... loading ...
پاکستان کے متعلق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملکی قومی پیداوار، تجارتی، مالی خسارے میں اضافہ ہوا جبکہ غیرملکی ادائیگیوں کوخطرات لاحق ہوگئے اور سیاسی حالات مزید خرابی کا باعث بنے۔ اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائر 18.5 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 12.8ارب ڈالر زرہ گئے۔ یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو یہ ذخائر اتنے کم رہ جائیں گے کہ ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بھی ناکافی ہوں گے۔آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ اْن حکومتی دعوئوں کی چغلی کھارہی ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کے حوالے سے کیے جارہے ہیں۔ دوسرے معنوں میں معیشت کی جو تصویر حکومت دکھا رہی ہے‘ حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔ درحقیقت آئی ایم ایف پروگرام کے دوران معیشت میں جو عارضی استحکام آیا وہ بڑی حد تک فریب نظر تھا جسے اعداد و شمار کی جادوگری اور تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی سے ہی ممکن کیا گیا تھا۔ جن اہم پہلوئوں کو خاطر میں نہیں لایا گیا ان میں برآمدات میں ہونے والی شدید کمی کو نظر انداز کرنا تھا۔ اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائر مصنوعی طور پر بڑھانے کے لیے دھڑا دھڑ قرض لیے گئے۔ ٹیکس بیس کو بڑھانے کی جانب بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض ایک کھرب سے تجاوز کر رہا ہے۔ موجودہ دور میں اس میں 550ارب کا اضافہ ہوا۔ یہ امر حیران کن نہیں ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے نتیجے میں معاشی صورتحال خراب تر ہوئی ہے۔ ملک کی بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے جاری خسارے میں ہونیوالے اضافے کے باعث ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 12.8ارب رہ گئے ہیں۔زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی اسی طرح برقرار رہی تو جون 2023ء کے آخر تک ذخائر 7.1 ارب ڈالر تک گھٹ سکتے ہیں۔ یہ ذخائر تو ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بھی ناکافی ہوں گے۔یہ خطرہ بھی منڈلا رہا ہے کہ 2018-19ء میں شدید مالیاتی زوال شروع ہو سکتا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کیمطابق جاری خسارہ کل قومی پیداوار کا 4.4فیصد ہو جائے گا جس کی وجہ سے ملک کو اندرونی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات کے لیے درکار زرمبادلہ کی دستیابی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی رپورٹ میں معیشت کی اتنی مایوس کن تصویر کشی کیوں کی گئی ہے؟ اس کی بڑی وجہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی انتظام کاری کا وہ کمزور معیار تھا جس نے صورتحال کو خراب تر کیا۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس سال ہونیوالے انتخابات کی وجہ سے پاکستان کی آئی ایم ایف کو قرضے کی ادائیگی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ الیکشن سے قبل اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں آئی ایم ایف خبردار کر رہا ہے کہ الیکشن میں پیسے اور وسائل کا ضیاع اور اندھا دھند استعمال ملکی معیشت کے لیے ’’مرے کو مارے شاہ مدار‘‘ ثابت ہو گا۔ مستقبل میں جو نظر آرہا ہے وہ یہی ہے کہ ہم قرضوں کے نئے جال میں پھنس جائیں گے جس سے نکلنا بہت مشکل ہو گا۔حکومتی بدانتظامیوں کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ان کو تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں کا گردشی قرضہ ایک نئے بحران کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ قرض اور اس پر سود ادا کرنے کے لیے نئے قرض لیے جا رہے ہیں لیکن ان قرضوں کی ادائیگی کی استعداد بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے زیادہ سخت معاشی اور غیر معاشی شرائط عائد کی جا سکتی ہیں جو معیشت کے لیے زہرقاتل ثابت ہوں گی۔ بہتر ہو گا کہ حکومت اس رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس اور دیر پا اقدامات کرے تاکہ ٹیکسوں کے حصول‘ زرمبادلہ میںکمی اور مالیاتی بحران کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ان کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...