... loading ...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ
ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد میں حقیقی ریلیف کو عوام سے مزید دور کردیا گیا،ذرائع
عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی۔اعداد وشمار کے مطابق ایران امریکا جنگ شروع ہونے سے پہلے فروری 2026 میں عالمی منڈی میں خام تیل 70 سے 76 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا تھا اور پاکستان میں پیٹرول 285 روپے 17 پیسے لیٹر تھا۔ جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں قیمت پھر فروری کی سطح پر آچکی جبکہ پاکستان میں پیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹر ہے۔ عوام کو حقیقی ریلیف منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔رواں سال حکومت پیٹرولیم لیوی کے 1468 ارب روپے ہدف سے 30 ارب روپے زیادہ جمع ہونے کا اعلان خود کرچکی ہے لیکن پھر بھی لیوی وصولی جاری ہے اور نئے بجٹ میں اس کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوں میں مد میں حقیقی ریلیف کو عوام سے مزید دور بھی کردیا گیا ہے۔28فروری 2026کو ایران امریکا جنگ شروع ہونے پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلا اضافہ یکم مارچ کو کو کیا۔ پیٹرول 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ پھر6 مارچ کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55، 55 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ساتھ ہی پیٹرول پر لیوی 84 روپے سے بڑھا کر 105 روپے 37 پیسے کردی گئی۔ جبکہ ڈیزل پرلیوی کی شرح 6 روپے کمی کے ساتھ 52 روپے 42 پیسے کی گئی۔مارچ کے اگلے تین ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس دوران عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 96 سے 100 ڈالر فی بیرل تک رہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ قیمتوں کا فرق پورا کرنے کے لیے 129 ارب روپے سے زائد پیٹرولیم کمپنیوں کو ادا کیے۔اپریل شروع ہوتے ہیں عالمی اور مقامی مارکیٹ بھونچال آیا۔ خام تیل 126 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔ تیار پیٹرول کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل اور دبئی خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔2 اپریل کو حکومت نے پیٹرول 137 روپے 23 پیسے مہنگا اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے مہنگا کردیا۔ ایک طرف ڈیزل پر لیوی صفر کی گئی تو ساتھ ہی پیٹرول پر 160 روپے کی ریکارڈ سطح تک بڑھا دی گئی۔ عوامی ردعمل آیا تو اگلے ہی روز نصف کم کرکے لیوی 80 روپے کردی گئی۔اپریل کے اگلے 3 ہفتے میں پیٹرول پہلے 11 روپے 83 پیسے سستا اور پھر 26 روپے77 پسیسے مہنگا کردیا گیا۔ اس دوران ڈیزل پہلے 166 روپے 93 پیسے سستا اور پھر 26 روپے 77 پیسے مہنگا کیا گیا۔ مئی کے ابتدائی دو ہفتے میں پیٹرول 21 روپے سے زائد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 34 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح صفر سے بڑھا کر 28 روپے 42 پیسے کردی گئی۔15 مئی سے 29 مئی تک پیٹرول اور ڈیزل لگ بھگ 33 روپے سستا گیا گیا۔ جون میں خلیج کشیدگی میں کمی اور حالات ساز گار ہونے پر قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی، تین ہفتے کے دوران مجموعی طور پر پیٹرول 82 اور ڈیزل 71 روپے سستا کیا گیا۔ 20 جون کو پیٹرول پر لیوی میں بھی 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ایران امریکا جنگ سے پہلے ملک میں پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر تھی جو اس وقت 299 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ عالمی منڈی میں جنگ سے پہلے خام تیل 70 سے 76 ڈالر فی بیرل تھا اوراب پھر قیمت اسی سطح پر آچکی ہے لیکن عوام کو زیادہ ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی آئندہ بجٹ میں ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 160 روپے فی لیٹر رکھنی ہے جبکہ کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ بھی تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں بڑی رکاوٹ رہے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...