... loading ...

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنی سفارتی ناکامی کو چھپاتے ہوئے مودی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نیوکلئیر سپلائر گروپ میں پاکستان سمیت کسی ملک کی شمولیت کی مخالفت نہیں کرے گا۔ سشما سوراج نے امید ظاہر کی کہ بھارت رواں برس کے اختتام تک نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بن جائے گا۔ بھارت کی حمایت میں 23 ممالک ہیں۔ایک یا دو ممالک بھارت کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ مگر بھارت کی این ایس جی میں شمولیت پر وسیع حمایت موجود ہے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر نے نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کے حصول کی راہ ہموار کرنے کے لئے چین کا دو روزہ خفیہ دورہ بھی کیا ، انہوں نے 16 اور 17 جون کو اپنے دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں این ایس جی کی رکنیت کے حصول میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، تاہم چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے اس لئے اس کی حمایت مناسب نہ ہوگی اگر این ایس جی قوانین میں نرمی کی گئی تو پاکستان کو بھی اس کا حصہ بنانا چاہیئے۔ نیوکلئیر سپلائر گروپ کا فیصلہ کن اجلاس 24 جون کو سیؤل میں ہوگا جب کہ اجلاس میں اس گروپ کا حصہ بننے کے خواہشمند ممالک کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
بھارت نے اسی تناظر میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنے موقف میں نرمی پیدا کی ہے۔ عام طور پر بھارت پاکستان کے ساتھ تب مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتا ہے جب اُسے عالمی حالات میں اپنے نرم رویئے کا اظہار مقصود ہوتا ہے۔ بعدازاں وہ مذاکرات کی بساط کو اُلٹا دیتا ہے۔ ماہر ین کے مطابق این ایس جی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کی شمولیت پر اعتراضات اور سفارتی سرگرمیوں میں نرمی پیدا کرنے کی خاطر بھارت نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح پر مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے بلکہ ہم پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی جانب سے تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں جب کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے تحقیقات کے لئے پاکستان جانے سے انکار نہیں کیا تاہم پاکستان نے اپنی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے وقت مانگا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہےجب چین اور ترکی نے بھارت کی این ایس جی میں رکنیت کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کر دیئے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...