... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے لیے جیل سے خصوصی طور پر لکھی گئی اپنی تحریر میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستانی ریاست اور اس کے عوام ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں، تقریباً دو سال پہلے میری حکومت کے خلاف ایک انجینئرڈ عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے ایک حکومت وجود میں آئی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے سے میری پارٹی کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا ہے ۔عمران خان نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ہونے والے جبر، تشدد اور انتخابی نشان دینے سے انکاری کے فیصلے کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا لیکن بے اختیار سویلین قیادت پر کچھ اثر نہیں ہوا۔انہوں نے اپنی تحریر میں لکھا کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات نے ان کے ڈیزائن کی مکمل ناکامی کو ظاہر کردیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں ووٹز کی اکثریت پارٹی کے نشان سے جماعت کو پہچانتی ہے وہاں انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود لوگوں نے باہر نکل کر میری پارٹی، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیا، باوجود اس کے کہ امیدواروں نے مختلف نشانات کے ساتھ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستانی عوام کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کے خلاف یہ جمہوری انتقام نہ صرف عوام کی جانب سے مزاحمت تھی بلکہ اس نے 9 مئی 2023 کے سرکاری بیانیے کو بھی مکمل طور پر مسترد کردیا جس میں پی ٹی آئی کے حامیوں پر عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کا جھوٹے الزام لگایا گیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ، عوامی مینڈیٹ کو قبول کرنے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ غیض و غضب کا شکار ہوگئی اور الیکشن میں ہارنے والوں کو اقتدار میں لانے کے لیے انتخابی نتائج میں تبدیلی کردی گئی، حالیہ ضمنی انتخابات میں بھی یہی ووٹ ٹیمپرنگ دیکھنے میں آئی۔انہوں نے لکھا کہ اعلیٰ ججز غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 بہادر ججوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور بلیک میل کیے جانے کے واقعات کو اجاگر کیا گیا، اس میں مخصوص مثالوں کا حوالہ اور ان کی تفصیلات دی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہماری تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریاست اپنی سنگین غلطیوں کے ازالے کے لیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے پاکستان اس نازک موڑ پر پہنچ گیا، بلکہ ریاست تو اسی راستے پر چل رہی ہے جس پر یہ 1971 میں چلی تھی، جب اس نے مشرقی پاکستان کو کھو دیا تھا۔دہشت گردی سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ساتھ ہی ریاست دہشت گردی میں اضافے اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بیگانگی سے بھی واقف ہے جہاں جبری گمشدگیوں کا معاملہ شدت سے بڑھ رہا ہے ، بھارت پہلے ہی پاکستان کے اندر قتل و غارت گری کا اعتراف کر چکا ہے اور افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد بدستور غیر مستحکم ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق تازہ ترین رپورٹس کی اشاعت کے بعد امریکا کو فضائی حدود تک رسائی اور اس سے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کے بدلے امریکا کی حمایت حاصل کرنے کی اسٹیبلشمنٹ کی توقعات پنکچر ہوگئی ہے ، اس رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بہت سی خلاف ورزیوں کو نمایاں کیا گیا ہے ۔عمران خان نے بتایا کہ جب عوام کے ساتھ تصادم ہو تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی حمایت پر انحصار کرنے سے پاکستان میں کوئی استحکام پیدا نہیں ہوگا، اس بحران سے نکلنے کے لیے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ عوام کا مینڈیٹ بحال کیا جائے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے جن میں فوجی عدالتوں میں مقدمات بھگتنے والے افراد بھی شامل ہیں، ساتھ ہی ریاستی اداروں کی آئینی فعالیت کو بھی بحال کیا جائے ۔انہوں نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرے خلاف ہر ممکن کوشش کی ہے ، اب ان کے پاس بس مجھے قتل کرنا باقی رہ گیا ہے ، لیکن میں نہیں ڈرتا کیونکہ میرا ایمان مضبوط ہے ، میں غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...