... loading ...

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار مسلم لیگ نون کی حکومت میں مستقل ایک مسئلہ اور موضوع تنازع بنے رہتے ہیں۔ ملک میں کوئی بھی المنا ک واقعہ پیش آجائے، وہ منظر سے غائب ہوتے ہیں۔ اور اچانک خبر آتی ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف سے یا وزیرا عظم نوازشریف اُن سے ناراض ہیں۔ اُن کا روٹھنا اور اُنہیں منانا سب کچھ ایک خودکار عمل سا لگتا ہے۔ مگر یہ معاملہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے پارٹی سے استعفیٰ کی طرح اتنی بار ہو چکا ہے کہ جب بھی یہ چودھری نثار کی ناراضی اور ایم کیوایم کے قائد کا استعفیٰ سامنے آتا ہے تو عوام اس پر صرف مسکرا کر رہ جاتے ہیں۔ کیونکہ دونوں کا انجام پہلے سے معلوم ہوتا ہے۔
چودھری نثار کی ناراضی کا تازہ ترین معاملہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے بھیانک معاملے پر سامنے آیا ہے۔ جس میں 70 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہو گیے ہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس بھیانک دہشت گردی کی خبر سامنے آتے ہی یہ خبر بھی گردش کرنے لگی کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے ساتھ کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ مگر وزیراعظم نوازشریف جب کوئٹہ پہنچے تو اُن کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ کے بجائے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید تھے۔ جس پر اُسی وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ چودھری نثار وزیراعظم کے ہمراہ کیوں نہیں؟ وزیراعظم نوازشریف نے جس وقت کوئٹہ کے لیے پرواز لی تو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نادرا کی ایک بورڈ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ یہ کوئی ایسا اجلاس نہ تھا جسے ملتوی نہ کیا جاسکتا ہو۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی اپنی تما م مصروفیات کو چھوڑ کر کوئٹہ جانے کے فیصلے فوری لے لیےہوں۔ اسلام آباد کے باخبر حلقوں میں یہ جاننے میں ذرا بھی دیر نہیں لگی کہ چودھری نثار ایک مرتبہ پھر نوازشریف سے ناراض ہو چکے ہیں۔ یا پھر نوازشریف اُن سے ناراض ہو گیے ہیں۔ آخر کوئی تو وجہ تھی کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کوئٹہ کے دورے میں اعلان کے باوجود وزیراعظم کے ہمراہ نہیں تھے۔ جبکہ وفاقی وزیرداخلہ کی حیثیت سے ملک میں امن وامان اُن کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ اسلام آباد سے ایک ذریعے کے مطابق اس مرتبہ یہ وزیراعظم تھے جنہوں نے وفاقی وزیرداخلہ کو کوئٹہ جانے کے لیے نہیں بلایا۔ کیا واقعی ایسا ہی تھا۔ معاملہ کچھ بھی ہو، ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار بلوچستان میں دہشت گردی کے اس حساس ترین مسئلے پر پس منظر میں رہے۔ اور محض ایک روایتی سی مذمت جاری کرنے پر ہی اکتفا کیا۔ اس سے قبل بھی ملک میں دہشت گردی کے بڑی وارداتوں میں چودھری نثار منظر سے غائب رہے ہیں۔ جب کہ بعض وارداتوں میں تو اُن کے مذمتی بیانات بھی غائب رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چودھری نثار کی تازہ ترین ناراضی کی وجہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک گرما گرم بیان میں یہ کہا تھا کہ رینجرز کواختیارات پورے سندھ کے لیے دیئے جائیں گے، اور اُنہیں سیاسی فٹبال بننے نہیں دیا جائے گا۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر دکھائی دے رہے تھےاور مصر تھے کہ اس مرتبہ رینجرز کے اختیارات میں سندھ بھر کے لیے توسیع کرتے ہوئے سندھ حکومت کی پراہ نہیں کی جائے گی۔ مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ اور وزیر اعظم نوازشریف نے اُنہیں سندھ حکومت کی سمری کے عین مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر چودھری نثار محض زبانی جمع خرچ کرنے والے وزیر کے طور پر نمایاں ہو ئے۔ اسلام آباد سے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اس معاملے پر ایک مرتبہ پھر وزیراعظم سے ناراض ہو گیے ہیں۔ جس کا اظہار کوئٹہ دہشت گردی کے موقع پر ہوا۔ جب وہ اس بھیانک واردات کے باوجود وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ دکھائی نہیں دیئے۔
سیاسی تجزیہ کار اس امر پر حیران ہیں کہ وفاقی وزیرداخلہ حکومت اور وزیراعظم سے مسلسل ناراض رہنے کے باوجود اپنی وزارت سے بھی چمٹے ہوئے ہیں، جس نے اُن کی اخلاقی حیثیت پر بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...