... loading ...
کراچی میں 26 جولائی کو پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پاک فوج کے دوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبر نے پورے ملک میں ایک سنسنی پھیلا دی۔ مگر اب اس سے زیادہ سنسنی خیز خبر نے اکثر حلقوں کو چونکا دیا ہے کہ عین حملے کے وقت اور جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے بند ہو گئے تھے۔ اگر چہ یہ ایک اتفاقی واقعہ بھی ہو سکتا ہے ،مگر اِسے متعلقہ حلقے اور تفتیشی ادارے ایک انکشاف سمجھ رہے ہیں اور نہایت سنجیدگی سے اس پہلو پت تفتیش کررہے ہیں کہ کہیں یہ سازش تو نہیں تھی۔
تفصیلا ت کے مطابق پارکنگ پلازہ کی جس عقبی گلی میں پاک فوج کے جوانوں کو ہدف بنایا گیا اس وقت پارکنگ پلازہ کی عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کیمر ے ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کے لیے بند تھے اور یوں مذکورہ کیمرے دہشت گردی کی واردات کی ریکارڈنگ نہیں کرسکے ۔ تحقیقاتی اداروں نے اس سنگین نوعیت کے واقعے کی حقیقت کو جاننے کے لیے پارکنگ پلازہ کے کنٹرول روم سے دو آپریٹرز کو حراست میں لے لیا ہے اور اُن سے اس پہلو پر تفتیش کی جارہی ہے کہ عین جائے واردات کے سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک اُسی عرصے میں ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک کیوں بند رکھے گئے جہاں اور جب یہ واردات ہوئی۔
اگرچہ اس حوالے سے پارکنگ پلازہ کے کنٹرول روم میں کام کرنے والے ایک آپریٹر کا یہ موقف بھی سامنے آیا ہے کہ پارکنگ پلازہ میں نصب کیمروں کا سسٹم گرم ہوجانے کے بعد روزانہ معمول کے مطابق ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔تاہم تحقیقاتی اداروں نے نیو پریڈی اسٹریٹ کوری ڈور تھری میں نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے کی 18سیکنڈ کی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر ہیلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے مزار قائد کی عقبی چورنگی سے پاک فوج کی جیپ کا پیچھا شروع کیا۔تحقیقاتی ادارے کے ایک ذمہ دار افسر کے مطابق مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج ایک بڑی پیش رفت ہے جس کے باعث دہشت گردوں تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...
پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جا...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانے کو پکتیکا میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغان طالبان نے پاکستانی فوج کے ایک وفد کا قندھار کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرنے یا کسی پاکستانی وفد کے اتوار کے ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان ...
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہلِ سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنا اعتماد برقرار رکھا ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اب حکومت کو تجاویز کارکن دیں گے۔حیدر آباد میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیا...
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنیکی تجویز سامنے آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں...
سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی میں ہے ، بات چیت کے لئے اپنی کوشش کرتے رہیں گے ، ناکامی تب ہو گی جب ناکامی مان لوں گا،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کو اچھی صحت اور اچھے موڈ میں پایا، 6ججز کے خط سے متعل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں ہے ۔لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آرہی ہے ، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو ا...
سمیع اللہ ملک میں اس خوفناک لمحات سے بھی واقف ہوں جب ایٹمی بریف کیس کابٹن دبانے کی مکمل طاقت رکھنے والے امریکی صدرٹرمپ کے بارے میں ایک مشہورزمانہ امریکی ماہرنفسیات بھرپوردلائل کے ساتھ عالمی میڈیاپرببانگ دہل ٹرمپ کی دماغی صحت پر اپنے شک وشبہ کا اظہارکرتے ہوئے اپنے خدشات کااظہار ک...
آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جاری شدید احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 16 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں می...
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ...
پاکستان تحریک انصاف نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیان دئیے ہیں جس سے پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا ہے ۔بانی چئیرمین نے واضح ہد...