... loading ...

دہشت گردی کے خلاف امریکا کے زیر کنٹرول اتحاد اب نئے میدانوں میں داخل ہور ہے ہیں۔ اور دنیا کے اکثر ممالک اب امریکا کے بغیر نئے متبادلات پر غورکر رہے ہیں۔ پاکستان جس خطے میں آباد ہیں وہاں امریکی مفادات کے ساتھ اب پاکستانی مفادات زیادہ بہتر طور پر مناسبت نہیں رکھتے۔ بلکہ دونوں ممالک کے اتحادایک دوسرے کے ساتھ متصادم حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔امریکا کا چین کے خلاف دباؤ پیداکرنے کے لیے بھارت پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ جس کے بعد پاکستان نے چین سے اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید دفاعی گہرائی دینے کا بیڑہ اُٹھا لیا۔ ایک خاموش مگر سرد جنگ خطے میں جاری ہے۔ جس میں چین نے اپنا کردار فعال کر لیا ہے۔ اس تناظر میں خطے میں ایک نیا چارفریقی اتحاد اُبھر ا ہے جس میں پاکستان اور چین کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے۔
پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نیا چار فریقی ایک اتحاد قائم کرکےاس کا باضابطہ اعلان چین میں کیا ہے۔ چینی شہر ارومچی میں چاروں ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے چار فریقی کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن میکنزم (کیو سی سی ایم) کہلانے والے اس نئے اتحاد کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 3 اگست 2016 کو چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر ارومچی میں انسداد دہشتگردی کیلئے قائم کیو سی سی ایم کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان، چین، افغانستان اور تاجکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کی شرکت اور اس چار فریقی نئے اتحاد کی تصدیق کی گئی ہے۔ مذکورہ اجلاس میں افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف قدم شاہ شمیم، محکمہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل فانگ فینگوہی، پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ نائب وزیر دفاع میجر جنرل ای اے کوبڈزوڈا شریک ہوئے۔یہ ایک اہم بات ہے کہ “کیو سی سی ایم “کا قیام دراصل چین کا منصوبہ تھا تاہم اس میں پاکستان کےفوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی فعال کردار ادا کیا۔اب یہ بات بھی واضح ہو ئی ہے کہ جنرل راحیل شریف اس حوالے سے بات چیت کے لئے ہی مارچ کے مہینے میں افغانستان اور تاجکستان گئے تھے، جب وہ کابل پہنچے تو وہاں جنرل فانگ بھی موجود تھے جو اسی اتحاد کے سلسلے میں وہاں موجود تھے۔کیو سی سی ایم کا اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔اوراتحاد میں شامل چاروں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی سلامتی،استحکام اور قیام امن کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے میں تعاون کریں گے۔
دیکھنا یہ ہے کہ یہ چار فریقی اتحاد خطے میں کتنا موثر ثابت ہوتا ہے؟ اور دیگر ممالک کا خطے میں اثر کتناکم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے؟ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں امریکا کے بغیر مختلف ممالک اپنے مفادات کے تحفظ پر غور کرنے کے لیے کوشاں ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...