... loading ...
بلوچستان کے بلو چ شدت پسندوں نے قومی اور اجتماعی مفادات کا تعین کرنے کی بجائے کئی محاذ کھول رکھے ہیں ،جو انہیں مقاصد کے قریب تو نہ لے جا سکے البتہ انہیں کوسوں دور ضرور کر دیا ہے ۔شدت پسند اپنی تحریک کو مرحلہ وار بنانے میں اول روز سے ناکام اورمنتشر الفکر دکھائی دئیے ہیں ۔اپنوں سے جنگ کی ابتدا ان کی جانب سے ہوئی ہے ۔ بلو...
16دسمبر کو سقوط ڈھاکہ اورآرمی پبلک ا سکول پر حملے کے بعد تیسرا بڑا سانحہ رینجرز کے اختیارات کم کرنے کی قرارداد کی سندھ اسمبلی سے منظوری ہے ۔قرارداد کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں توسیع 12 ماہ کے لیے کی گئی اور اسے صرف 4 جرائم کے خلاف آزادانہ طور پر کارروائی کی اجازت ہوگی جن می...
طاقت کی سب سے بڑی کمزوری اس کے اظہار سے ہوتی ہے۔ اس کا استعمال اُس سے وابستہ خوف کو دھیرے دھیرے ختم کر دیتا ہے۔ اور طاقت کی طاقت خوف کے اندر ہوتی ہے، اُس سے باہر نہیں۔ دنیا بھر میں فوج کا روایتی طاقت کا تصور شہ مات کے مرحلے میں ہے۔ دنیا بھر میں جنگوں کا فروغ اور غیر روایتی اور غی...
رمضان کا تیسرا عشرہ تھا ۔ بھائی نزاکت محمود رات گئے گھر تشریف لائے۔سفر، تھکاوٹ اور کچھ کاہلی کے سبب گاڑی گیراج میں کھڑی کرنے کے بجائے گلی میں پارک کردی۔سحری کے وقت گاڑی موجود نہ پا کر سب کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ہمارا گھر ائیر پورٹ سے تین اورمقامی تھانہ سے دو کلو میٹر کی مسافت پر ہ...
پاکستان میں عوام بلدیاتی انتخابات اور اس سے ظاہر ہونے والے نتائج میں بری طرح مدہوش ہیں ۔ مگر خطے میں کئی اہم واقعات نے جنم لے لیا ہے۔جس میں سب سے پہلے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پھیلانا، اس سے پہلے نواز حکومت کی جانب سے اے این پی کے رہنماوؤں پر ...
کہنہ صدیوں کی زبوں و آزردہ اور افسوں و افسردہ خموشیوں سے ہم بولتے ہیں، ہم شرمندہ ہیں! ہم شرمندہ ہیں! اپنی ہی نقدِ عمر سے تم نے زندگی اُدھار مانگی تھی، مگر روحِ فرعونیت کے فرزندوں نے تمہیں وہ بھی دان نہیں کی۔تمہارے اختیار کے دیئے سے حیاتِ اضطرارکی لَو وہ بجھا گئے، تو کیا ہوا؟ موت ...
یوں ہی بس یک بیک خیال آتا ہے! پھر میں پاکستانی کیوں ہوں؟ عمران خان واپس بھارت سے پلٹ آئے ہیں ،مگر ایک سوال ساتھ لائے ہیں۔ اُن میں اور میاں نوازشریف میں آخر بنیادی فرق کیا ہے؟ جب بھی یہ دونوں بھارت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کی روح ایک دوسرے میں حُلول کیوں کر جاتی ہے؟ ...
فرازؔخواب سی دنیا دکھائی دیتی ہے جو لوگ جانِ جہاں تھے ہوئے فسانہ وہ نام ڈاکٹر ظفر الطاف۔ تعلق سی ایس پی۔1965 Batch چند دن پہلے بقید حیات تھے۔اب نہیں رہے میرے فون پر ان کا نام فیورٹ کانٹکیٹس میں اہل خانہ کے اسمائے گرامی کے ساتھ درج ہے۔ انہیں دنیا سے رخصت ہوئے اب...
سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان’’آنکھ مچولی‘‘ کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ چند دنوں میں حکومت شایدرینجرز کو با اختیار بنانے کی قرار داد سندھ اسمبلی سے منوالے۔ سندھ حکومت آج کل ہر کام میں آئین کا حوالہ دے رہی ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن رشوت خوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہ...
مولانا روم ؒ کی حکایتوں میں چھ نابیناؤں کا ایک قصہ بھی ملتا ہے۔ ایک بار اُنہیں پتہ چلتا ہے کہ اُن کے علاقے میں ایک ہاتھی آیا ہے۔ اُنہیں ہاتھی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا۔ اُنہیں تجسّس ہوا کہ وہ جانیں کہ آخر یہ کیسا ہوتا ہے؟چنانچہ وہ ہاتھی کے بارے میں جاننے کے لئے اُس کے پاس پ...
پاکستان بھارت میں ان دنوں مذاکرات کا غلغلہ بلند ہوا ہے۔ بھارت کے مزاج اور تاریخی رویئے کو صرفِ نظر کرتے ہوئے پاکستان کی حکمران اشرافیہ اور دانشور جنتا میں بھارت سے تعلقات کی ایک عجیب و غریب ہو ک سی اُٹھی ہے۔ مگر بھارت سے کشمیر متعلق کوئی بھی بات کرنے سے قبل یہ ازبس ضروری ہے کہ ...
وزیراعظم نواز شریف تاپی گیس پائپ لائن کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر ترکمانستان کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ایک مرتبہ پھر بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ دفترِ خارجہ نے اس ملاقات کا ایجنڈا تو جاری نہیں کیا اور چوں کہ یہ ملاقات بھی پہلے کی طرح ’اچانک‘ ہی ہو...
ابہامات اور طویل بے چینی و بے قراری کے بعد آخر کارزہری قبیلے کے سربراہ اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ زہری نے بلوچستان کی کمان سنبھال لی۔ ڈاکٹر عبدالمالک کی اڑھائی سال کی مدت ختم ہوئی۔ اندیشوں میں مزید اضافہ تب ہوا جب اقتدار کے ایوانوں سے نکلی باتیں محو گردش تھیں، کہ اول تو ڈاک...
اگرچہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے پرجوش مصافے نے دونوں ممالک کے درمیان تین سال سے جمی ہوئی برف کو پگھلا دیا ،لیکن ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔سشما سوراج اور ان کے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز نے اتفاق کیا ہے کہ نہ صرف ماضی میں کئے جانے والے مذاکرات او...
کیا یہ قلبِ ایشیا (ہارٹ آف ایشیا) کانفرنس تھی یا پاک بھارت تعلقات کا منڈوا؟ آدمی حیران ہو جاتا ہے جب وہ ان حیا باختہ لوگوں کی قومی کردار پر دست درازی دیکھتے ہیں۔ ہمیں تب اُبکائی آتی ہے جب یہ جانتے ہیں کہ گزشتہ برس یہی کانفرنس ترکی میں منعقد ہوئی تو ہم ترکی سے اس پر احتجاج کر ر...
ایک دوست کی فرمائش پر اردوڈائجسٹ خریدنے اسلام آبادکے ایک کتاب گھر جانا ہوا۔ غیر ارادی طور پرمالک سے گپ شپ شروع ہوگئی۔ کہنے لگا کہ ابھی بھی اردو ڈائجسٹ کے کافی قارئین ہیں لیکن سب معمر افراد ہیں۔ نوجوانوں میں خال خال ہی کوئی ڈائجسٹ خریدتا ہے حتیٰ کہ سب رنگ اور خواتین ڈائجسٹ کے ب...
