... loading ...
پاکستانی ذرائع ابلاغ اور سرکاری سطح پر ہر یوم آزادی پر ایک روایتی جملہ کچھ اس طرح سنائی دیتا ہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، یا منایاگیا۔ مگر بدقسمتی سے یوم آزادی کی اہمیت کا ادراک نہ ہونے کے باعث اس کے منائے جانے کا جذبہ بھی کچھ کچھ بالائے فہم ہی رہتا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے یوم آزا...
پاکستان میں 14 اگست یوم آزادی کے طور پر پورے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ مگر دوسری طرف پاکستان دہشت گردی کے بدترین خطرے سے گزر رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر خطرات کے پیش نظروفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے پچاس شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گیےہ...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک اہم موقع پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے غیر مناسب بیانات اور تجزیئے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ اس طرح کے اکسانے والے ریمارکس قومی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ پاک فوج کے ...
چودھری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان موجود ایک خاموش معاہدے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اُن پر کیے جانے والے حملوں کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو اُن کے نازک حصوں سے چھیڑتے ہوئے ک...
سانحہ کوئٹہ کے بعد سیاسی اور عسکری سطح پر دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے غوروفکر کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت سیاسی وعسکری قیادت کا ایک اہم اجلاس 11 اگست کو بھی ہوا۔ جس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کی...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر الخیر ہسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں اینٹی ٹیررزم فورس (اے ٹی ایس) کے اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق اب تک دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کسی جا نی نقصان کی اطلاع نہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھم...
سانحہ کوئٹہ کے بعد 10 اگست کو ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ملکی سلامتی کی اندرونی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اور کوئٹہ دھماکے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ اس اعتبار سے ایک اہم اجلاس تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے ب...
یہ ایک غیر معمولی بات تھی کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے باوجود وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کا خطاب قومی افق پر چھایا رہا۔جس کی وجہ یہ تھی کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے صرف ایک روز قبل اپنی ہی جماعت کے اتحادی محمود خان اچکزئی کے قومی اسمبلی سے خطاب کا جواب زی...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت نے بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو قرار دیا تھا۔ اور اُن کے زیراثر چلنے والے تمام اداروں کے خلاف نہ صرف پورے ترکی میں کارروائی کا سلسلہ شروع کیا بلکہ اپنے دوست ممالک پر بھی دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ان اداروں کے خلاف کارروائی کریں جو ترکی کی ...
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی ایک مرتبہ پھر اپنے متنازع بیان اور لب ولہجے کے باعث ملک بھر می موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے ایک عجیب وغریب موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملکی سلامتی کے ادارے کوئٹہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی...
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار مسلم لیگ نون کی حکومت میں مستقل ایک مسئلہ اور موضوع تنازع بنے رہتے ہیں۔ ملک میں کوئی بھی المنا ک واقعہ پیش آجائے، وہ منظر سے غائب ہوتے ہیں۔ اور اچانک خبر آتی ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے یا وزیرا عظم نوازشریف اُن سے ناراض ہیں۔ اُن کا روٹھنا اور اُنہیں...
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے نام پر ذمہ داری قبول کرنے کا یہ عمل درست بھی ہے یانہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کیے ج...
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے لرزہ خیز واقعے کے بعد فوراً ہی کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ اور کور ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ نے انٹیلی جینس اداروں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ پا...
کوئٹہ دھماکے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف فوراً ہی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نواز شریف بھی سانحہ کوئٹہ کے بعد اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ روانہ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس نے...
کوئٹہ میں سول ہسپتال کے اندر ہونے والے ایک دھماکے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 171 ہے۔ یہ خوفناک دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نامعلوم افراد کے حملے میں جاں بحق ہوئے اور ان کی لاش سول ہسپتال لائی گئی تھی۔ اس موقع پر وکل...
تحریک انصاف نے 7 اگست کو زبردست جوش وخروش سے تحریک احتساب کا آغاز کردیا ہے۔ پاناما لیکس کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے بنیادی مطالبے سے شروع ہونے والی اس تحریک کو عوام اور فعال طبقات میں دراصل نوازشریف کی رخصتی کی تحریک سمجھا جارہا ہے۔ جس کے مستقبل اور نتیجہ خیزی کو ...
پاکستان تحریک انصاف نے تحریک احتساب کا آغاز پشاور سے شروع کردیا ہے۔ عمران خان نے تحریک کے آغاز میں پشاور سے شروع ہونے والی ریلی کو دراصل ایک پوری فلم کا محض "ٹریلر " کہا ہے۔ 7 اگست کو شروع ہونے والی احتساب ریلی ابھی تک اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں احت...
ترکی میں 15 جولائی کی فوجی بغاوت سے لے کر اب تک ہر رات عوام سڑکوں پر بیٹھ کر جمہوریت کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے رہے اور اب 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے طاقت کے ایک عظیم الشان مظاہرے کے ساتھ اپنا فرض مکمل کردیا ہے۔ 15 جولائی کی شب ہونے والی بغاوت کے دوران 270 لوگ مارے گئے تھے لیکن ...
سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد نئی صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے میں مزید نو اراکین صوبائی اسمبلی کو سندھ کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دوس...
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے منتخب رکن اسمبلی چودھری اسدالرحمان کی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ نوک جھونک تمام ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ اور اِسے مسلم لیگ نون کے اندر پائے جانے والے قیادت کے رویئے کے خلاف ردِ عمل کی ایک ح...
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک طور پر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو دہشت گردی کہا۔ اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزرا ئے داخلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جد وجہد آزادی اور دہشت گردی ...
خیبر پختونخوا پولیس کے متعلق تحریک انصا ف کی تبدیلیوں کے دعووں کو ایک واقعے نے خاصا دھچکا پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے والد کا ٹریفک پولیس کے اہلکار نے چالان کاٹا۔ جس پر اُنہیں معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر م...
دہشت گردی کے خلاف امریکا کے زیر کنٹرول اتحاد اب نئے میدانوں میں داخل ہور ہے ہیں۔ اور دنیا کے اکثر ممالک اب امریکا کے بغیر نئے متبادلات پر غورکر رہے ہیں۔ پاکستان جس خطے میں آباد ہیں وہاں امریکی مفادات کے ساتھ اب پاکستانی مفادات زیادہ بہتر طور پر مناسبت نہیں رکھتے۔ بلکہ دونوں ممالک...
وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات مشروط کرنے کا سندھ حکومت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے ادارے کو غیر مشروط کارروائی کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفیکشن جاری کیے گئے ہی...