امریکا میں نہیں کر پارہا تھا ،مگر اس کے “برخوردار” یہاں کرنے کے لیے تیار تھے۔ مشرف حکومت تب لبرل ازم اور سیکولر ازم کی کوکھ سے جنے گئے نئے نئے بچوں کو روشن خیالی اور آزاد روی کی لوریاں سناتے پھرتے تھے۔ جہاں موقع ملے ،کتے پکڑ کر تصاویر کھنچواتے تھے۔ کہیں مشروب پکڑ کر رقص کے نئے زاویے بھی بُن لیتے تھے۔ ایک نئی دنیا کے طور پر کچھ من چلوں کو یہ سب اچھا بھی بہت لگتا تھا۔ مگر زندگی کی آفاقی سچائیوں سے یہ منہ موڑنےکی بدترین روش تھی۔ جس کے باعث افسوس ناک طور پر قومی بیداری کا وہ سنہری موقع ضائع ہو گیا۔ ایثار کی تمام مثالیں انفرادی بن گئیں اور یہ کسی بھی قومی تعمیر کے مستقل منصوبے میں نہیں ڈھل سکیں ۔ عوام کا ریاست کے کردار پر اعتبار مزید کمزور ہو گیا۔ اور اہلِ خیر نے یہی سمجھا کہ کسی کی خدمت انفرادی طور پرہی زیادہ قابلِ اعتبار طریقے سے کی جاسکتی ہے۔ اگر ریاست اپنے دیانت دار ہونے کا کوئی بھی تاثر قائم کرنے کی اہل ہوتی تو آج وزیراعظم آزاد کشمیر ابھی تک کھلے آسمان تلے پڑے ڈیڑھ لاکھ بچوں کے لیے فکرمندی کا اظہار نہ کر رہے ہوتے۔ افسوس ناک طور پر انسانی المیوں کے حوالے سے بھی ہماری حکومتوں کے وعدے سیاسی ثابت ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنے وہ وعدے بھی پورے نہیں کرتی جو اس کی ذمہ داریوں سے کم تر ہوتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے جس کے لیے پاکستانی حکومت نے کچھ وعدے کیے تھے۔ مگر وہ وعدے ابھی تک ایفاکا روپ نہیں دھار سکے۔ دس برس بعد بھی اگر قدرتی آفات سے متاثر لوگ وعدوں پر جی مر رہے ہوں تو ایسی حکومتوں پر کسی آسمانی قہر کے ٹوٹنے کا انتظار ہی کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

خاتمہ وجود - جمعرات 29 ستمبر 2016

کیا بھارت سوویت یونین کی طرح بکھر جائے گا؟ خوشونت سنگھ ایسے دانشور بھارت کو زیادہ سمجھتے تھے۔ اُن کا جواب تھا : ہاں، بھارت باقی نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے ایک کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ تحریر کی، جس کے چمکتے الفاظ دامنِ توجہ کھینچتے ہیں۔ ’’بھارت ٹوٹا تو اس کا قصوروار پاکستان یا کو...

خاتمہ

جوتے کا سائز وجود - منگل 13 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40669" align="aligncenter" width="640"] رابرٹ والپول[/caption] وزیراعظم نوازشریف کی صورت میں پاکستان کو ایک ایسا انمول تحفہ ملا ہے، جس کی مثال ماضی میں تو کیا ملے گی، مستقبل میں بھی ملنا دشوار ہوگی۔ اُنہوں نے اپنے اِرد گِرد ایک ایسی دنیا تخلیق کر ل...

جوتے کا سائز

مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر