وجود

... loading ...

وجود
وجود

چمگادڑ راج

جمعرات 24 ستمبر 2015 چمگادڑ راج

bat

بھارت میں آج بھی کچھ نہیں بدلا۔ اکیسویں صدی میں اُبھرنے والے متوسط طبقے سے یہ اُمید کی جارہی تھی کہ وہ فرسودہ اور کہنہ روایتوں کو دانشمندانہ طریقے سے موضوعِ بحث بنا کر نئی روشنی سے بغلگیر ہو گا۔ مگر یہ اُمید خاک میں ملتی جارہی ہے۔ بھارت میں بڑے کے گوشت پر پابندی کا مسئلہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ بن کر سامنے آیا ہے۔

حالیہ دنوں میں گوشت پر پابندی کا معاملہ بھارتی مسلمان پہلے سے موجود “گئوماتا” کے اس تصور کے ساتھ باندھ کر نہیں دیکھ رہے بلکہ اِسے نریندر مودی کی جانب سے ہندو تعصب میں گندھے اقدامات کی ایک قطار میں دیکھ رہے ہیں جو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مرکزی حکومت کی حمایت کے ساتھ مسلسل جاری ہیں۔ گھر واپسی، اردو زبان سے تعصب اور نئی مساجد پر کچھ نئے بھارتی دعوے نریندر مودی کی” شاندار”حکومت میں تعصب کی نئی مہمات میں شامل ہیں۔ اب گوشت پر پابندی کا معاملہ اس میں نیا اضافہ ہے۔ یہ غلط سمجھا جارہا ہے کہ گائے کا گوشت صرف کشمیر میں جنگ کا موضوع ہے۔ جہاں گائے کو ذبح کرنے پر تو پابندی کا سوسالہ ایک دقیانوسی قانون ہے مگر مسلمان کو ذبح کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی کی نو صوبائی حکومتوں نے نو دن تک گوشت کھانے اور اس کی فروخت پر ٌپابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نو دن بعد “گئوماتا “کو اس پر کوئی اعتراض کیوں نہیں ہوگا؟کوئی بھی ذی شعور شخص بآسانی اندازا لگا سکتا ہے کہ کسی ریاست کی روزافزوں معاشی ترقی اورتعمیر بھی اُس کے فرسودہ تصورات کو اتنی جلدی تحلیل نہیں کر پاتی۔ مہاراشٹر کی مثال سامنے ہے۔ جسے بھارت کی سب سے ترقی یافتہ ریاست سمجھا جاتا ہے۔ ممبئی جس کا دارالحکومت ہے۔ یہ وہی ریاست ہے جہاں فی کس آمدنی پورے بھارت کی تمام ریاستوں سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فلم نگری ہے۔ اسی زمین پر بھارت کی ہوائی و خلائی صنعت بھی کھڑی ہے، ٹیکنالوجی کی جدید دیوی بھی یہیں اِٹھلاتی ہے۔ سیاحت کے سارے راستے یہیں مڑتے ہیں۔ تن پوشی کی صنعت یہاں لوگوں کو کپڑے پہناتی ہے اور فیشن کی دنیا یہیں وہ کپڑے اُتروا بھی دیتی ہیں۔ یہیں پر پٹرولیم کا کاروبار ہوتا ہے جسے دنیا کالا سونا کہتی ہے۔ الغرض ایک صنعتی ریاست کے طور پر مہاراشٹر بھارت میں ایک قائدانہ حیثیت رکھتی ہے۔ مگر اسی ریاست میں بڑے جانور کے ذبیحہ اور اس کے گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی بھی عائد ہے۔ انتہا پسند ہندو ایک خاص منصوبے کے تحت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں اور اُنہیں ریاست کے مرکزی دھارے سے نوچ کر پھینک رہے ہیں۔ وہ نریندر مودی کی حکومت میں اس تیزرفتاری سے فعال ہوئے ہیں جیسے یہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دبانے کا کوئی آخری موقع ہو۔ چنانچہ اسی عجلت نے اُنہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی اسی اقدام کو غیر منطقی بنیادوں پر اُٹھانے پر اُکسایا۔

