... loading ...
سیاست کو اگر ایک کھیل تسلیم کرلیا جائے تو بلاشبہ عمران خان نے ابھی تک اپنے آپ کو اِس کھیل کا ایک بہترین کھلاڑی ثابت کیا ہے۔جبکہ اُن کے مقابلے میں ہر سیاسی محاذ پر اپوزیشن کے تجربہ کار اور گھاگ سیاست دان بالکل اناڑی ثابت ہوئے ہیں۔خاص طور پر عمران خان نے جس انداز میں اپنے خلاف پیش ہونے والی تحریک عد م اعتماد کو ایک منحن...
شام کے وقت28اپریل 1977کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم زوالفقار علی بھٹو نے انکشاف کیاکہ عربوں کو ہتھیار دینے اور ویت نام کے مسلہ پر ساتھ نہ دینے کی بناپر ہاتھی(امریکا) مجھ سے ناراض ہوگیا ہے ایٹمی پروگرام کو ہدایات کے مطابق ختم نہ کرنے کی پاداش میں ہنری کسن...
دوستو، رمضان المبارک کا ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں،برکتوں، فضیلتوں کے ہمراہ جاری و ساری ہے۔۔ روزوں کی کئی اقسام بھی ہمارے معاشرے میں مقبول عام ہیں، جیسے بچوں کے لیے ـ’’ چڑی‘‘ روزہ ہوتا ہے، اسی طرح کچھ لوگ جمعہ کے جمعہ روزے کو ترجیح دیتے ہیں،جسے باباجی نے ’’ویکلی روزہ‘‘ کا نام د...
قومی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پانچ اراکین میں ماسوائے زبیدہ جلال کے باقی تمام اراکین نوابزادہ خالد مگسی، احسان اللہ ریکی، محمد اسرار ترین اور روبینہ عرفان نے تحریک انصاف سے ناتا توڑا۔ قومی اسمبلی میں نوابزادہ خالد مگسی اس جماعت کے پارلیمانی لیڈر ہیں۔ وہ اور جام کمال خان...
سو کر اٹھا محسوس ہوا گھروالوں کی عجب کیفیت ہے چولہے میں دھواں ہے نہ ناشتے کی کوئی تیاری ۔۔میں نے پوچھا اماں!ناشتے میں کیاہے؟ ۔۔انہوں نے کوئی جواب نہ دیا مجھے لگا جیسے اماں کی آنکھوںمیں آنسو ہوں۔والد صاحب کی طرف دیکھا افسردہ افسردہ ،غمگین،دل گرفتہ۔۔ادھر ادھر نظر دوڑائی تو بڑے بھ...
ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان تحریک عدم اعتماد میں متحدہ اپوزیشن کی حمایت کے اعلان کے عوض میں ہونے والے تحریر ی معاہدہ پر جتنا دُکھ اور افسوس ایم کیو ایم پاکستان کے دیرینہ کارکنان ہوا ہے ،شاید اتنا صدمہ تو تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں ہوا ہوگا۔ کیونکہ پی ٹی ...
ملک کی ممتاز صنعت کاراور مشہورکثیرقومی فارما کمپنی ’بائیوکون‘کی بانی کرن مجمدار شاہ نے روز بروز بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا توہندوستان اطلاعاتی تکنالوجی کے میدان میں قائدانہ کردار سے محروم ہوجائے گا۔انھوں نے خ...
رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ مسلمانوں کے لیے یہ مبارک مہینہ جسمانی، ذہنی اور روحانی تربیت کے طور پر انتہائی اہم ہے۔ یہ اہتمام خود خالق نے اپنی مخلوق کے لیے کیا ہے۔ چنانچہ مسلمانوں کے لیے جہاں انفرادی طور پر یہ مبارک مہینہ معنی خیز ہے، وہیں یہ اجتماعی طور پر بھی مسلمانوں کی سمت کا...
دوستو،گزشتہ رمضان المبارک کے پہلے روزے کا سچاواقعہ ہے جو باباجی نے ہمیں مزے لے لے کر سنایا، بتانے لگے۔۔ دفتر میں کام زیادہ تھا،اس لیے روزہ وہیں ایک کھجور اور ایک گلاس پانی سے کھولا،جلدی جلدی کام نمٹانے لگاکیوں کہ تراویح بھی اپنے محلے کی مسجد میں پڑھنی تھی،آدھے گھنٹے بعد ہی میں د...
تحرکِ عدمِ اعتمادکی کامیابی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کیونکہ ق لیگ کے سوانہ صرف تمام اتحادی حکومت سے الگ ہو چکے ہیں بلکہ حکمران جماعت کے اپنے کئی ممبران جماعت سے ناطہ توڑکر الگ ہو چکے ہیں اِس لیے حکومت کی تبدیلی میں کوئی امر مانع دکھائی نہیں دیتا جمہوریت میں ایسی تبدیلی کوئی انہون...
ہم اکثرایک دوسرے سے پوچھتے ہیں،کبھی حالات کا رونا روتے رہتے ہیں کوئی اللہ تعالیٰ سے شکوہ کرتاہے کوئی بھگوان سے ،لیکن ہر شخص سوچوںمیں گم ضرورہے ایک سوال دل و دماغ پر حاوی ہے کہ ہماری دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں؟ درویش نے بڑی متانت سے حاضرین کے دلوںمیں موجزن ایک وسوسے کا تجزیہ کرتے...
