وجود

... loading ...

وجود
وجود

’’نیبر ہڈ میں والد صاحب قبلہ‘‘

منگل 27 اکتوبر 2015 ’’نیبر ہڈ میں والد صاحب قبلہ‘‘

urdu words

ایک اچھے کالم نگار نے، جن کو عربی پر بھی عبور ہے اور فارسی کی شد، بد بھی…… اپنے کالم میں انکسار کا اظہار کرتے ہوئے ’’ہیچ مند‘‘ لکھا۔ ضرورت مند، خواہش مند وغیرہ تو سنا تھا، ہیچ مند نیا لفظ تھا۔ احتیاطاً لغت میں بھی تلاش کیا کہ شاید ایسا کوئی لفظ ہو۔ یہ دراصل ’’ہیچ مداں‘‘ ہے یعنی کچھ نہ جاننے والا۔ بطور عاجزی و انکساری اپنے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ صرف ’ہیچ‘ کا مطلب ہے: معدوم، جس کا وجود نہ ہو۔ ’ہ‘ زیر اور زبر دونوں کے ساتھ صحیح ہے، مثلاً یہ شعر:

کمر کو کہوں کیونکے میں اس کی ہیچ
نہ آوے نظر، تو ہے قسمت کا پیچ

ہیچ کا قافیہ پیچ بالفتح یعنی زیر کے ساتھ ہی بنتا ہے۔ ہیچ نفی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک مصرع ہے ’’کشاکش میں تھا، ورنہ جینا تو ہیچ‘‘۔ یعنی جینے کی امید نہیں تھی۔ یہ فارسی کا لفظ ہے۔ اس کے مزید معانی: کم، قلیل، نکما، ناکارہ ، قابلِ نفرت، زبوں، پوچ وغیرہ ہیں۔ لغت میں فارسی کا ایک محاورہ ہے ’’ہیچ آفت نہ رسد گوشۂ تنہائی‘‘۔ یعنی جو سب سے الگ ہوگیا وہ رنج سے بچ گیا۔ لیکن یہ بہادری تو نہیں۔ یہ ’’پوچ‘‘ کالفظ بھی اب متروک ہوتا جارہا ہے۔ رشید حسن خان نے ’’کلاسکی ادب کی فرہنگ‘‘ میں ’’ہیچ‘‘ کو زیر کیا ہے یعنی ’ہ‘ بالکسر ہے۔ ہیچ سے اور الفاظ بھی بنتے ہیں جیسے ’’ہیچ میرز‘‘ یعنی کسی قیمت کا نہیں، کسی قابل نہیں۔ ناچیز (بہ طور انکسار عموماً اپنے لیے استعمال کرتے ہیں)۔ اس کا کوئی تعلق میر و میرزا سے نہیں۔ ایک اور لفظ بلکہ الفاظ کا جوڑا ہے ’’ہیچ و پوچ‘‘۔ بے مغز، بے ہودہ، فضول۔ اہلِ پنجاب ’’بے فضول‘‘ بھی کہتے ہیں، اچھا لگتا ہے۔ اسی طرح ’’بے عزتی خراب ہوگئی‘‘ بھی عوامی زبان ہے۔

’’پوچ‘‘ کا مطلب بھی لغو، بے ہودہ، مہمل، ذلیل، حقیر، پاجی، کمینہ، نیچ وغیرہ ہے۔ فارسی کا لفظ اور اسم صفت ہے بشرطیکہ یہ کسی کی صفت نہ ہو۔ اسی سے پوچ گو اور پوچ مغز ہے، یعنی فضول بکنے والا۔ اب اس کا استعمال کم کم نظر آتا ہے، البتہ ’’پوچا‘‘ گھر گھر عام ہے جس کا کوئی تعلق پوچ سے نہیں۔

