... loading ...
سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاؤس سے وزارت اعلیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد بلاول ہاؤس کا رخ کیا۔ جہاں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے اُنہیں مبارک باد دی۔ اطلاعات کے مطابق بلاول ہاؤس میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اجلاس بھی ہوا جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، سندھ کی سیاست کی طاقت ور ادی ڈاکٹر فریال تالپور...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے صوبہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔اس طرح وہ اس منصب پر ایسے پہلے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں جن کے باپ بھی وزیرا علیٰ رہ چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں...
لندن میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس حسب پروگرام 22 سے 24 جولائی دوشہروں میں منعقد ہوئی۔ اور حسب عادت اس کانفرنس کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کے پاکستانی حلقوں میں خاصا مخالفانہ شور بھی اُٹھا۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں میں پائے جانے والی شکررنجی اور مسابقت کا جذبہ...
پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر انڈونیشیا میں پھانسی روک دی گئی ہے۔ منشیات کے جھوٹے الزام میں پھنسائے جانے والے پاکستانی شہری کے مقدمے پر حکومت نے نظرثانی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔ مگر یہ اس معاملے کا نہایت سنگین پہلو ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پاکستانی شہریوں کے ل...
سید مراد علی شاہ سندھ کے ستائیسویں وزیراعلیٰ کے طور پر آج حلف اُٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ کیونکہ وہ حلف اُٹھانے کے بعد سندھ کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کے والد بھی وزیراعلیٰ تھے۔مراد علی شاہ اپنے والد سید عبداللہ شاہ کی وزارت اعلیٰ سے سبکدوشی کے 19 سال آٹھ ماہ اور آٹھ ہی ...
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گورنر سندھ عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں آٹھ سال تک وزیراعلیٰ رہنے والے قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے ارکان نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش کمار چاؤلہ، منظور وسان اور دیگر کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہن...
کراچی میں 26 جولائی کو پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پاک فوج کے دوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبر نے پورے ملک میں ایک سنسنی پھیلا دی۔ مگر اب اس سے زیادہ سنسنی خیز خبر نے اکثر حلقوں کو چونکا دیا ہے کہ عین حملے کے وقت اور جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بند ہو گئے تھے۔ اگر چہ یہ ...
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے 12 مئی کے حوالے سے پولیس رپورٹ میں شامل اپنے اعترافی بیان کی واضح الفاظ میں تردید کردی۔کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے جیل سے تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں 12 مئی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی پولیس رپورٹ میں شامل اپنے اعترافی بیان کی ...
متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ 12 مئی 2007 سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹ میں زیر حراست نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب بیان کی تردید کردی ہے۔ گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے 12 مئی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شہر م...
الیکشن کمیشن کے نئے مقرر کردہ ارکان حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے نومنتخب ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لیا، پنجاب سےالطاف ابراہیم،سندھ سےعبد الغفار سومرو، خیبر پختونخوا سے خاتون رکن ارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ نے اپنے اپنے منصبی...
کراچی کا امن ایک بار پھر شدید خطرے میں ہے۔ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر فوجی اہلکاروں کونشانا بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آزما فوج کو بھی وہ شہروں میں چیلنج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب فوج آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن میں اپنی کامیابیوں کا ت...
پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ مگر تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ارکان کی تقرری پر اعتراض کیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے ...
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں مبینہ کرپشن الزامات کے تحت ریفرنس دائر کردیاہے۔ اس طرح تحریک انصاف نے مختلف قومی اداروں کے ذریعے ایک حکمت عملی کے تحت شریف خاندان کا تعاقب شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف کے دائر کردہ ریفرن...
پاکستان پیپلز پارٹی نے بآلاخر سندھ میں وزیراعلیٰ سمیت کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاہے۔ پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ دبئی میں پارٹی قیادت کے اجلاس میں سندھ میں نیا وزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرحت اللہ بابر کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے چ...
وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی نے قومی زبان اردو کے سرکاری زبان کے طور پر نفاذ کے حوالے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس میں صرف بیورو کریسی ہی رکاوٹ نہیں بلکہ اس سلسلے میں عدالتی فیصلے کے نفاذ کے خلاف مختلف وزراء بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر...
آٹھ سالہ سائیں سرکار اور پیپلزپارٹی کے پرکھوں کی نشانی قائم علی شاہ کو بآلاخر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اگلے چوبیس یا اڑتالیس گھنٹوں میں اس کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ میں مسلسل بگڑتے حالا...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےبعد ترک حکومت نے نہایت سنجیدگی سے بغاوت کے محرکین کے خلاف ٹھوس کارروائیوں کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔ ترک حکومت نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی کی حالیہ ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولن کا مرکزی کردار تھا۔ اور اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اس ضمن میں ترک حکوم...
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو شہید کی...
بزرگ سیاستدان معراج محمد خان طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔وہ اُن سیاست دانوں کی قلیل تعداد میں تھے جو سیاست میں رہ کر اپنے نظریات سے وابستہ رہے۔ اور ادنیٰ سیاسی مفادات کے باعث اپنے نظریات کی قربانی نہیں دی۔معراج محمد خان طویل عرصے سے علیل اور کراچ...
[caption id="attachment_38882" align="aligncenter" width="1552"] اسد کھرل (دائیں) وزیر داخلہ سہیل سیال کے بھائی طارق سیال کے ساتھ [/caption] سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان وجہ نزع بننے والے اسد کھرل کی گرفتاری بآلاخر ظاہر کردی گئی ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق محمد عل...
وزیر اعظم نوازشریف نے بآلاخر ایک طویل وقفے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد جانے کا قصد کر لیا ہے۔ وہ آج کسی بھی وقت اسلام آباد کا رخ کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد وہ جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربرا...
تحریک انصاف نے بآلاخر مسلم لیگ نون کے خلاف ملک گیر تحریک 7 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف 25 جولائی کو نیب کے خلاف بھی بھرپوراحتجاج کرے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک میں وزیراعظم کا احتساب ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف آج پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں 9 جولائی کو کشمیر کی جدوجہد میں ایک نیا استعارہ بن کر طلوع ہونے والے جواں سال برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد آزادی کے نعرے نے ایک نئی گونج پیدا کردی ہے جس...
فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز آویزاں کرنے والے ’موو آن پاکستان‘ نامی جماعت کے صدر میاں کامران کواسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے گرفتار کرلیا گیاہے۔ میاں کامران نے ملک کے تیرہ شہروں میں ایک ساتھ ایسے بینرز آویزاں کیے تھے جس میں فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے نہا...