... loading ...
پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ اورگھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کے نرخ 57 ف...
بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو،ظہور بلیدی میر جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی نے شرکت کی ،اجلاس میں صوبے کے لئے اتحادیوں کے تعاون بنے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،طویل مشاورت کے بعد پ...
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی کا ماسٹر پلان طلب کر لیا جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعلی سندھ سے استفسار کیا ہے کہ ہم یہاں مسائل سننے نہیں آئے حل بتائیں، آپ ہر بات میں وفاقی حکومت کی بات کر رہے ہیں، اگر وفاق یہاں آکر بیٹھ گیا تو پھر آپ کیا کریں گے۔ پیرکوس...
سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں کراچی کے نسلہ ٹاؤر کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاؤر کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ اب تک اس عمارت کو کیوں نہیں گرایا گیا اور کیا ہتھوڑی اور چھینی سے گرائیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاؤر کی...
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیاہے۔ پیرکواحتساب عدالت میں شرجیل میمن ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیرشرجیل میم...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے سجدہ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹیم پاکستان کے سجدہ کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔حسن علی نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپ...
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کا احتجاجی مارچ لاہور سے اسلام آباد کی طرف رواں ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تمام سڑکیں کھول دی گئیں اورٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔ تاہم مارچ کو دریائے چناب کے قریب روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پر 12فٹ چوڑی اور 12فٹ گہری خندقیں کھودی گئی ہیں۔لاہو...
امریکا میں سپر لگژری سہولیات سے بھرپور کشتی قسمت فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔سونے کی مینا کاری سے مزین کشتی میں ہیلی پیڈ، نائٹ کلب، بیوٹی سیلون، مساج سینٹرز، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ، چھ بیڈ روم اور چھت سے فرش تک سنیما سائز کا ٹی وی موجود ہے۔پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی اس 30...
صدر آل پاکستان انجمن تاجران و ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اجمل بلوچ نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں ...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہفتہ کوکراچی پہلے نمبر پرجبکہ کولکتہ دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پررہا ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کولکتہ دوسرے اورممبئی تیسرے نمبر پر رہا...
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے حوالے سے بات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران ...
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو مقابلہ ہوگا،اس اہم میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسی...
رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا کہ اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں، ایک دو روز میں اگلے لائحہ کا اعلان کرونگا،جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں کو ساتھ لے کر ...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔جمعرات کو ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ واٹس...
وزیراعظم عمران خان نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکام کو اہم ہدایات جاری کر دیں،وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواد ترسیل نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ٹریفک کے شیئرکا2.1فیصدحصہ رکھتے ہیں انہیں فحش موادپ...
وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ پارلیم...
گرین لائن بس پروجیکٹ کے لیے مزید 40 بسیں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد اس پروجیکٹ کے لیے لائی گئی بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین بسیں لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بس...
وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو لکھے خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے او کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں ان...
الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اعظم سواتی 26اکتوبر کو پیش ہوکر شوکاز کا جواب دیں۔اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے...
پشاور کے نواہی علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشت گرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ...
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد 33ارکان کی حمایت سے منظور کرلی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 25اکتوبر کو صبح گیار بجے ہوگی ۔ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس میں پوائ...
وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ بھی قائم کیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ممبران...
شہر قائد میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی کا شکار ہونے لگے تاہم اس بگڑتی صورتحال کے باوجود شہر میں اسپرے کی مہم شروع نہ کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی وائرس نے سر اٹھالیا لیکن سرکاری اور غیرسرکاری اعدادو شمار میں زمین آسمان کا فرق دیکھا جارہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار میں...
سندھ میں گندم ذخیرہ کرنے اور محفوظ رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا۔ سندھ میں سالانہ 14 لاکھ ٹن گندم خریدی جاتی ہے مگر محکمہ خوراک کے پاس گندم ذخیرہ کرنے کا انتظام ہی نہیں ہے۔ سندھ کے سرکاری گوداموں میں صرف 7لاکھ ٹن گندم رکھی جا سکتی ہے۔ زیادہ تر سرکاری گندم کھلے مقامات پر رکھی...