’’کھلی چھٹی‘‘ سے پیچھا نہیں چھوٹ رہا۔ منگل کو ایک کثیر الاشاعت اخبار میں شائع ہونے والے کالم کی ذیلی سرخی ہے ’’اگر اسکول بند رہیں گے تو جہالت کو کھلی چھٹی مل جائے گی۔‘‘ یہ ٹھیک ہے کہ اسکول بند رہنے اور چھٹی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، لیکن مذکورہ جملے میں ’’کھلی چھوٹ‘‘ کا محل تھا۔ معروف کالم نگار آفتاب اقبال اپنے ٹی وی پروگرام میں زبان کی اصلاح بھی کرتے رہتے ہیں۔ یہ بہت اچھا کام ہے۔ لیکن وہ خود بھی اگر ’’سمجھ نہیں آئی‘‘ نہ لکھیں تو اچھا ہے کہ یہ ’’سمجھ میں نہیں آیا‘‘ یا ’’یہ بات سمجھ میں نہیں آئی‘‘ ہونا چاہیے۔ سمجھ کا مطلب ہے: عقل، دانائی، فہم، ادراک، دانش، گمان۔ اس پر پہلے بھی بات ہوچکی ہے اور ایک مصرع بھی پیش کیا تھا کہ

سمجھ میں خاک یہ جادوگری نہیں آتی

لغت میں بھی ’’سمجھ میں آنا‘‘ (اردو محاورہ) ہے یعنی خیال میں آنا، ذہن نشین ہونا۔ البتہ ایک محاورہ ’’سمجھ پر پتھر پڑنا‘‘، اور ’’سمجھ کا پھیر‘‘ بھی ہے۔

’علاوہ‘ اور ’سِوا‘ کا جھگڑا بھی فیصل نہیں ہوا۔ تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی کو ’’بے نشست‘‘ کرنے کا جھگڑا چل ہی رہا ہے۔ اسی حوالے سے منگل 4 اگست کو ایک ٹی وی چینل پر شاہ محمود قریشی کا جملہ چل رہا تھاکہ ’’جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی پارٹی ڈی سیٹ نہیں کرنا چاہتی‘‘۔ یہاں ’’علاوہ‘‘ کی جگہ ’’سِوا‘‘ ہونا چاہیے تھا۔ اب یہ ’’ڈی سیٹ‘‘ بھی اردو میں جم کر بیٹھ گیا ہے۔ کوئی مناسب ترجمہ میسر نہیں۔ ایک اور لفظ ہے ’’سیوریج کا پانی‘‘۔ سیلاب کے پیش نظر اس کا ذکر بھی زیادہ ہورہا ہے۔ اس کا ترجمہ ’’گنداب‘‘ کیا گیا تھا لیکن رائج نہیں ہورہا۔ اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ لکھنا اور کہنا شروع کردیں تو عام ہو ہی جائے گا۔ ہمیں یاد ہے کہ ایک صحافی نے عرصہ پہلے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک اصطلاح ’’پاکبان‘‘ وضع کی تھی مگر یہ بھی مقبول نہ ہوسکی۔ مرزا غالب سے کسی نے کہا تھا کہ جب کسی کا کلام فقیر اور طوائف کے منہ پر آجائے تو مقبول ہوجاتا ہے۔ اُس زمانے میں ٹی وی چینل تو کیا، ریڈیو کا وجود بھی نہیں تھا، مذکورہ شخصیتیں ہی ذریعہ ابلاغ تھیں۔ کراچی کے ایک شاعر حکیم ناصر کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا۔ اُن کی دو غزلیں عابدہ پروین نے کیا گائیں کہ اچانک مشہور ہوگئے۔ بعض لوگوں نے یہ کلام ناصر کاظمی سے منسوب کردیا۔ آج کل کے فقیر ایسے ادب شناس نہیں کہ میر و غالب کا کلام پڑھ کر بھیک مانگیں۔

لاہور میں اہلِ قلم کانفرنس 4 اگست کو ہوگئی۔ اس کے دعوت نامے میں لکھا ہے کہ یہ عطاء الحق قاسمی کی پریزیڈنسی (Presidency) میں منعقد ہورہا ہے۔ ہمارے محترم افتخار مجاز نے لاہور ہی سے استفسار کیا ہے کہ کیا یہاں پریزیڈنسی کا استعمال صحیح ہے؟