دوستو،غلط فہمیاں بعض اوقات بندے کو شرمندہ ہونے پر مجبور کردیتی ہیں۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے ایک بار ہم اپنے پیارے دوست کے ہمراہ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے قریب سے گزررہے تھے کہ اچانک دوست کاگول گپے کھانے کا موڈ ہوا۔۔ سامنے ہی گول گپے کا اسٹال تھا۔۔ ہم رک گئے اور جلدی سے دو پلیٹس گول گپوں...
امریکا دنیا کے ہرملک میں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں اپنی من پسنداور مرضی کی کٹھ پتلی حکومت بنوانے کی بھرپور کوشش کرتاہے۔یہ وہ سنگین الزام ہے جو اکثر و بیشتر واشنگٹن پر عائد کیا جاتارہاہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے اردگرد بسنے والے بعض افراد تو یہ بھی سمجھتے ہیں کہ دن...
دوستو،کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اوٹ پٹانگ کچھ ایسی باتیں کرنے کا دل ہوتا ہے جس کا کوئی سرپیر نہیں ہوتا، جس کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، جس کے پس پردہ کوئی کہانی نہیں ہوتی۔۔بس دل چاہتے ہیں ہلکی پھلکی گپ شپ ہوجائے اور چہرے مسکراجائیں۔۔ ورنہ ایک ایسے معاشرے میں جہاں ٹی وی کھولیں تو ٹ...
ملک کے اندر سیاست اور حکومتی ایوانوں میں زلزلہ معمہ ہے نہ اسے سمجھنے میں کسی طرح کی دشواری ہونی چاہیے ۔میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف اکٹھ ،بعد ازاں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی جام کمال خان عالیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی سازش امروز کے کھیل کے مما...
پاکستان کے بارے عام خیال یہ ہے کہ اِس ملک میں کسی وقت بھی، کہیں بھی اور کچھ بھی ہو سکتا ہے سیاسی تناظر میں دیکھیں تو یہ خیال بڑی حد تک درست معلوم ہوتاہے کیا یہ کبھی کسی کے وہم و گمان میں تھا کہ کہ ن لیگ اور پی پی دونوں جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کرسکتی ہیں؟کیونکہ د...
سابق صدر ِ پاکستان جناب آصف علی زردری اگر جوڑ توڑ کی سیاست کے بادشاہ کہلاتے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان بھی احتجاجی سیاست کے جادوگر کی حیثیت سے اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ جوڑ توڑ کی سیاست کی بساط خفیہ راہ داریوں اور ڈرائنگ روم کے بند کمروں ...
اسمبلی انتخابات کے نتائج نے ان حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑادی ہے جو تبدیلی کی آس لگائے بیٹھے تھے ۔بالخصوص یوپی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کی واپسی پر سیکولر حلقوں میں غم کا ماحول ہے ۔اضطراب اور بے چینی کی ایسی لہر ہے جسے پوری طرح لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔انتخابی نتائج کو دیک...
ترقی کے پس منظرمیں یہ جاننا بھی ضروری ہوتاہے کہ دنیا ہمارے بارے میں کیا سوچتی ہے ہمارا طرزِ عمل کیساہے ؟ دوسروںکا اس بارے میں نقطہ ٔ نظر کیا ہے؟ داخلی اور خارجی مسائل کیا ہیں؟ ہماری حکومتوںکے پاس اس کا سلوشن کیاہے؟ یا کیا ہونا چاہیے عوام کی اکثریت کو اس بات کا یقین ہے ک...
دوستو،امریکا میں گزشتہ دنوں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے ایک ایسی وجہ سے طلاق لے لی کہ سن کر پاکستانی شوہر چونک اٹھیں۔ خبر کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو کے رہائشی اس شخص کا نام میتھیو فرے ہے، جسے اس کی بیوی نے اس لیے طلاق دے دی کہ اس نے اپنے گندے برتن بغیر دھوئے ...
عمومی طور پر میں ہمارے وزیر داخلہ شیخ رشید کو کہیں مثال کے طور پر پیش نہیں کرتا ان کی جملہ بازی اور ان کا طریقہ گفتگو کبھی بھی پسند نہیں کیا مخالفین کے حوالے سے ان کے منہ سے جو "پھول" جھڑتے ہیں اور حکومت وقت کے لیے جو قصیدہ گوئی کرتے ہیں یہ ان کا ہی خاصا ہے ۔ اتفاق سے ان دنوں وہ ...
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)وزرائے خارجہ کونسل کا دوروزہ اجلاس اسلام آباد میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے اِس اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس کے اکثر شرکا نے نہ صرف یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کی بلکہ پریڈ اور ہتھیاروں کی نمائش بھی د...
ایک صدی قبل جنوبی ایشیاء کے مسلمانوںنے ایک الگ وطن کاخواب دیکھا یہ خواب لاکھوںقربانیاں دے کر شرمندہ ٔ تعبیرہوا پھر ہم میں سے کچھ لوگوںنے اس خواب ِ دل پذیرکی الگ الگ تعبیر بنالی کسی کے لیے پاکستان شہرت کاسبب بنا ،کچھ اسے دولت کا ذریعہ بنا لیا کچھ نے اس وطن کو سیاست سیاست کا کھیل ب...
دوستو،امریکی نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ پراُمید رہتے ہیں اور ہر مسئلے میں مثبت پہلو تلاش کرتے ہیں، وہ نہ صرف دوسروں سے زیادہ صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی قدرے طویل ہوتی ہے۔اگرچہ عام تاثر بھی یہی ہے کہ ’رجائیت پسند‘ یعنی ہر طرح کے حالات میں پرامید رہنے والوں کی صحت...