... loading ...
ماحولیاتی تبدیلیوں پر امریکا کے خصوصی مندوب جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ 2003 میں عراق پر حملہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ انہوں نے فرانسیسی ٹی وی چینل ایل سی آئی کو انٹرویو میں کہا کہ عراق پر امریکی قیادت میں حملہ موجودہ یوکرین تنازعہ سے بالکل مختلف تھا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق پر 2003 کا حملہ ایک حقیقی جارحیت پر مبنی جنگ تھی جس کا جواز اس جھوٹ کو بنایا گیا تھا کہ عراق کے پاس خفیہ طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعوی ٰکیا کہ وہ اس وقت جنگ کے خلاف تھے اور سمجھتے تھے کہ ایسا کرنا غلط ہے تاہم اس وقت انہوں نے سینیٹ میں عراق پر حملے کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔واضح رہے کہ بش انتظامیہ نے عراقی صدر صدام حسین پر کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار رکھنے کے ساتھ ساتھ نیویارک اور واشنگٹن میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کیے گئے ڈبلیو ایم ڈیز کے ثبوت مکمل طور پر من گھڑت نکلے، اور ایسا کوئی ہتھیار کبھی نہیں ملا۔ اسی طرح عراق اور القاعدہ کے درمیان کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔2003 کا حملہ اور اس کے نتیجے میں عراق پر قبضہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا تھا، جسے ڈبلیو جارج بش نے رضامندوں کا اتحاد کہا تھا۔ امریکا ، برطانیہ، آسٹریلیا اور پولینڈ نے حملے کے لیے فوجی فراہم کیے، حالانکہ بعد میں واشنگٹن نے دعوی کیا کہ مزید 44 ممالک نے کسی نہ کسی طرح عراق پر فوجی حملے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔جان کیری 2004 میں بش کے خلاف صدارتی انتخاب ہار گئے۔ بعد میں انہوں نے باراک اوباما انتظامیہ میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں، اور انہیں 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی بارے امریکا کا مندوب مقرر کیا تھا۔
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...
پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کر...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ار...
تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چو...
بین الاقوامی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض اہلکاروں کے اقدامات روکے اسرائیل کو مسجد اقصی اور الحرم الشریف پر خودمختاری حاصل نہیں ، خلاف ورزیوں کے نتائج ہوں گے سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن...
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...