... loading ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا
حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں
سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک دوسرے سے گھتم گتھا ہو گئے اور پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اور ایک دوسرے پر بدزبانی کی۔میٔر کراچی مرتضیٰ وہاب ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے بار بار کہتے رہے کہ آپ لوگ بیٹھ جائیں مگر نہ اپوزیشن اور نہ ہی حکومتی ارکان ان کا حکم ماننے کو تیار تھے۔سٹی کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن تیمور نے میٔر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر تقریر شروع کر دی اور میٔر نے انہیں کہا کہ اگر انہیں کچھ کہنا ہے تو اپنی سیٹ پر جا کر بات کریں لیکن انہوں نے اسی دوران اپنا موبائیل نکالا اور وڈیو بنانا شروع کر دی۔اسی دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کا ایک رکن آگے بڑھا اور تیمور کو دھکا دے دیا، اس کے بعد پورے ہال میں اپوزیشن اور حکومتی کونسل ارکان ہاہم گتھم گتھا ہوگئے تاہم کونسل کے خواجہ سرا ارکان دونوں اطراف کے ارکان کو دہائی دیتے رہے مگر کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا۔جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پی پی پی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے باغی ارکان ایک دوسرے سے الجھتے رہے تاہم حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں، جن میں ایجنڈے میں شامل 9 قراردادوں کے علاوہ دیگر 5 قراردادیں شامل تھیں۔قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر اتفاق رائے سے ایوان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجے میں اعلیٰ ایرانی قیادت بشمول ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران میں بمباری کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر مذمت کی قرارداد منظور کی اور اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطی میں جاری اس جنگ کو رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ خطے میں ہونے والی اس تباہی کو روکا جاسکے۔دوسری قرارداد کے ذریعے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 80 سے زائد افراد کی شہادت اور 1200 دکانوں کے جل کر خاکستر ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔قراردادوں کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی اور ایوان کے رکن محمد نعمان، ذیشان سواتی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔اجلاس میں ایران پر حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں اور گل پلازہ کے واقعے کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی، اس کے دوران دیگر قراردادوں کی بھی منظوری دی گئی، شہید نجیب احمد کی جمہوری جدوجہد کے اعتراف میں فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور (نارتھ ناظم آباد) کا نام شہید نجیب احمد کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...