... loading ...

سانحہ کوئٹہ کے بعد 10 اگست کو ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ملکی سلامتی کی اندرونی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اور کوئٹہ دھماکے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ اس اعتبار سے ایک اہم اجلاس تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اپنے اپنے طور پر الگ الگ اجلاس کیے تھے۔ بعد ازاں سیاسی اور عسکری اداروں کی اعلیٰ قیادت نے بدھ کے روز ایک مشترکہ اجلاس میں ملک کی اندرونی صورت حال پر اکٹھے فیصلے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق اس اعلیٰ سطح اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے اُن نکات پر غور کیا گیا جن پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا جا سکا، جن میں مدارس کی رجسٹریشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے نظرانداز ہونے والے ذرائع کے خلاف کارروائی وغیرہ شامل ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلوانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کے زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب 8 اگست کو بلوچستان کے دارالحکومت پر ایک لرزہ خیز حملے میں 70 افراد کی ہلاکت نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے۔ حملے کے بعد ملک میں سیاسی اور عسکری حمایت میں تقسیم سیاست وصحافت اور فعال طبقات سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کاروں نے اُن پہلوؤں کو زیادہ موضوع بحث بنایا جو سیاسی اور عسکری تعلقات کی ناہمواری کو ظاہر کرنے والے تھے۔ اس ضمن میں یہ نکتہ خاص طور پر اجاگر ہوا کہ کوئٹہ سانحے کے بعد دونوں شریفین نے الگ الگ کوئٹہ کا رخ کیا۔ یہاں تک کہ تمام اہم فیصلے وزیراعظم نوازشریف کی کوئٹہ آمد سے پہلے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت سدرن کمانڈ کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں لے لیے گئے۔ اور وزیراعظم نوازشریف کی کوئٹہ آمد محض ایک رسمی کارروائی اور زخمیوں کی مزاج پرسی کے علاوہ اُس بریفنگ تک محدود رہی جس میں اُنہیں بلوچستان کے حالات اور سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم نوازشریف نے اپنے طور پر ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے اگلے روز کورکمانڈرز اجلاس کی صدارت میں ملک کی داخلی سلامتی پر غور کیا۔ اس تناظر میں یہ اجلاس سیاسی اور عسکری قیادت کو اکٹھے بیٹھ کر ملکی مسائل پر غور کرنے کا پہلا موقع تھا۔
یہ اجلاس اس فضا میں ہوا جب ایک روز قبل پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی متنازع خیالات کا اظہار پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق کیا تھا۔ اور کوئٹہ حملے کو انٹیلجنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اُن اداروں پر دھماکے کی ذمہ داری عائد کرنے کا مطالبہ داغا تھا۔ اس خطاب میں اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت بھارتی خفیہ ایجنسی را پر دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بجائے اپنے اداروں کی ناکامی پر توجہ دے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...