... loading ...

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں مبینہ کرپشن الزامات کے تحت ریفرنس دائر کردیاہے۔ اس طرح تحریک انصاف نے مختلف قومی اداروں کے ذریعے ایک حکمت عملی کے تحت شریف خاندان کا تعاقب شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف کے دائر کردہ ریفرنس میں پاناما لیکس اور تحریک انصاف کے فراہم کردہ حقائق کی روشنی میں نیب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور سیف اللہ نیازی نے دارالحکومت اسلام آباد میں نیب کے صدر دفتر میں وزیرا عظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس جمع کرایا ۔ اور اس موقع پر نیب کے صدر دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ تحریک انصاف نے اس سے قبل گیارہ روز پہلے بند کیے جانے والے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 130 ارب روپے کے بدعنوانی کے مقدمے کو دوبارہ کھلوانے کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ مگر اچانک تحریک انصاف نے ریفرنس کا رخ شریف خاندان کی جانب موڑ دیا۔ نیب نے 15 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف سال 2000 سے جاری ریفرنس کی تحقیقات بند کی جارہی ہے۔ جس پر تحریک انصاف پہلے دن سے ہی مسلسل سوالات اُٹھار ہی ہے۔ اور تحریک انصاف نے نیب کے باہر احتجاج کا فیصلہ اور ریفرنس دائر کرنے کا اعلان بھی اسی تناظر میں کررکھا تھا۔ جبکہ وہ شریف خاندان کے پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں نکلنے کے انکشاف پر تحقیقات کے لیے الگ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتی آرہی ہے۔ اس ضمن میں ایک جوڈیشل کمیشن کے لیے ضوابط کار میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی کو عملاً متحدہ حزب اختلاف کی قیدی بننے کے بجائے الگ سے اپنے سفر کا آغاز کردیا تھا۔ جس پر متحدہ حزب اختلاف کی جماعتیں معترض بھی ہوئی تھیں۔ مگر عملاً تحریک انصاف حزب اختلاف کی جماعتوں میں موجود بداعتمادی کے باعث شریف خاندان کے پاناما لیکس کے قضیئے کو دفن ہونے نہیں دینا چاہتی ۔ اس لیے تحریک انصاف نے نیب میں بھی اس مسئلے کو لے جانا شاید مناسب سمجھا۔
مگر تجزیہ کار اس امر پر حیران ہیں کہ نیب جو عملاً حکومت کے دباؤ میں اسحاق ڈار سمیت متعدد مقدمات کو ختم کرنے پر کمربستہ ہو چکا ہے وہ نوازشریف اور اُن کے اہل خانہ کے خلاف کس طرح بروئے کار آئے گا؟ تجزیہ کاروں کی اس حیرت کے ساتھ یہ پہلو بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے اس کے باوجود کیوں نیب کے ریکارڈ پر اس مقدمے کو لے جانا مناسب سمجھا؟ کیا تحریک انصاف مختلف اداروں کی بے بسی کو عوام کے سامنے منکشف کرنا چاہتی ہے؟یا وہ اس طرح شریف خاندان کے منفی اقدامات کو بے نقاب کرنا چاہتی ہے؟ وجوہا ت کچھ بھی رہی ہو ، تحریک انصاف کی طرف سے نیب میں نوازشریف کے مقدمے کو پاناما لیکس کے تناظر میں لے جانا تحریک انصاف کی اُس حکمت عملی کا بھی عملاً اشارہ کرتا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے نوازشریف کے گھیراؤ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...