... loading ...
مسلم دنیا اپنے حکمرانوں کی طرح پسپائی کی ذہنی حالت سے نکلنے کو تیار نہیں۔ مسلم دنیا کے حکمران تو مغرب کے اُگلے ہوئے نوالے چباتے رہتے ہیں۔ مغرب اپنے حقائق کا ایک عارضی ماحول بناتا ہے، مسلم حکمران جس کے شکار رہتے ہیں۔ مگر رفتہ رفتہ خود مسلم دنیا کے عام لوگ بھی اِسی فریب خوردہ ماحول سے دوچار ہونے لگتے ہیں۔ خام اور کچے پکے...
چینی بے حد دل چسپ لوگ ہیں جس کی بھی پشت آسمان کی جانب ہو اُسے کھا جاتے ہیں ،سوائے ٹیبل کے۔ اپنے ملک میں جمہوریت کے بارے میں بھی ان کے نظریات بہت واضح ہیں۔ایک عرصے تک اس خیال سے کہ ایک ہی گھر میں بہت سارے ووٹ جمع نہ ہوجائیں، وہ ایک جوڑا ،ایک بچہ کی پالیسی پر بالکل اسی طرح چلتے رہے...
دہشت گرد ، دراصل سفاک اور بدمعاش ریاستوں کی بن بیاہی داشتائیں ہیں۔ اُن کے درمیان ایک نامیاتی رشتہ ہے۔ یہ ایک دوسرے کے خلاف ، مگر شعوری طور پر ایک دوسرے کے ضامن ہیں ۔ کیونکہ یہ اپنے وجود کے لئے خود اپنے حریف سے ضمانت اور جوازِ حیات پاتے ہیں۔ مسئلہ دہشت گردوں کا نہیں، جو بظاہر اپنے...
جناب پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات ہیں اور اس لحاظ سے تمام صحافیوں کے سرخیل ہیں۔ ان کا فرمانا ہمارے لیے سند ہے۔ لاہور کا معرکہ جیتنے پر وہ فرما رہے تھے کہ فلاں کی تو ضمانت تک ضَبَطْ (بروزن قلق‘ شفق‘ نفخ وغیرہ یعنی ضَ۔بَط) ہوگئی۔ اب جو مثالیں ہم نے دی ہیں نجانے ان کا تلفظ وہ کیا ک...
کیا بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ میں ’’دھاندلی‘‘ والے الیکشن کے خلاف ہلچل مچنے والی ہے اور لوگ 1977 ء کو بھی بھول جائیں گے؟ اس حوالے سے سب سے بڑی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ جن سیاسی قوتوں نے مخالفانہ بیانات دے کر پیپلز پارٹی سندھ کو’’ہاٹ واٹر‘‘ تک پہنچایا ہے، وہ بلدیاتی انتخابات کے بع...
[caption id="attachment_32182" align="aligncenter" width="2048"] مصنف وید بھیسن کے ساتھ، سری نگر، مقبوضہ کشمیر۔ اپریل 2006ء[/caption] موت کا دروازہ جس گھر میں بھی کھلتاہے ، غم والم کے پہاڑ توڑڈالتاہے لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی جدائی محض ایک شخص کی نہیں بلکہ ایک عہ...
ریحام ،عمران طلاق کی بحث میں ایک نئے خط تفریق و تمیز کھینچنے کا معاملہ کھڑا ہوا کہ عوامی شخصیت یا عرف عام میں پبلک فگر کی نجی زندگی اور عوامی زندگی یعنی پبلک لائف اور پرائیویٹ لائف کی حدود کون ، کب اور کیسے متعین کرے بالخصوص ایسے خواتین و حضرات جو اپنی مقبولیت کی ہر سانس کابہی کھ...
کراچی کے کچھ سیاسی گروپ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں خون ریزی کا شدید خطرہ ہے۔ اندرون سندھ سے بھی یہ آوازیں آرہی ہیں کہ الیکشن’’لہولہان ‘‘ہو سکتا ہے۔ دونوں طرف کی قوتیں ووٹ مانگنے کے لیے منہ کھولنے کی بجائے ایک دوسرے کودانت دکھا رہی ہیں، انتخابات سے زیادہ لڑائی...
