... loading ...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع
ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے افواج تیار ہیں،مزید دباؤ جاری رکھیں گے،پریس کانفرنس
امریکی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف نے پینٹاگون میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران جنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ پیگستھ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں ہمارا مقصد واضح ہے اور ہماری حکمت عملی مکمل طور پر درست سمت میں جارہی ہے۔ ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔انھوں نے الزام عائد کہا کہ امریکا کے ایران میں کیے گئے اقدامات کو دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مزید دباؤ جاری رکھیں گے۔ ایران وہ ملک ہے جس نے اپنے ہی ملک میں 45 ہزار مظاہرین کی جان لی ہے۔وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر امریکا کا کنٹرول ہے اور وہاں سے بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے۔انھوں نے کہا کہ ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکی صدر چاہیں گے بلکہ مزید ناکہ بندی کے لیے ایک اور امریکی بحری بیڑہ پہنچنے والا ہے۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے ہر جہاز کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں کی جا رہی ہے۔ ایران دانشمندی دکھائے۔ اس کے پاس بہتر معاہدہ کرنے کا موقع موجود ہے۔امریکی وزیر دفاع و جنگ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے افواج تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کو ناقابلِ توڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناکہ بندی ختم نہیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔امریکی وزیر جنگ نے مزید بتایا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی کو سخت کرنے کے لیے ایک اور امریکی بحری بیڑا بھی پہنچنے والا ہے۔ انھوں نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحریہ کی جانب سے نافذ کی گئی ’ناقابلِ توڑ‘ ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناکہ بندی ’ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے‘۔پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ ایران نے آبنائے ہرمز پر جن دو بحری جہازوں کو قبضے میں لیا ہے وہ عام سے بے سمت جہاز تھے جن کا تعلق نہ تو امریکا اور نہ ہی اسرائیل سے تھا۔امریکی وزیر دفاع و جنگ نے مزید کہا کہ یہ امریکی جنگ نہیں ہے، آبنائے ہرمز سے سب سے زیادہ فائدہ ایشیا اور یورپ کے ممالک اٹھاتے ہیں۔ انھیں آگے آنا ہوگا۔
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...