... loading ...

متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ 12 مئی 2007 سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس رپورٹ میں زیر حراست نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے منسوب بیان کی تردید کردی ہے۔ گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے 12 مئی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ کے احکامات وسیم اختر نے جاری کیے تھے۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ 12 مئی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ منصوبہ ان کا اور ایم کیوایم قائد کا تھا۔ وسیم اخترکے خلاف سانحہ 12 مئی کے ریمانڈ پیپر کی منظر عام پر آنے والی تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے دوران تفتیش 12 مئی ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ 12 مئی کا منصوبہ ہمارا اور ایم کیو ایم قائد کا تھا، اس روزپیش آنے والے تمام واقعات کا میں ذمہ دارہوں۔ چالان کے مطابق وسیم اختر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استقبال کو روکنے کا حکم پارٹی قیادت کے حکم پرمیں نے دیا تھا اور ہدایت جاری کی تھیں کہ افتخار چوہدری کو ایئرپورٹ سے باہر نہ آنے دیا جائے۔ پولیس چالان میں ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ وسیم اختر نے اعتراف جرم میں کہا کہ وہ مفرورملزمان کو گرفتار بھی کراسکتے ہیں۔
ایم کیو ایم نے پولیس کے اس دعوے کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ پر اس سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر نے 12 مئی سے متعلق کسی قسم کا کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ہے اور نہ ہی کسی کا نام لیا۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر عائد کردہ الزامات دراصل ایم کیو ایم کے خلاف ایک سازش ہے۔ متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کردہ رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔
درحقیقت کراچی کے مسلسل جاری المیے کا یہ بھی ایک المیہ ہے کہ یہاں پر ہونے والی دہشت گردی کے اصل منصوبہ سازوں کے متعلق کبھی بھی کوئی حتمی نوعیت کی تفتیش عدالتی مراحل میں پایہ ثبوت تک نہیں پہنچ سکی۔ اور تقریباً تمام واقعات کے ملزمان کی طرف سے نشاندہی اور گرفتاریاں عمل میں لانے کے باوجود پولیس کسی معاملے کو حتمی انجام تک نہیں پہنچا سکیں۔ چنانچہ پاکستان میں بالخصوص کراچی میں پولیس کی جانب سے کیے گئے کسی بھی دعوے پر عوام کو عام طور پر یقین نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی ایسے دعووں کے بارے میں یہ یقینی ہوتا ہے کہ یہ دعوے تفتیش میں دوچار قدم آگے بھی بڑھ سکیں یا نہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...