... loading ...

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں نامعلوم افراد نے ایک مسلمان پر حملہ کرکے اس پر گولیاں برسائیں اور شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
واقعہ اتوار کی صبح ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی مسجد نور کے باہر پیش آیا جب ڈاکٹر ارسلان تجمل فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے آ رہے تھے۔ انہوں نے ملحقہ پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی اور جیسے ہی مسجد کی طرف جانے لگے چھپے ہوئے نقاب پوش ان پر حملہ آور ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی۔ زدوکوب کرنے کے بعد ایک حملہ آور نے پستول نکالی اور ان پر فائر بھی کیے۔
یہ ہیوسٹن میں ایک ہفتے میں کسی بھی مسلمان کو گولی مارنے کا تیسرا واقعہ ہے۔ ڈاکٹر ارسلان تجمل اس وقت انتہائی نگہداشت میں ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دو گولیاں لگی ہیں۔
ڈاکٹر ارسلان تجمل آنکھوں کے ماہر ہیں اور ان کے خلاف پیش آنے والا واقعہ کہیں سے بھی ڈکیتی معلوم نہیں ہوتا کیونکہ نہ ہی ان سے کچھ چھینا گیا اور نہ ہی چھیننے کی کوشش کی گئی۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ مذہب کی بنیاد پر تشدد کا واقعہ ہے۔ البتہ تحقیقات ابھی باقی ہیں۔
امریکا کے معروف عالم دین یاسر قاضی کا تعلق بھی ہیوسٹن شہر سے ہے بلکہ وہ اکثر و بیشتر اسی مسجد میں نماز پڑھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امریکا میں مسلمانوں کو تسلسل کے ساتھ ہدف بنانے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کسی بھی مسلمان پر حملہ کرنے کے لیے آئے تھے اورسب سے پہلے ڈاکٹر ارسلان تجمل ہی مسجد آ رہے تھے۔ یاسر قاضی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں امریکا بھر میں درجنوں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو صرف ان کے حلقہ احباب کے ذریعے معلوم ہوئے ہیں۔ تین مساجد پر اس وقت گولیاں برسائی گئیں، جب ان میں نماز ہو رہی تھی اور ایک مسجد میں قرآن مجید کا نذر آتش کیا گیا نسخہ پھینکا گیا ہے۔
امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف تقاریر کی وجہ سے ماحول سخت کشیدہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ برطانیہ میں بھی حالات مختلف نہیں ہیں جہاں مسلمانوں کے لیے جینا دوبھر ہو رہا ہے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...