... loading ...

ابھی صرف ایک روز قبل پاکستان کے بھارت نواز ذرائع ابلاغ اس پر چیخ رہے تھے کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بیان بازی سے گریز کے “میچور” رویئے نے بالآ خر بھارت کو یہ کہنے پر مجبور رکردیا کہ پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں ملوث نہیں۔ مگر صرف ایک ہی دن بعد بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے نہ صرف بھارت بلکہ اب افغانستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا مرتکب پاکستان کو ٹہرانا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی نیوز چینل “این ڈی ٹی وی” کی ایک رپورٹ میں منوہر پاریکر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مواقع کی کھڑکی کھولی تھی، جو اب آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان چاہتا ہے کہ یہ کھڑکی مکمل بند نہ ہو تو اسے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مخلص ہونے کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھے اور بُرے دہشت گردوں کو الگ کیا، جس کے بعد اس نے بُرے دہشت گردوں کے خلاف تو کارروائی کی لیکن اچھے دہشت گردوں کو افغانستان اوربھارت میں حملے کی کھلی چھٹی دے دی، جسے سفارتی سطح پر حل ہونا چاہیے۔منوہر پاریکر کے اس بیان کی راشٹریہ سوامی سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر رکن اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری رام مادَھو نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے حمایت کی۔
واضح رہے کہ منوہر پاریکر کا یہ بیان، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ کے بیان کے عین ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
این آئی اے کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں پاکستان کے بطور ریاست ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس بیان کے حوالے سے خاص بات یہ تھی کہ خود بھارت میں اس بیان کی توجیہہ یہ کہہ کر کی گئی کہ ثبوت نہ ملنے یہ مراد یہ نہیں کہ پاکستان ملوث بھی نہیں۔ مگر پاکستان کے بھارت نواز ذرائع ابلاغ نے اسے دراصل وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف ضروری مواقع پر بھی بات نہ کرنے کے تشویشناک رجحان کے حق میں ایک “سنجیدہ” رویئے سے تعبیر کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا تازہ بیان اس حوالے سے نہایت اہم ہے کہ ان دنوں بھارت ، افغانستان اور ایران کا ایک خاص اکٹھ مخصوص مفادات کے باعث نظر آرہا ہے۔ جس میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نہایت متحرک طور پر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی افغانستان آمد کو جس والہانہ انداز سے ٹوئٹ کیا ہے، وہ اُن تعلقات کی گہرائی کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کے تازہ بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آئندہ بھارت صرف بھارت میں ہی پاکستانی مداخلت کو ایک مسئلہ بنا کرنہیں رکھے گا بلکہ پاکستان پر افغانستان میں بھی مداخلت کے الزامات کو اپنی خارجہ پالیسی کا متحرک نکتہ بنانے جارہا ہے۔

اس پورے پس منظر میں پاکستان میں وزیراعظم موجود نہیں، وزیرخارجہ کا کوئی تقرر ہی نہیں ہورہا۔ اور وزیردفاع وہی ہیں جو وزیر پانی وبجلی بھی ہیں۔ وزیر دفاع کے طور پر خواجہ آصف کی کوئی خاص سرگرمی کہیں پر بھی دکھائی نہیں دیتی۔ ان دنوں وزیر دفاع کا واحد پسندیدہ مشغلہ پاناما لیکس پر شریف خاندان کا دفاع اور عمران خان پر جارحانہ حملے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...