... loading ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف
پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل میں پاکستان کے کلیدی ثالثی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ مل کر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے ایرانی قیادت کی جانب سے جاری بحران کو تحمل اور وقار کے ساتھ سنبھالنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے مخلصانہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی قیادت نے پورے بحران کو وقار کے ساتھ سنبھالا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی حقیقی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے ایرانی قیادت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ سفارتی سرگرمی استحکام کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان کی وسیع تر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تعریف کی اور انہیں امن پسند شخصیت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے حالیہ پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران تنا کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جب دونوں ایٹمی ہمسایہ ممالک ایک خطرناک تصادم کے قریب پہنچ چکے تھے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے ایک بڑے تنازعہ کو روکنے میں مدد دی۔ انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پاکستان کی حمایت میں حالیہ بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے لیے ایک حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان مضبوط تعلقات اقتصادی تعاون، انسدادِ دہشت گردی میں اشتراک اور علاقائی استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکہ پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...