افتخار مجاز پی ٹی وی کے ریٹائرڈ کنٹرولر ہیں۔ وہ اب بھی کنٹرول کرنے کی فکر میں ہیں۔ بھائی مجاز، یہ انگریزی کا معاملہ ہے، ہم تو ابھی اپنی اردو ہی صحیح نہیں کرسکے۔ بار بار لغت اٹھاتے اور رکھتے ہیں۔ مذکورہ تقریب جناب عطاء الحق قاسمی کی صدارت میں ہورہی تھی جو خود ایک بڑے استاد ہیں، اردو، انگریزی پر عبور رکھتے ہیں۔ ان کی منظوری ہی سے ان کی ’’پریزیڈنسی‘‘ میں تقریب ہوئی ہے تو اس لفظ کا استعمال صحیح ہی ہوگا، ورنہ سب سے پہلے وہ خود اعتراض کرتے۔ اس تقریب کا احوال تو اُن کے کالم میں آہی جائے گا، لیکن تقریب کی صدارت کے لیے یہ لفظ نامانوس ہے۔ لغت کے مطابق Presidency کا مطلب صدر کا دفتر (آفس)، مدتِ صدارت کے علاوہ ’’صدارت‘‘ بھی ہے۔ لیکن اس کا مطلب کسی تقریب کی صدارت نہیں۔ جب برعظیم پاک و ہند پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا قبضہ تھا تو اس کے زیرتسلط کسی بھی صوبے کو پریزیڈنسی کہا جاتا تھا۔

اسیم کاویانی کے مضمون ’’روزمرہ و محاورۂ زبان‘‘ کا حوالہ پہلے بھی کہیں آیا تھا۔ وہ لکھتے ہیں: ’’جدید دور کے اساتذہ نے جو طالب علم پیدا کیے، اُن سے زبان کا وہ حشر ہوا اور نثر ان حالوں کو پہنچی کہ ایک بار محمد حسن عسکری کو یہ لکھنا پڑا ’’اردو نثر نئی صلاحیتیں تو کیا پیدا کرتی، جتنی صلاحیتیں خود اس کے اندر موجود تھیں انہیں بھی پھپھوندی لگ رہی ہے‘‘…… ہم آج کل جو نثر لکھ رہے ہیں وہ اردو کے ابتدائی قاعدے کی نثر ہے: کتا آیا، بلی گئی، اور خواجہ احمد فاروقی، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کے بچے کا یہ قصہ سناتے نظر آئے کہ جب وہ کراچی کے انگریزی اسکول میں پڑھتا تھا، ایک روز بدایوں کے ایک بزرگ ان کے یہاں پہنچے اور اس بچے سے پوچھا: ’’میاں! والد صاحب قبلہ تشریف رکھتے ہیں!‘‘ بچہ اندر گیا اور ماں سے پوچھا ’’ممی ہمارے نیبرہڈ (ہمسائے) میں کوئی والد صاحب قبلہ رہتے ہیں! ایک آدمی پوچھتا ہے۔‘‘

لیکن اس میں بچے سے زیادہ والدین قصوروار ہیں۔ انگریزی اسکول میں ضرور داخل کیجیے لیکن گھر میں اردو کا داخلہ ممنوع قرار نہ دیں۔ وہ تو بچہ تھا، کسی کالج اور جامعہ کے طالب علم سے لیث (ابواللیث) کا مطلب پوچھ دیکھیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ’’علمی اردو لغت‘‘ میں لیپ اور لیس ہی نہیں LATE بھی موجود ہے مگر لیث کا ذکر نہیں۔ لیس بمعنی کمربستہ، مستعد، کیل کانٹے سے درست ہی نہیں، انگریزی کی LACE بھی موجود ہے مگر لیث غائب ہے۔ قارئین لغت دیکھیں اور ہمیں بھی بتائیں۔


متعلقہ خبریں


املا مذکر یا مونث؟ اطہر علی ہاشمی - هفته 13 اگست 2016

اسلام آباد میں جا بیٹھنے والے عزیزم عبدالخالق بٹ بھی کچھ کچھ ماہر لسانیات ہوتے جارہے ہیں۔ زبان و بیان سے گہرا شغف ہے۔ ان کا ٹیلی فون آیا کہ آپ نے ’’املا‘‘ کو مذکر لکھا ہے، جبکہ یہ مونث ہے۔ حوالہ فیروزاللغات کا تھا۔ اس میں املا مونث ہی ہے۔ دریں اثنا حضرت مفتی منیب مدظلہ کا فیصلہ ب...