نوجوان گڑبڑا سا گیا۔ اس نے اپنے دائیں جانب نشست فرما دوست کی جانب استفہامیہ نظروں سے دیکھا۔ دوست فوراً سوال پوچھنے والے کی جانب براہ ِراست متوجہ ہوا۔ ’’سریہ اردو اسپیکنگ ہے ‘‘۔ اس نے گویا اپنے دوست کی خلاصی کرائی۔ ’’اوہو۔ اچھا اچھا تو ایسے بولو ناسائیں کہ مہاجر ہے ۔ چلو ...
وہی روز کی توُ توُ میں میں، اور غوروفکر کا لگا بندھا اَمرِت دھارا!کاش ہمیں کچھ غوروفکر کرنے والے لوگ میسر ہوتے، جو ہمارے معمولات اور قیمتی اوقات پر بے وقعت تصرّف نہ کرپاتے۔ شاہ زیب خانزادہ نے سینیٹر سعید غنی سے ایک عجیب سوال پوچھا: ’’اگر رینجرز کے اختیارات سے تجاوز کا مسئ...
عدالتِ عظمیٰ کے منصفِ اعظم جناب انور ظہیر جمالی نے گزشتہ منگل کو ایوانِ بالا سے بڑی رواں اور شستہ اردو میں خطاب کرکے نہ صرف عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی لاج رکھی بلکہ یہ بڑا ’’جمالی‘‘ خطاب تھا اور اُن حکمرانوں کے لیے آئینہ جو انگریزی کے بغیر لقمہ نہیں توڑتے۔ حالانکہ عدالتِ عظمیٰ کے ا...
بلوچستان میں 11مئی2013کے عام انتخابات، صوبے کے اُن بلوچ اضلاع میں بڑے کٹھن تھے ،جہاں شدت پسندوں نے گویا نظام زندگی ہاتھ میں لے رکھا تھا۔ لوگ ہراساں تھے ، خوف نے ان کے اعصاب شل کر رکھے تھے۔ ریاست کو ان منطقوں میں انتخاب کا عمل یقینی بنانا تھا چونکہ رٹ کا مسئلہ تھا اس خاطر سیکورٹی ...
کراچی کے انتخابی نتائج پر لوگ حیران ہیں! حالانکہ اس میں کوئی چیز بھی غیر منطقی نہیں۔ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے جو نتائج آئے ہیں، وہ دنیا میں رائج اس مخصوص نوعیت کی انتخابی جمہوریت میں ایسے ہی آسکتے ہیں۔ یہ مسئلہ حالات یا سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ دراصل اس جمہوری نظام سے جڑ...
شام میں روس ترکی حالیہ تنازع کے تناظر میں گزشتہ دنوں دو اہم بیانات خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک بیان سعودی نائب ولی عہد کی جانب سے دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے عراق سے انخلاء کے بعد جب عراقی امور ایران کے ہاتھ میں آئے، اس وقت سے داعش کا ظہور ہوا۔ دوسرا بیان چیچنیا کے ...
مجھ سے کسی نے پوچھا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ کون سر کرے گا تو میں نے بغیر کسی توقف سے جواب دیا کہ ایم کیو ایم۔ پوچھنے والے نے حیرت سے کہا کہ تم تو کہتے ہو کہ الطاف حسین شہر کے سب سے غیرمقبول رہنما اور متحدہ قومی موومنٹ سب سے ناپسندیدہ جماعت تو پھر ایسی کیا وجہ ہے کہ لوگ...
آج کل ترکی اور روس کے قصے بہت چل رہے ہیں سوشل میڈیا پر اور کچھ لال بجھکڑ تو بہت دور کی کوڑی لائے ہیں ،جن میں داعش کا ترکی کے ساتھ تیل کی تجارت کا معاہدہ بھی شامل ہے جو انہوں نے دستخط کیا اور فرانسیسی خود کش حملہ آوروں کے پاسپورٹ کی طرح ہمارے کچھ دوستوں کے لئے چھوڑ گیے۔ روس ت...