... loading ...
ملک کی معیشت کی دگرگوں صورت حال قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ، کرنٹ اکائونٹ میں بڑھتے ہوئے خسارے اوربرآمدات میں مستقل اورمسلسل کمی کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب صورت حال کی بہتری کے لیے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کااظہار ایک سمجھ میں آنے والی بات ہے،لیکن معیشت کی اس خراب صورت حال کی آڑ...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کاسلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران افراط زر کی شرح میں بھی غیر محسوس طریقے سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ،روپے کی قدر میں غیر سرکاری سطح پر غیر محسوس طریقے سے کمی نے مہنگائی میں اضافے میں نمایاں کردار ادا ک...
کمرشل بینکوں نے ایف بی آر کو کھا تے داروں کا ڈیٹا دینے سے انکار کردیاہے جس کے بعد اب حکومت نے بینکوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس مقصد کے لیے جلد ہی وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی نوٹی فیکشن جاری کئے جانے کے امکان کو رد نہیں کیاجاسکتا۔ وزارت خزانے کے ذرائع کے مطابق...
پاکستان کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں وافر مقدار میں تیار ہونے والی گھریلو اور صنعتی استعمال کی اشیا کی چین سے بے تحاشہ درآمد نے ملک کی صنعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،چین سے درآمد کی جانے والی ان اشیا کی قیمتیں اتنی کم ہیں کہ ملک کے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعت کار اس...
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 18-2017 میں مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کی شرح حکومت کے مقررہ کردہ ہدف 6 فیصد سے کم رہے گی۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق 17-2016 کے دوران جی ڈی پی کی شرح 5 اور 6 فیصد کے درمیان تھی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے طے شدہ 6 فیصد افر...
عالمی ادارہ محنت (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن - آئی ایل او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے روزگاروں کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔پیر کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے روزگاروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 لاکھ افراد کا اضافہ...
ویسے توقیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کھربوں روپے کے ملکی وغیرملکی قرضے لیے ہیں اور پھر یہ ایک میوزیکل چیز کی طرح پورا ایک مافیا اس قرضے سے ملکی اور بیرونی سطح پر کمیشن لے کر اپنا پیٹ بھرتارہا ہے ۔ اس طرح جتنا بھی قرضہ لیا جاتا ہے اس کا 40 فیصد حصہ کمیشن کی نذر ہوجاتا ہے اور...
ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ ناقص میکرو اکنامکس (مالی و اقتصادی) پالیسی کے نتیجے میں مالی سال 2017 کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالیاتی خساروں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی ‘دی ساؤتھ ا...
ایف بی آر کی جانب سے ایک پارلیمانی ادارے کو پیش کی جانے والی رپورٹ سے انکشاف ہواہے کہ اس ادارے کے اعلیٰ عہدوں پر فائز سیکڑوں افسران کے خلاف بدعنوانی ،نااہلی اورگھپلوں کے الزامات میں تحقیقات ہورہی ہے لیکن ادارے کے اعلیٰ ترین عہدوںپر فائز افسران کی مبینہ سرپرستی اور دبائو کی وجہ س...
ایچ اے نقویایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے حوالے سے ملنے والے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ ایف بی آر کے افسران اور عملے کے ارکان رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران بھی ٹیکس وصولی کا مقررہ ہدف پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں،ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سا...
حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ جس سے ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کے آنے کاامکان مزید بڑھ گیا ہے۔پیڑولیم کی قیمتوں میں اس اضافے سے صرف ٹرانسپورٹ کاشعبہ ہی متاثر نہیں ہوگا بلکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں تمام اشیائے صرف کی قیمتوں او...
پاکستان عالمی اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طورپر مزید 324 ملین ڈالر یعنی 32کروڑ40 لاکھ ڈالر کاقرض حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے ، اطلاعات کے مطابق دونوں نے اصولی طور پر قرض کی منظوری دیدی ہے۔قرض کی شرائط کے مطابق یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ قبائلی عوام کو سہولتوں ...
