... loading ...

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت نے بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو قرار دیا تھا۔ اور اُن کے زیراثر چلنے والے تمام اداروں کے خلاف نہ صرف پورے ترکی میں کارروائی کا سلسلہ شروع کیا بلکہ اپنے دوست ممالک پر بھی دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ان اداروں کے خلاف کارروائی کریں جو ترکی کی بغاوت کے ذمہ دار فتح اللہ گولن کے زیراثر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اب پاک ترک اسکولز سسٹم کے ڈائریکٹر عالمگیر خان نے پاک ترک اسکولز کے تمام 28 ترکش پرنسپلز صاحبان کو برطرف کرکے اُن کی جگہ پاکستانی وائس پرنسپلز تعینات کر دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عالمگیر خان کی جانب سے یہ قدم دراصل پاکستانی حکومت کے دباؤ کو ختم کرنے اور یہ تاثر قائم کرنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے ک پاک ترک اسکول سسٹم میں فتح اللہ گولن سے متاثر ترک افرادکو فارغ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پاک ترک اسکول سسٹم کے تحت 28 اسکولز اور کالج کام کررہے ہیں۔ جبکہ ایک رومی فورم اور ایک انٹیلکچوئل اینڈ انٹر کلچر ڈائیلاگ پلیٹ فارم بھی فتح اللہ گولن کے قائم کردہ نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ادارہ پاکستان میں مختلف کاروبارمیں بھی شراکت دار ہیں۔
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد یہ پورا نظام ایک دباؤ میں ہے۔ ابتدا میں پاکستان میں ترک سفیر صادق بابر نے اواخر جولائی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی نے پاکستان سمیت تمام دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں۔ بعدا زاں ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نےنے 2 اگست کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرکے ان سرگرمیوں کو روکنے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے باقاعدہ ملاقاتیں کی تھیں۔ترک وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ پاکستان میں پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ فتح اللہ گولن کے زیراثر چلنے والے اداروں کے خلاف کارروائی میں اس پہلو کو نظر انداز نہیں کررہے ہیں کہ ان اداروں میں کثیر تعداد میں بچے زیرتعلیم ہیں۔ اس لیے ترک حکومت ایک ایسا حل نکالنا چاہتی ہے کہ جس میں اُن بچوں کا کوئی حرج نہ ہو۔ اس طرح ترک وزیر خارجہ نے پاک ترک اسکول میں زیرتعلیم بچوں کے مستقبل کے حوالے سےپائے جانے والی تشویش کو بڑی حد تک دور کردیا تھا۔
پاک ترک اسکولز کے ڈائریکٹر عالمگیر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں ایس اسی سی پی میں رجسٹرڈ پاک ترک ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت اسکول چلائے جارہے ہیں۔چنانچہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی بہت جلد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ عالمگیر خان کے مطابق اسکول کے پرنسپلز کی سبکدوشی سے حکومت کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اُن کا اشارہ ترک حکومت کے اُس دباؤ کی طرف تھا جو پاکستان پر ان اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے تھا۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...