علامہ اقبال جنہیں مردِ کامل کہتے ہیں، وہ اُن میں سے ایک تھا ۔ شاید وہی ایک!اقبال ؒ سال ۱۹۲۹ء میں ایک روز شہید کی قبر پر حاضر ہوئے اور تین گھنٹے وہی رہے، جب باہر آئے تو شدتِ جذبات سے اُن کی آنکھیں سرخ تھیں۔ فرمایا: ’’ٹیپو کی عظمت کو تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی۔‘‘ تاریخ میں...
زوال اور پست فکری کی سب سے برُی علامت یہ ہے کہ انسان اپنے حال کے بجائے ماضی کو بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔ میاں نوازشریف اُن میں سے ایک ثابت ہوئے۔ نوازشریف کا فکری (؟) رتھ شاید تاریخ سے زیادہ تیز چلتا ہو۔شاید ان کی نفرت میں محبت سے زیادہ طاقت ہو۔ ہوسکتا ہے کہ دولت سے تیار کیا گیا ان ک...
چلیے، پہلے اپنے گریبان میں جھانکتے ہیں۔ سنڈے میگزین (4 تا 10 اکتوبر) میں صفحہ 6 پر ایک بڑا دلچسپ مضمون ہے لیکن اس میں زبان و بیان پر پوری توجہ نہیں دی گئی۔ مثلاً ’لٹھ‘ کو مونث لکھا گیا ہے۔ اگر لٹھ مونث ہے تو لاٹھی یقینا مذکر ہوگی۔ لٹھ کو مونث ہی بنانا تھا تو ’’لٹھیا‘ لکھ دیا ہوتا...
[caption id="attachment_32032" align="aligncenter" width="419"] اوباما اہل خانہ کے ساتھ[/caption] انگریزی کہاوت ہے کہ "fools rush in where angels fear to tread" (بے وقوف لوگ وہاں جا گھستے ہیں، جہاں فرشتے بھی قدم رکھنے سے گھبراتے ہیں) مگریہ پھر بھی بے وقوف لوگ نہیں ۔ ہم پر ا...
ہمارے لڑکپن کے ا یک جاننے والے بنک میں ملازم تھے، جب بھی کالج کے دوستوں کی محفل جمتی، تو وہ بھی آ دھمکتے اور محفل کے آخر میں آنے والا بل ادا کیا کرتے اور اگر کوئی دوسرا ایسا کرنے کی جسارت کرتا تو وہ باقاعدہ مرنے مارنے پر اتر آتے۔ کچھ سال تو ہم نے اس صورتِ حال سے خوب مزہ لیا لیکن ...
زمین پر پیدا ہونے والے حالات کے اسباب ’’آسمان‘‘ پر ہمیشہ مختلف ہوتے ہیں یعنی قدرت جس وقت زمین پر قوموں اور ملکوں کے درمیان حالات کو منطقی نکتے کی جانب دھکیلتی ہے تو اسباب کا کارخانہ بھی زمین پر ہی قائم کرتی ہے۔ اس وقت دنیا جس بڑے تغیر کی زد میں ہے آسمان پر اسباب جو کچھ بھی ہوں لی...
بوڑھا درویش شام ڈھلے گاؤں میں داخل ہوا کچے پکے راستوں پر چلتا ہوا گاؤں کے مرکزی چوراہے پر برگد کے پرانے درخت کے نیچے جا کھڑا ہوا ، وہاں کچھ لوگ چارپائیاں ڈالے حقّے گڑ گڑا رہے تھے، گرما گرم چائے کی چسکیاں لی جا رہی تھیں ، چند ایک مالشیئے بھی مصروف کار تھے ، درویش نے قدم جمائے اور ...
وہ اکثر محافل میں زیادہ بات چیت نہیں کرتا ۔ہاں البتہ اپنے بے تکلف دوستوں اور اپنے والد مبارک احمد مرحوم کے بزرگ دوستوں کی منڈلیوں میں خوب چہکتا اور محفل میں رنگ جماتا ہے۔ اس نے کہا کہ مجھے پھر ایک سرکاری ادارے سے فون آیا کہ اپ اپنا بائیو ڈیٹا ، شناختی کارڈاورایک عدد تصویر بھیج...