پاکستان بننے کے بعد دیکھا جائے تو حکمرانوں کی جانب سے حقیقی معنوں میں صرف پنجاب کی طرف توجہ دی گئی باقی صوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پھر جب مشرقی پاکستان کے بنگالی بھائی عددی اکثریت رکھنے کی وجہ سے زیادہ حصہ مانگنے لگے تو ان کا منہ بند کرنے کے لیے مغربی پاکستان کے چاروں صوبوں کی ص...
تہمینہ حیات نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر کے بعد جس میں انھوں نے انتہائی طوطا چشمی کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے لیے پاکستان کی تمام قربانیوں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے بے پناہ جانی ومالی نقصانات کونظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کی امداد بند کرنے اور دیگر پابندیا...
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں فرد جرم عاید کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹیوں نے اسحاق ڈار پر وزارت سے استعفیٰ دینے کے لیے دبائو بڑھا دیا ہے ،اگرچہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے...
پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں نے اپنے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں ڈالر جمع کرنا شروع کردیئے، جس کی وجہ سے گذشتہ 4 ماہ کے دوران غیر ملکی کرنسی کے حامل کمرشل بینک اکاؤنٹس میں 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔بینکرز اور کرنسی ڈیلرز اس بات پر متفق ہیں کہ ...
حکومت نے تاجروں ،صنعت کاروں اوربااثر وڈیروں اور زمینداروں سے ٹیکس وصولی میں ناکامی کے بعد آمدنی کے آسان ذرائع تلاش کرلیے ہیں اور اس طرح ضروریات زندگی کے 8 شعبوں کو ہدف بناکر عوام کو بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبادیاہے۔ اس بات کاانکشاف ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کے اعدادو...
وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب کی جانب سے قائم کردہ مقدمات اور نیب عدالت کی جانب سے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد بظاہر یہی نظر آتاہے کہ اپنے سمدھی نواز شریف کی طرح انھیں بھی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔صورت خواہ کچھ بھی ہو حقیقت یہ ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے سوا چار سا...
موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے4سال قبل جب امور خزانہ کا قلمدان سنبھالا تھا تو انھوں خزانہ خالی ہونے کا شور مچا کر آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھاتو عوام نے اس پر انتہائی شدید ردعمل کااظہار کیاتھا ،وزیرخزانہ نے عوام کے اس ردعمل کونظر انداز کردیاتھا جس کے بعد پاکستان کو قرضے ...
چین پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس حوالے سے گزشتہ روز ایک تقریب میںایم او یو پر دستخط کردئے گئے ہیں،اس معاہدے کے تحت چین کی مختلف کمپنیاں اپنی ٹیکسٹائل فیکٹریاں چین سے پنجاب منتقل کریں گی،اور اس عمل کے دوران پنجاب منتقل کی جانے والی ہ...
آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کاخسارہ کم کرنے لیے کی جانے والی کوششوں کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کی چوری اور کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو78 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتا...
وزیر خزانہ نے قومی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے انسانی استعمال کی کم وبیش ہر شے پر سیلز ٹیکس نافذ کردیا ہے جو ہر شہری سے اس کی خریداری کے ساتھ ہی وصول کرلیاجاتاہے لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ریونیو بورڈ میں سیلز ٹیکس اداکرنے والوں کی حیثیت سے اپنی رجسٹریشن کرانے والے تاجروں کی بہ...
رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران برآمدات میں کمی کاسلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی شرح 55فیصد تک پہنچ گئی اس طرح جولائی میں پاکستان کے تجارتی خسارے کی مالیت3.2 بلین ڈالر یعنی3 ارب 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف پاکستان کے شماریات ب...
ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضوں سے شروع ہونے والے 3.4 ارب ڈالر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کاانکشاف ہواہے، اطلاعات کے مطابق حکومت کی عدم توجہی اور مناسب منصوبہ بندی نہ کیے جانے کے سبب تاخیر کاشکارہونے والے بیشتر منصوبوں کاتعلق بجلی کی تیاری اور تقسیم سے ہے...