... loading ...
رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا کہ اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں، ایک دو روز میں اگلے لائحہ کا اعلان کرونگا،جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،احد خان خٹک تحصیل نوشہرہ سے تحصیل الیکشن لڑے گا، کارکنان تیاریاں شروع کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب نوشہرہ کے علاقہ کنہ خیل میں حسنین خٹک کی جانب سے منعقد کیے گئے جلسہ عام اور میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق تحصل ناظم اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خان خٹک، سابق ناظم مانکی شریف اور لیاقت خٹک کے داماد رحمان خٹک،سابق صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد خان آفریدی،معتصم بااللہ، ظہور کاکا خیل بھی موجود تھے، لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہمارے نوشہرہ کے قریبی دوستوں نے کے پی کے ہاؤس میں ایک جرگہ منعقد کیا جس میں میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین راضی نامہ کروایا گیا، تاہم یہ راضی نامہ خاندانی تھا اس صلح کا تعلق ہر گز ہماری سیاسی سرگرمیوں سے نہیں، لیاقت خٹک نے کہا کہ پہلے کی طرح میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین سیاسی اختلافات جاری رہیں گے، سیاسی راہیں ہم دونوں بھائیوں کی پہلے کی طرح جدا جدا ہیں، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ ہم نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں،لیاقت خٹک نے اپنے کارکنان اور نوشہرہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا،تاہم اس سے پہلے اپنے دوستوں اور رفقاء کو اعتماد میں لونگا جو بھی فیصلہ کرونگا، اپنے دوستوں اور رفقا کی مشاورت سے کرونگا،جن دوستوں نے میرے اور میرے بیٹے کی خاطر ہمارا ساتھ دیا تھا اور دیا ہے انہی دوستوں کو ساتھ لے کر آگے چلیں گے، لیاقت خٹک نے مزید کہا کہ کارکنان تیاریاں شروع کرے کیونکہ تحصیل نوشہرہ سے احد خان خٹک تحصیل کا الیکشن لڑے گے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل الیکشن میں اپنے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے، اس موقع پر احد خان خٹک، رحمان خٹک، خالد خان آفریدی، حسنین خٹک اور معتصم بااللہ نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...