... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے 12 مئی کے حوالے سے پولیس رپورٹ میں شامل اپنے اعترافی بیان کی واضح الفاظ میں تردید کردی۔کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے جیل سے تحریر کیے گئے اپنے ایک خط میں 12 مئی کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی پولیس رپورٹ میں شامل اپنے اعترافی بیان کی تردید کی ہے۔ وسیم اختر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اُنہوں نے 12 مئی کے حوالے سے کوئی اعترافی بیان دیا اور نہ ہی کسی قسم کے انکشافات کیے ہیں، میرا صرف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی کی اعلیٰ عدلیہ سے کھلی تحقیقات کرائی جائے۔
اُدھر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں وسیم اختر کو ہی میئر کراچی کا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کے حوالے سے سامنے آنے والی پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر پر گھٹیا الزامات لگائے جارہے ہیں اور 12 مئی کے حوالے سے جعلی رپورٹ بنائی گئی ہے، جب یہ واقعات پیش آئے وسیم اختر اس وقت مشیر داخلہ تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ 12 مئی کے روز وسیم اختر پر فائرنگ کے احکامات دینے کا الزام بے بنیاد ہے، اس روز ہمارے بھی 14 کارکن قتل ہوئے، سانحہ 12 مئی کے واقعہ پر سب سے پہلے ایم کیوایم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا اور جوڈیشل انکوائری میں ہمارے کسی رہنما کا نام شامل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کراچی کی اکثریتی جماعت ہے، اس کے اور شہر کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔
ایم کیوایم کے سینئر رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اس وقت پولیس تحویل میں ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وسیم اختر نے تفتیشی رپورٹ میں سانحہ 12 مئی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس روز فائرنگ کے احکامات متحدہ قائد نے دیئے تھے جو ان کا اور ایم کیوایم کے قائد کا منصوبہ تھا۔مگر عام طور پر پولیس کی تحویل میں دیئے گئے بیانات بعد میں یا تو غلط ثابت ہوتے ہیں یا پھر بیان دینے والا عدالت کے روبرو جاکر اِسے پولیس کے دباؤ کا نتیجہ قراردیتا ہے۔ کراچی میں اس طرح کے بیانات یوں بھی عام لوگوں میں مزاق کا ہدف بن جاتے ہیں، کیونکہ سرکاری اداروں اور پولیس کے محکمے نے کبھی بھی اپنی تحقیقات کو قابل اعتبار بنانے کے لیے اس طرح کے بیانات کی روشنی میں عدالتی فیصلوں کو اپنے حق میں حاصل نہیں کیا۔پولیس کا پورا محکمہ قانون کی بالادستی کے بجائے حکومت وقت کے احکامات کی بجاآوری میں لگا رہتا ہے اور حکومت یا ریاستی اداروں کے دباؤ میں رہ کر مقدمات بنانے یا ختم کرنے میں جُتا رہتا ہے۔ جس کے باعث اس محکمے کا کوئی اعتبار یا وقار باقی نہیں رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...