... loading ...
صدر آل پاکستان انجمن تاجران و ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اجمل بلوچ نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں گے، ہم نے حکومت اور ایف بی آر سے فکس ٹیکس کا نظام یا سیلف اسسمنٹ اسکیم لانے کیلئے کہا ، ہماری بات نہیں مانی گئی تاجر تنگ ہیں ، فیض آباد دھرنا ہرصورت ہوگا،حکومت اور انتظامیہ ہمارے راستے سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائے،ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دینے سے وہاں رشوت بڑھے گی، مڈل مین کا رول ختم ہونے سے چیزیں مزید مہنگی ہونگی، ملک بھر کے تاجر اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ایف بی آر کی غنڈہ گردی سے بچنے کیلئے اور اس حکومت کی جانب سے ظالمانہ صدارتی آرڈیننس کے خاتمہ کے لیے ، طوفانی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خاتمہ کیلئے سب تاجر متحد ہو کر فیض آباد دھرنا میں ہر صورت پہنچیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 26 اکتوبر فیض آباد دھرنا کے حوالے سے تاجر نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم صدارتی آرڈیننس کو کسی صورت نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہم ایف بی آر کو اپنے کاروباروں پر پوائنٹ آف سیلز ٹیکس ڈیوائسز لگانے کی آڑ میں قبضہ کرنے دیں گے،ہم نے حکومت اور ایف بی آر سے فکس ٹیکس کا نظام یا سیلف اسسمنٹ اسکیم لانے کے لیے کہا لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی تاجر تنگ ہیں،ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دینے سے وہاں رشوت بڑھے گی، مڈل مین کا رول ختم ہونے سے چیزیں مزید مہنگی ہونگی، ہم نے فیض آباد دھرنا کا اعلان ایک ماہ پہلے سے کر رکھا ہے حکومت اور انتظامیہ ہمارے راستے سے رکاوٹیں فوری ہٹا دے،ملک بھر کے تاجر اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ایف بی آر کی غنڈہ گردی سے بچنے کیلئے اور اس حکومت کی جانب سے ظالمانہ صدارتی آرڈیننس کے خاتمہ کے لیے ، طوفانی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خاتمہ کیلئے سب تاجر متحد ہو کر فیض آباد دھرنا میں ہر صورت پہنچیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران راولپنڈی و صدر پنجاب آل پاکستان انجمن تاجران ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، عام آدمی سوئی سے لیکر ہیوی مشین تک پر سیلز ٹیکس دے رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت آنے پر توقع تھی کہ اب تبدیلی آئے گی مگر ہوا اسکے برعکس ہے، صدر، وزیراعظم، اور مشیر خزانہ اپنا حکم نامہ واپس لیں اور تاجروں سے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالیں بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ 26 اکتوبر کو راولپنڈی شہر سمیت پنجاب بھر کی تاجر برادری دھرنا میں برپور شرکت کو یقینی بنائے گی۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چودھری ، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر اور فرش ملک ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چودھری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران عرفان چودھری ،جناح سپر کے صدر اسد عزیز ، Eـ11/3 کے صدر ظاہر عباسی اور وائس چیئرمین افتخار عباسی ، کھڈا مارکیٹ کے صدر آصف محمود ، Gـ7 مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ ، مرکز Gـ9 سے کے نائب صدر شاہد عباسی ، Gـ10/4 کے صدر عرفان گجر ، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر محمد فاروق ، آبپارا مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی ، بلیو ایریا سے راجہ حسن اختر اور تماس بٹ ، Gـ9/1 کے صدر حاجی محبوب خان صاحب ، سنگم مارکیٹ Iـ8 کے صدر مہتاب عباسی ، Iـ8/2 سے وقار عباسی اور دیگر قائدین بھی شریک تھے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...