... loading ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے لرزہ خیز واقعے کے بعد فوراً ہی کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ اور کور ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ نے انٹیلی جینس اداروں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک مرحلےپر یہ اعلان کیا تھا کہ اب فوج آپریشن ضرب عضب کے ساتھ آپریشن کومبنگ بھی کرے گی۔ مگر آپریشن کومبنگ کے خدوخال پوری طرح واضح نہیں ہو سکے تھے۔ اب پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اطلاع دی ہے کہ کوئٹہ میں پاک فوج کے سربراہ کے زیرصدارت اجلاس میں اسپیشل کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکریٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملک بھر میں اسپیشل کومبنگ آپریشن اور بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا مقصد بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان میں بہتر ہوتی امن و امان کی صورتحال کو ایک مرتبہ پھر خراب کرنا ہے اور خاص طور پر وہ بلوچستان میں اقتصادی راہداری منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئی ہے جس کے بعد اب ان کی توجہ بلوچستان کی طرف ہوگئی ہے۔ تاہم سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کومبنگ آپریشن کے تحت انٹیلی جنس ادارے دہشت گری سے منسلک کسی بھی شخص اور کسی بھی مقام پر کارروائی کے حوالے سے کلی طور پر خود مختار ہوں گے۔ مگر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اختیارات کس قانون اور فیصلے کے تحت اُنہیں حاصل ہوں گے۔
حیرت انگیز طور پر ان فیصلوں کی خبر وزیراعظم نوازشریف کے کوئٹہ پہنچنے سے پہلے ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ اکاؤنٹ سے دے دی گئی تھی ۔ جس کے بعد وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کی حیثیت محض رسمی اور تقریباتی بن گئی ہے۔
Spec combing Ops https://t.co/x83oxhhMoX agencies to go anywhere in the country to target anyone linked with these terror acts-6-'
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) August 8, 2016
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججز سے کوئٹہ دھماکے اوروکلا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔بعد ازاں فوجی سربراہ نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...