... loading ...

بزرگ سیاستدان معراج محمد خان طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔وہ اُن سیاست دانوں کی قلیل تعداد میں تھے جو سیاست میں رہ کر اپنے نظریات سے وابستہ رہے۔ اور ادنیٰ سیاسی مفادات کے باعث اپنے نظریات کی قربانی نہیں دی۔معراج محمد خان طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، ،ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔
معراج محمد خان، حکیم مولوی تاج محمد خان کے 4 بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ وہ 20 اکتوبر 1948 کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فرخ آباد میں پیدا ہوئے ۔اُن کا خاندان وہاں سے ہجرت کرکے کوئٹہ آگیاتھا۔ اُنہوں نے کوئٹہ سے ہی میٹرک کیا اور پھر کراچی منتقل ہو گئے۔ جہاں جامعہ کراچی سے اُنہوں نے ایم اے کیا۔ وہ زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست میں سرگرم حصہ لینے لگےتھے۔ ابتدا میں طلبہ تنظیم این ایس ایف (نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن) سے وابستہ ہوئے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے اُس کے صدر بن گئے۔
معراج محمد خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن تھے ۔ وہ ذوالفقار بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے،وہ بھٹو کابینہ میں وزیرمحنت رہے۔ مگر بھٹو سے جن قریبی لوگوں نے سیاست میں نظریاتی اختلافات کے بعد علیحدگی اختیار کی ، معراج محمد خان اُن میں سے ایک تھے۔ پیپلرز پارٹی چھوڑ کر اُنہوں نے بھی 1977میں قومی محاذ آزادی بنا کر فعال رہنے کی کوشش کی۔ مگر ایک طویہ عرصہ گزرنے کے باوجود اُن کی جماعت کو کوئی پزیرائی حاصل نہیں ہو سکی۔ وہ مختلف سیاسی تجربات کے بعد کچھ عرصہ تحریک انصاف سے بھی وابستہ رہے۔ جہاں وہ جنرل سیکریٹری کے منصب پر فائز رہے۔ مگر تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان سے اختلافات کے بعد وہ جماعت سے علیحدہ ہو گئے۔ اور 2003ء میں وہ عملی سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو گئے تھے۔
معراج محمد خان بائیں بازو کے غالب نظریات رکھتے تھے۔ مگر اُنہیں صرف اُسی طبقے میں نہیں بلکہ دیگر سیاسی مکاتب فکر میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ کیونکہ وہ اپنے نظریات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے والے طبقے میں سے نہیں تھے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...