چار برس پہلے باب وڈورڈنے ’’اوبامازوارز‘‘نامی تہلکہ خیز کتاب لکھی تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھونچال سا آگیا کہ کیا کسی صحافی کو خفیہ معلومات تک اس قدر رسائی بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔ کتا ب کو The Pulitzerانعام بھی ملا۔یہ ایوارڈ ایسے مصنفین کو ملتاہے جو کوئی غیر معمولی تحقیقی یا ادبی...
ہمارے وفاقی وزیر چودھری نثار تو ذمہ داری کو ذمہ واری کہتے رہیں گے، انہیں ان کی ذمہ واری پر چھوڑتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہبازشریف شمسی توانائی کی کارکردگی پر وضاحت پیش کرتے ہوئے ’’اوسط‘‘ کو بروزن دوست‘ گوشت وغیرہ کہتے رہے اور بار بار کہتے رہے۔ لیکن یہ تو حکمران طبقہ ہے۔ اسے ز...
کیا یہی ہمارا مقدر تھا؟ میاں نواز شریف اور اُن کا خاندان؟ اب اُن کے خیالات بھی اس ملک پر حملہ آور ہیں۔یہ اُن کی حکومت بھگتنے سے زیادہ مشکل کام ہے۔ ہر طرف بکھرے ہوئے موضوعات میں یہ خواہش کبھی نہ تھی کہ میاں نواشریف کو ایک موضوع کے طور پر کبھی ترجیحاً اختیار کرنا پڑے، اُن کے دستر ...
فکری معنوں میں لبرل ازم، مذہب کی حدود و قیود اور تعلیمات سے آزادی ہے، جس میں مابعد لبرل ازم میں ریاست کی طرف سے آنے والی حدو و قیود کا بھی انکار کیا گیا ہے اور اس کی حیثیت یہ متعین کی گئی کہ انسان تمام تر معاملات میں آزاد ہے جو چاہے وہ کرے، جیسے چاہے ویسے کرے، جب تک ایک فرد دوسرے...
کراچی ایک بار پھر ’’قانونی‘‘ حملے کی لپیٹ میں ہے۔ ٹریفک پولیس کو اچانک خیال آیا کہ 38لاکھ رجسٹرڈ گاڑیاں ہیں تولائسنس یافتہ ڈرائیوربھی اتنے ہی ہونے چاہئیں۔بس پھر کیاتھا،آناً فاناً اقدامات کئے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے جج کی کرسی سنبھال لی اور کہا کہ ’’لائسن...
کتنا اچھا ہوتا اگر ہر عورت دوسری عورت کو اپنی ہی جیسی سمجھتی۔ معاشرہ ترقی کرتا۔ معاشرے کی ترقی اس لیے بھی ہوتی کہ مردوں کی بڑی تعداد کامیاب کہلاتی۔ عام بات ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یقینا یہ بات درست ہوگی۔ اگر درست ہے تو وہ مرد یقینا کامیاب ہونگے جو ا...
بھارت میں شیوسینا نے ایک بار پھر اپنے کمالات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ بظاہر ہند میں سیکولرازم آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے، ایسا تو ہونا ہی تھا جب جمہور اپنی اکثریت سے ایسے اراکین پارلیمان کو منتخب کرتی ہے جو ایک مکمل مذہبی ایجنڈا رکھتا تھا تو اس کا صاف مطلب ہے کہ ملک کی اکثریت سیکول...
وہ نظام کبھی فلاح انسانیت کا مکمل ضامن نہیں ہو سکتا جو مختلف علاقوں میں جا کر اپنا بھیس بدل لیتا ہو، اپنے اطلاقی احکامات میں تبدیل ہو جاتا ہو، اور اپنے نتائج میں بالکل مختلف بن جاتا ہو۔ جمہوریت ایک ایسی ہی طرزِ حکومت ہے جو پہلی دوسری اور تیسری دنیا میں اپنے الگ الگ چہرے اور مختلف...