کم لوگ جانتے ہیں کہ کشمیر میں پہلے سے ہی بڑے گوشت کا استعمال نہایت کم ہوتا ہے اور وہاں گوشت کے لیے بھیڑ کے گوشت کی رغبت زیادہ ہے۔ پھر کشمیر میں بڑے کے گوشت پر پابندی عائد کرنے کا تازہ حکم ایک بالکل غیر ضروری مشق تھی کیونکہ یہاں پہلے سے ہی 1932ء کا ایک قانون نافذتھا جس کے تحت بڑے کے گوشت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ابھی اس قانون کی قانونی حیثیت کو ایک طرف رکھیے، مقبوضہ کشمیر میں تازہ معاملہ کیا ہوا ہے ؟ دراصل ایک ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل کی طرف سے مفادِ عامہ کے نام پر ایک عرضی عدالتِ عالیہ جموں و کشمیر کے سامنے رکھی گئی۔ اور عدالت ِ عالیہ نے ایک عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ جس کے تحت پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریاست میں بڑے کے گوشت پر پابندی کو نہ صرف یقینی بنائے بلکہ بڑے کے گوشت کے کاروبار میں ہی نہیں اس کے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی قانون حرکت میں لائے۔ اس طرح عدالت نے پہلے سے موجود قانون کو دوبارہ لاگو کیا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ ایک ملبوس شخص کو اس کے اوپر دوبارہ کپڑے پہنائے جائیں۔ عدالت تو پہلے سے موجود قانون کی خلاف ورزی کے بعد دخیل ہوتی مگر یہاں معاملہ اوپر سے نیچے تک صرف ومحض مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا ہے۔ چنانچہ مسلمان بھی اشتعال کا شکار ہوئے اور وہ اس قانون کی خلاف ورزی پر تُل گئے، جس کی عام حالات میں شاید اتنی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ اس کی تفصیلات سے اندازا ہوگا کہ بھارت کس طرح اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔

کشمیری کبھی بڑے کا گوشت کھانے کے حوالے سے معروف نہیں رہے۔ اُن کا مرغوب گوشت بھیڑ اوربکری کا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق وہ بھیڑ بکری کا ایک ہزار لاکھ کلو گرام گوشت سالانہ استعمال کرتے ہیں۔ کشمیر میں بھیڑ بکریوں کے گوشت کی یہ ضرورت عام طور پر راجستھان اور پنجاب سے پوری ہوتی ہے۔ اس میں بڑے کا گوشت تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ مگر مودی حکومت نے ایک سوئے ہوئے مسئلے کو جگا دیا۔ اب حال یہ ہے کہ کشمیر میں اس سال بھیڑ اور بکریوں کو کچھ سکون لینے کا موقع دیا جارہا ہے اور گائے کی قربانی کا بڑے پیمانے پر ماحول بن رہا ہے۔ کشمیریوں کی جانب سے سماجی رابطوں کے برقی مقامات (ویب سائٹس) پر اب یہ پیغامات پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

” عدالت نے عید کے موقع پر ہمارے جانور کے حق ِ اختیار کو “قربان “کر دیا ہے، اس لیے اب ہم قربانی کے دن بھیڑ اور بکرے کی جگہ پر گائے کی قربانی ہی دیں گے۔ ”

اس موقع پر ایک بار پھر کشمیر میں قاضی نثار کو یاد کیا جارہا ہے جس نے اننت ناگ کے لال چوک میں 1984ءمیں کھلے عام گائے کی قربانی کر کے گائے کے گوشت پر پابندی کے قانون کے خلاف اپنا احتجاج محفوظ کرایا تھا۔ یہ تب کے پسندیدہ گورنر جموں وکشمیر کے طور پر جگموہن ملہوترہ کادور تھا۔صرف پابندی کے باوجود پابندی کی آڑ میں ایک فساد پیدا کرنے کے باعث کشمیر میں اس مرتبہ بہت سے قاضی نثار کھڑے ہورہے ہیں۔ جو اس قانون پر بھی مختلف سوال اُٹھا رہے ہیں۔

تاریخی حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ 83 برس قبل ایک مطلق العنان ہری سنگھ کے دور میں بنایا گیا قانون تھا۔ یہ کوئی جمہوری دور کی قانون سازی نہیں تھی۔ بلکہ ایک مطلق العنانیت کے عہد کی آمرانہ روش تھی۔ 1846ء سے 1949ءتک ڈوگرہ راج کے عہد ِ تاریک میں کشمیریوں پر قوانین سے نہیں احکامات سے حکومت کی جاتی تھی۔ گلاب سنگھ کے بعد دوسرے مہاراجہ رنبیر سنگھ کے عہد میں ایک خاتون کسی گائے کو مارکے بھگا رہی تھی کیونکہ وہ گائے دھوپ میں خشک ہونے والوں کپڑوں کو مسلسل چبائے جارہی تھی۔ اس پر رنبیر سنگھ نے گائے کو بھگانے کے بجائے اُس خاتون کی زبان کاٹ دی تھی۔ ظاہرہے ایسے ماحول میں گائے کے ذبیحہ پر سزاؤں اور عمر قید کے قوانین ہی بن سکتے ہیں۔ چنانچہ 298 اے دراصل رنبیر پینل کوڈ(آر پی سی) کے تحت دس برس قید اور جرمانے کی سزا کا قانون ہے۔ یہ ایک قانون تھا مگر اِس کی کبھی بھی کوئی پروا نہیں کی گئی۔ اِسے قوانین کی کتاب کا ایک دفن مسئلہ سمجھا جاتا تھا۔ اب عدالت کے ذریعے اِس مسئلے کو زندہ کیا گیا ہے تو اُس دور کے دیگر قوانین کی بابت بھی سوال اُٹھ رہے ہیں۔ مثلاً اُسی سال یعنی 1932ء میں ایک قانون یہ بھی منظور کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں مہاراجہ کے علاوہ کوئی بھی شخص کسی نوع کی بجلی پیدا نہیں کر سکتا۔ اس طرح ایک معمولی دُکاندار بھی جنریٹر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے میں دھرا جاسکتا ہے۔ ایسی احمقانہ تاریخ میں بھارت خود اپنے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔ جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے تو اب عدالت، اسمبلی اور عوام کی سطح پرگائے کے ذبیحے کا مسئلہ ایک زندہ مسئلہ بن چکا ہے۔ بھارت میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ یہاں عہدِ عمیق کی تاریکیوں کے چمگادڑ وں کا راج ہے اور اُن کو الٹا لٹکا دینے والی نئی روشنی کا کوئی استقبال نہیں کرنا چاہتا۔


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائی، مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگا دی وجود - جمعرات 29 ستمبر 2022

بھارت میں مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگا دی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذہبی گروپ کے عسکریت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں، گروپ اور اس ک...

مودی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائی، مسلم مذہبی گروپ پر 5 سال کی پابندی لگا دی

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

نریندر مودی نے اپنی جنتا کو ایک بار پھر ماموں بنادیا وجود - جمعرات 17 فروری 2022

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی جنتا کو ایک بار پھر ماموں بنادیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم دہلی کے ایک مندر کے دورے پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھنے گئے تاہم وہ پہلے سے ہی لکھے ہوئے تھے۔ نریندر مودی لکھے ہوئے تاثرات کے اوپر صرف ہوا میں قلم چلاتے رہے لیکن انہوں...

نریندر مودی نے اپنی جنتا کو ایک بار پھر ماموں بنادیا

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے، امریکی کانگریس کو بریفنگ وجود - پیر 17 جنوری 2022

جینو سائیڈ واچ کے بانی اور ڈائریکٹر گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری اسٹینٹن نے امریکی کانگریس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کی ریاست آسام اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ابتدائی علامات اور عمل موج...

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے، امریکی کانگریس کو بریفنگ

مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر