... loading ...

افغان طالبان کے نیے امیر ملاہیبت اللہ نے امن مذاکراتی عمل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے غم کو جنگی محاذوں پر طاقت میں بدلیں گے۔ ملاعمر اور ملا منصور اختر نے ہمارے لیے ایسی تاریخ نہیں چھوڑی کہ ہماری نظریں کبھی بھی جھک سکے۔یہ ناقابل فراموش تاریخ ہے اور اُنہیں ملااختر منصور کی شہادت پر فخر ہے۔
طالبان کے سابقہ امیروں ملا عمر اور ملا منصور کے حوالے سے نیے امیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نور محمد ترکئی، فضل الاہیم، ببرک کارمل، عبدالنعیم، نجیب اللہ، برہان الدین ربانی جیسی تاریخ نہیں چھوڑی۔ برہان الدین ربانی نے 14 سال افغانستان میں جہاد کیا، پھر امریکا کے ساتھ مل گیا اور اسی کے کافرانہ نظام میں ان کی موت ہوئی، ہم ایسی تاریخ سے پناہ چاہتے ہیں۔افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ نے کہا کہ طالبان کی 23 سالہ اسلامی امارات کی تاریخ میں اس کے ہر سطح کے قائدین ایسی تاریخ چھوڑ کر گئے ہیں جس سے میدان جنگ ہمیشہ گرم رہا ہے، ملا عمر کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد طالبان مزید مضبوط ہوئے اور انہوں نے قندوز پر بھی قبضہ حاصل کر لیا۔
رہبر مجلس شوریٰ کی جانب سے ملا اختر منصور کے بعد ملا ہیبت اللہ کو نیا امیر منتخب کیا گیا جس کے بعد اُنہوں نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں طالبان مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو افغان ،مسلمان، مہاجر اور مجاہد کہتا ہو تو وہ کبھی کفار کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، ہم اپنی جان اسلام کے لیے قربان کر دیں گے، ہماری جنگ اسلام کے لیے ہے۔ نئے طالبان رہنما نے کہا کہ ملا منصور اختر کا خون ضرور رنگ لائے گا اور حتمی فتح طالبان کونصیب ہو گی، ہم اپنے اسلاف کا غم آنسوؤں میں بہنے نہیں دیں گے بلکہ اسے جنگ میں اپنی طاقت بنائیں گے۔
ملا ہیبت اللہ نے اپنے پہلے ہی پیغام میں حزب اسلامی کے افغانستان میں موجودہ کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ اور براہ راست حزب کے حوالے سے یہ پیغام دیا کہ افغان کبھی یہود اور ہنود کے ماتحت نہیں رہیں گے ۔ہماری تاریخ ایسی نہیں جو کچھ لوگ بنا رہے ہیں جو کل تو امارات اسلامی کی طلب کرتے تھے، اور اب اشرف غنی کی بغل میں بیٹھے نظر آتے ہیں، ہم ایسی شرمندگی سے پناہ مانگتے ہیں۔ افغان طالبان کے نیے امیر ملا ہیبت اللہ نے اپنے آڈیو پیغام میں یہ سوال بھی اُٹھایا کہ گلبدین حکمت یار نے اشرف غنی کو لبیک کہہ دیا ہے تو کیا یہ انہوں نے امریکا اور اُباما کو لبیک نہیں کہا؟ملاہیبت اللہ نے یہ سوال افغان ذرائع ابلاغ کی گزشتہ ہفتے کی ان خبروں کے تناظر میں اُٹھایا تھا کہ حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار افغان حکومت سے امن معاہدہ کرنے جارہے ہیں جس کی تفصیلات پر مبنی دستاویز تیار کر لی گئی ہے۔افغانستان کے نیے امیر نے اس پر کہا کہ جو بھی مسلمان اور طالب ہوگا وہ امریکی صدر بارک اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کی باتوں میں نہیں آئے گا۔ذرائع ابلاغ کی طرف سے ملا اختر منصور کی شہادت پر یہ پروپیگنڈا جاری ہے کہ ہم سر جھکائیں گے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...