... loading ...

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ مطلوب انڈر ورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو جلد گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا جائے گا۔راج ناتھ سنگھ کی جانب سے انڈین ایکسپریس کو دیئے گیے تازہ انٹرویو میں اُن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان اور بھارت کو انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم کو کسی بھی صورت میں گرفتار کرکے بھارت واپس لایا جائے گا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ داؤد کی گرفتاری کے لیے عالمی ایجنسیوں کی مدد درکار ہوگی۔
راج ناتھ سنگھ نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ داؤد ابراہیم سے متعلق تمام دستاویزی شواہد پاکستان کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی تازہ اشاعت میں بھارتی وزیرداخلہ کے دعوے کی رپورٹ کا عکس
بھارتی ذرائع ابلاغ میں ان دنوں پھر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا چرچا زوروں پر ہے۔ گزشتہ دنوں ایک بھارتی ٹی وی نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ داؤد ابراہیم کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان پر اپنا دباؤ مسلسل بڑھا رہی ہے۔یہ بات دراصل بھارت کے اس بنیادی دعوے سے متعلق ہے جو وہ وقتاً فوقتاً داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے دُہراتا رہتا ہے۔ اسے بھارت کی حکمت عملی کے طور پر لیا جارہا ہے کہ وہ مختلف اوقات میں داؤد ابراہیم کا مسئلہ چھیڑ کر دراصل یہ بات زندہ رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ بھارت کا انتہائی مطلوب ملزم ہے جو دراصل پاکستان میں ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ہمیشہ ان دعووں کی تردید کرتا آیاہے۔
اس کے باوجود بھارت اکثر داؤد ابراہیم کی پاکستان موجودگی کے اپنے دعوے کو دہراتا رہتا ہے ۔ اسی حکمت عملی کے تحت بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباؤ بڑھانا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داؤدابراہیم کو بھارت واپس نہیں لے آتے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل ایسی رپورٹوں کے ذریعے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ برس ہندوستان ٹائمز نے22 اگست 2015 کی اپنی ایک رپورٹ میں بھارتی سیکورٹی ایجنسیز کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ داؤد ابراہیم اپنے اہل خانہ ( جن میں اُس کی اہلیہ اور بچوں جن میں معین نواز، ماہ رخ ۔ مازیہ اور مہرین شامل ہیں )کے ساتھ کراچی کے علاقے کلفٹن میں رہائش پزیر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ان دعوں کی تردید کی جاتی رہی ہیں۔ مگر بھارتی کی جانب سے وقفے وقفے سے اس مسئلے کو اُٹھایا جاتا رہا ہے۔ مگر اس مرتبہ بھارت میں اس مسئلے کی باز گشت بیک وقت ذرائع ابلاغ اور پارلیمنٹ میں سنائی دے رہی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی گزشتہ برس چھپنے والی رپورٹ کا عکس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...