... loading ...

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک اہم موقع پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے غیر مناسب بیانات اور تجزیئے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ اس طرح کے اکسانے والے ریمارکس قومی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ہوا جس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، ڈی جی آئی ایس پی آر اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔ ترجما ن کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ اس کمپوزیشن کے ساتھ اس موضوع پر پہلے کسی اجلاس کے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ اس لیے اسے ایک غیر معمولی اجلاس کہا جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا۔ اگر ایکشن پلان پر عمل نہ کیا گیا تو دہشت گردی جاری رہے گی کیونکہ ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جو اب اختتام کے قریب ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم پاک سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ خامیوں کو دور کیے بغیر دیرپا امن و استحکام کا خواب پورا نہیں ہوگا، تمام ادارے بھرپور تعاون کرکے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں، فورسز کی انتھک کوششیں اورقربانیاں امن و استحکام لائیں گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بہتر سیکورٹی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے جس کے لیے عوام، فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں کی جانب سے غیر مناسب بیانات اور تجزیئے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس طرح کے اکسانے والے ریمارکس قومی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششوں کو کامیاب کرنے کے لیے مربوط قومی رد عمل کی ضرورت ہے جبکہ فریقین کی طرف سے بامعنی اور مناسب اقدامات نہ ہونے سے امن قائم نہیں ہوگا۔
پاک فوج کے سربراہ کا یہ بیان قومی منظرنامے میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ دراصل سانحہ کوئٹہ پر قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے سیکیورٹی اداروں پر شدید تنقید کی تھی جس میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ان اداروں کے سربراہان کو فارغ کرنے کا کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کےاندر اس ضمن میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ جس کا اظہار اب عوامی سطح پر کردیا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے نزدیک یہ ایک سخت پیغام ہے۔ جس کے اثرات سیاسی منظر نامے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...