... loading ...
متحدہ عرب امارات نے ایک سینئر امریکی سفارت کار کو طلب کرکے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے جس میں ایک اماراتی شہری کو امریکا میں غیر مہذبانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا، صرف اس لیے کیونکہ اس نے عربوں کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ اماراتی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے کے نائب چیف آف مشن ایتھن گولڈرچ کے سامنے "ناراضگی" کا...
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں نامعلوم افراد نے ایک مسلمان پر حملہ کرکے اس پر گولیاں برسائیں اور شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ اتوار کی صبح ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی مسجد نور کے باہر پیش آیا جب ڈاکٹر ارسلان تجمل فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے آ رہے تھے۔ انہوں نے ملح...
افغانستان کے نئے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے عید سے قبل اپنے پہلے مفصل بیان میں اپنے اہل وطن اور مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ہے اور تفصیل سے اپنے موقف میں کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں مکمل ناکامی کا سامنا ہے اور وہ افغانستان سے نکل جائے۔اپنے مفصل پیغام میں ...
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان میں مندرج افغان مہاجرین کے عارضی قیام میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو رواں ماہ 30 جون کو اختتام پذیر ہورہی تھی۔اب نئی توسیع شدہ مدت کے تحت پہلے سے من...
حالیہ چند دنوں میں میکسیکو کی حکومت نے ٹیچرز یونین کے مظاہروں پر زبردست کریک ڈاؤن کیا اور اب 2 لاکھ ڈاکٹروں صدر اینریک پینا نیٹو کی اصلاحات کے خلاف قومی ہڑتال میں شریک ہوگئے ہیں۔ اتوار کو اوکساکا میں اساتذہ کے ایک مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ اور آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت مخال...
تصور کیجیے کہ برطانیہ کی پوری آبادی کو مجبوراً اپنا گھربار چھوڑ کر ہجرت کرنا پڑے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اس سے زيادہ افراد دنیا بھر میں بے گھر ہوں گے جو دوسری جنگ عظیم سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ شام و اف...
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنی سفارتی ناکامی کو چھپاتے ہوئے مودی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نیوکلئیر سپلائر گروپ میں پاکستان سمیت کسی ملک کی شمولیت کی مخالفت نہیں کرے گا۔ سشما سوراج نے امید ظاہر کی کہ بھارت رواں برس کے اختتام تک نیوکل...
کلسٹر بموں پر بین الاقوامی پابندی کے باوجود 150 سے زیادہ مالی ادارے ایسے ہیں جنہوں نے ایسی کمپنیوں میں 28 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جو کلسٹر بم بناتی ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق بینک آف امریکا، جے پی موگن چیز اور ویلس فارگو ان 158 بینکوں، پینشن فنڈز اور دیگر اداروں...
امریکا کے شہر اورلینڈو میں 50 افراد کے قتل کا واقعہ ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا بدترین قتل عام ہے۔ عمر متین نامی شخص کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسے مارتا بھی تھا اور بالکل مذہبی نہیں تھا۔ قبل ازیں سوشل میڈیا ویب سائٹ "مائی اسپیس" پر عمر متین کی کھینچی گئی اپنی تصاویر من...
امریکا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں ایک مسلح شخص نے اچانک فائرنگ کرکے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی کر دیئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فل...
امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ملازمت کرنے والے ایک اہلکار نے اپنی تازہ کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ جب بل کلنٹن امریکا کے صدر تھے تو ایک بار وہ اپنی اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ہاتھوں اس بری طرح پٹے تھے کہ ان کی ایک آنکھ پر نیل پڑ گیا تھا۔ ہلیری کلنٹن رواں سال ہونے والے امریکی صدار...
امریکا کے صدر براک اوباما نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی باضابطہ توثیق کردی ہے۔ یہ اعلان ا وقت کیا گیا جب صدر نے ان کے حریف سینیٹر برنی سینڈرز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلان کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کبھی کوئی اس عہدے کے لیے اتنا اہل...
اگر آپ نے جارج اورویل کا مشہور ناول "نائنٹین ایٹی فور" پڑھا ہے تو اس کی وزارتیں بھی یاد ہوں گی۔ محبت اور امن کی الگ الگ وزارتوں کے ساتھ ایک سچائی کی وزارت بھی تھی۔ اب امریکا میں ایک ایسے بل پر کام کیا جا رہا ہے جس کی منظوری کے نتیجے میں ایسی ہی "سچائی کی وزارت" تخلیق ہوگی۔ یہ مذا...
دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سیاسی منظرنامے پر موجود امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن سالوں سے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی آ رہی ہیں کہ وہ بھی ایک عام امریکی کی طرح ہیں۔ 2014ء میں انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ان کے پاس "دھیلا تک نہیں تھا"۔ ایک عام فرد کی مش...
بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شامل ہونے کی اہلیت نہیں رکھتا اور اسے گروپ میں شامل ہونے کے لیے مروجہ معیارات پورے کرنا ہوں گے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں اعتراف کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ بھارت کو این ایس جی میں شامل کرنے کی شدید خواہشمند ہے لیکن ب...
ابھی صرف ایک روز قبل پاکستان کے بھارت نواز ذرائع ابلاغ اس پر چیخ رہے تھے کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بیان بازی سے گریز کے "میچور" رویئے نے بالآ خر بھارت کو یہ کہنے پر مجبور رکردیا کہ پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں ملوث نہیں۔ مگر صرف ایک ہی دن بعد بھارتی وزیر دفاع م...
امریکی محکمہ دفاع کی ایک نئی رپورٹ نے ظاہر کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میدان میں ہونے والی اموات سے بھی بہت زیادہ ہے۔ میدان میں ہونے والی اموات دراصل دشمن کے دستوں سے لڑتے ہوئے ہوتی ہیں، جبکہ خودکشی کی اموات وہ ہیں جس میں فوجی کسی بھی وجہ سے خود اپنی جان لے لیتے ہیں...
دنیا کے بڑے کاروباری اداروں کے مالکان نے ایک سروے میں کہا ہے کہ وہ امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے ہلیری کلنٹن کی حمایت کریں گے، یوں کارپوریٹ اداروں کی جانب سے ری پبلکن پارٹی کی حمایت کا عام تصور ختم ہوگیا ہے۔ معروف جریدے فورچیون میگزین نے مئی میں دنیا...
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سفید فام گروہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے تربیت لے رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ کسی بھی "بغاوت" کی صورت میں وہ مسلمانوں کو گولی سؤر کے خون میں ڈبو کر ماریں گے تاکہ وہ "سیدھا جہنم میں جائیں۔" نام نہاد بیورو آف امریکن اسلامک ریلیشنز (بیئر) کے ترجمان ڈیوڈ...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک اسلحہ ڈپو میں پراسرار آگ لگنے کے نتیجے میں 17 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 19 ہے۔ یہ واقعہ وسطی بھارت علاقے پلگاؤں میں پیش آیا، جو ناگپور سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ رات ڈیڑھ بجے اردگرد کے دیہات میں موجود لوگوں کی آنکھ زبردست دھم...
ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار نمائندگان کی حمایت حاصل کرلی ہے اور یوں ناقابل یقین انداز میں عروج حاصل کرکے امریکی سیاست کا منظرنامہ بدل دیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے 1237 نمائندوں کی حمایت ضروری ہے۔ ٹرم...
افغان طالبان کے نیے امیر ملاہیبت اللہ نے امن مذاکراتی عمل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے غم کو جنگی محاذوں پر طاقت میں بدلیں گے۔ ملاعمر اور ملا منصور اختر نے ہمارے لیے ایسی تاریخ نہیں چھوڑی کہ ہماری نظریں کبھی بھی جھک سکے۔یہ ناقابل فراموش تاریخ ہے اور اُنہیں ملااختر من...
افغان طالبان نے امریکی اور افغان حکام کے بعداپنے امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل جاری ہونے والے اعلامیے میں طالبان کی جانب سے کہاگیا ہے کہ "امارت اسلامیہ کے زعیم امیر المومنین ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ 14/ شعبان المعظم بمطابق 21...
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔راج ناتھ سنگھ کی جانب سے انڈین ایکسپریس کو دیئے گیے تازہ انٹرویو میں اُن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان اور بھارت کو انتہائی مطلوب داؤد ...