املا مذکر یا مونث؟

تلفظ کا بگاڑ اطہر علی ہاشمی - جمعه 05 اگست 2016

اردو میں املا سے بڑا مسئلہ تلفظ کا ہے۔ متعدد ٹی وی چینل کھُمبیوں کی طرح اگ آنے کے بعد یہ مسئلہ اور سنگین ہوگیا ہے۔ اینکرز اور خبریں پڑھنے والوں کی بات تو رہی ایک طرف، وہ جو ماہرین اور تجزیہ کار آتے ہیں اُن کا تلفظ بھی مغالطے میں ڈالنے والا ہوتا ہے۔ مغالطہ اس لیے کہ جو کچھ ٹی وی س...

تلفظ کا بگاڑ

تلفظ میں زیر و زبر اطہر علی ہاشمی - پیر 01 اگست 2016

ہم یہ بات کئی بار لکھ چکے ہیں کہ اخبارات املا بگاڑ رہے ہیں اور ہمارے تمام ٹی وی چینلز تلفظ بگاڑ رہے ہیں۔ ٹی وی چینلوں کا بگاڑ زیادہ سنگین ہے کیونکہ ان پر جو تلفظ پیش کیا جاتا ہے، نئی نسل اسی کو سند سمجھ لیتی ہے۔ بڑا سقم یہ ہے کہ ٹی وی پر جو دانشور، صحافی اور تجزیہ نگار آتے ہیں وہ...

تلفظ میں زیر و زبر

گیسوئے اردو کی حجامت اطہر علی ہاشمی - هفته 23 جولائی 2016

علامہ اقبالؒ نے داغ دہلوی کے انتقال پر کہا تھا : گیسوئے اردو ابھی منت پذیر شانہ ہے ایم اے اردو کے ایک طالب علم نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ داغ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کس کے شانے کی بات کی جارہی ہے جب کہ غالب نے صاف کہا تھاکہ: تیری زلفیں جس کے شانوں پر پریشاں ہو گ...

گیسوئے اردو کی حجامت

’’کھُد بُد‘‘ اور ’’گُڈمُڈ‘‘ اطہر علی ہاشمی - پیر 11 جولائی 2016

مجاہد بک اسٹال، کراچی کے راشد رحمانی نے لکھا ہے کہ آپ کو پڑھ کر ہم نے اپنی اردو درست کی ہے لیکن 11 اپریل کے اخبار میں مشتاق احمد خان کے کالم نقارہ کا عنوان ’’لمحہ فکریہ‘‘ ہے۔ ہے نا فکر کی بات! صحیح ’لمحہ فکریہ‘ ہے یا ’لمحہ فکر‘؟ عزیزم راشد رحمانی، جن لوگوں نے سید مودودیؒ کو ن...

’’کھُد بُد‘‘ اور ’’گُڈمُڈ‘‘

’’پیشن گوئی‘‘ اور ’’غتربود‘‘ اطہر علی ہاشمی - هفته 04 جون 2016

پچھلے شمارے میں ہم دوسروں کی غلطی پکڑنے چلے اور یوں ہوا کہ علامہ کے مصرع میں ’’گر حسابم را‘‘ حسابم مرا ہوگیا۔ ہرچند کہ ہم نے تصحیح کردی تھی لیکن کچھ اختیار کمپوزر کا بھی ہے۔ کسی صاحب نے فیصل آباد سے شائع ہونے والا اخبار بھیجا ہے جس کا نام ہے ’’ لوہے قلم‘‘۔ دلچسپ نام ہے۔ کسی کا...

’’پیشن گوئی‘‘ اور ’’غتربود‘‘

اعلیٰ یا اعلا اطہر علی ہاشمی - اتوار 03 اپریل 2016

سب سے پہلے تو جناب رؤف پاریکھ سے معذرت۔ ان کے بارے میں یہ شائع ہوا تھا کہ ’’رشید حسن خان اور پاکستان میں جناب رؤف پاریکھ کا اصرار ہے کہ اردو میں آنے والے عربی الفاظ کا املا بدل دیا جائے۔‘‘ انہوں نے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود رشید حسن خان سے متفق نہیں ہیں۔ چلی...

اعلیٰ یا اعلا

فِحش یا فحش؟ اطہر علی ہاشمی - پیر 22 فروری 2016

لاہور سے ایک بار پھر جناب محمد انور علوی نے عنایت نامہ بھیجا ہے۔ لکھتے ہیں: ’’خط لکھتے وقت کوئی 25 سال پرانا پیڈ ہاتھ لگ گیا۔ خیال تھا کہ بھیجتے وقت ’’اوپر سے‘‘ سرنامہ کاٹ دوں گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ اگر خاکسار کے بس میں ہوتا تو آپ کی تجویز کے مطابق اردو میں نام بدلنے کی کوشش ...

فِحش یا فحش؟

استیصال کا دلیرانہ استعمال اطہر علی ہاشمی - اتوار 07 فروری 2016

’’زبان بگڑی سو بگڑی تھی‘‘…… کے عنوان سے جناب شفق ہاشمی نے اسلام آباد کے اُفق سے عنایت نامہ بھیجا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:’’دیرپائیں کے رفیق عزیز کا چار سالہ بچہ اپنے والد سے ملنے دفتر آیا تو لوگوں سے مل کر اسے حیرت ہوئی کہ یہ لوگ آخر بولتے کیوں نہیں ہیں۔ ایک حد تک وہ یقینا درست تھا کہ ی...

استیصال کا دلیرانہ استعمال

’’معاملات ٹھن گئے‘‘ اطہر علی ہاشمی - منگل 08 دسمبر 2015

عدالتِ عظمیٰ کے منصفِ اعظم جناب انور ظہیر جمالی نے گزشتہ منگل کو ایوانِ بالا سے بڑی رواں اور شستہ اردو میں خطاب کرکے نہ صرف عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی لاج رکھی بلکہ یہ بڑا ’’جمالی‘‘ خطاب تھا اور اُن حکمرانوں کے لیے آئینہ جو انگریزی کے بغیر لقمہ نہیں توڑتے۔ حالانکہ عدالتِ عظمیٰ کے ا...

’’معاملات ٹھن گئے‘‘

ایک ’’لاجواب‘‘ تحقیق اطہر علی ہاشمی - پیر 30 نومبر 2015

عزیزم آفتاب اقبال، نامور شاعر ظفر اقبال کے ماہتاب ہیں۔ اردو سے خاص شغف ہے۔ ایک ٹی وی چینل پر زبان کی اصلاح کرتے رہتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ پروگرام مزاحیہ ہے، چنانچہ ان کی اصلاح بھی کبھی کبھی مزاح کے دائرے میں داخل ہوجاتی ہے۔ گزشتہ اتوار کو ان کا پروگرام دیکھا جس میں انہوں نے بڑا ...

ایک ’’لاجواب‘‘ تحقیق

’’لیے‘‘ اور ’’لئے‘‘ کا آسان نسخہ اطہر علی ہاشمی - منگل 24 نومبر 2015

اردو کے لیے مولوی عبدالحق مرحوم کی خدمات بے شمار ہیں۔ اسی لیے انہیں ’’باباے اردو‘‘کا خطاب ملا۔ زبان کے حوالے سے اُن کے قول ِ فیصل پر کسی اعتراض کی گنجائش نہیں۔ گنجائش اور رہائش کے بھی دو املا چل رہے ہیں، یعنی گنجایش، رہایش۔ وارث سرہندی کی علمی اردو لغت میں دونوں املا دے کر ابہام ...

’’لیے‘‘ اور ’’لئے‘‘ کا آسان نسخہ

مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر