... loading ...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں
وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صورتحال بہتر ہوگی،چیئرمین کاقومی اسمبلی میں خطاب
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے اپنا کام کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی تاہم ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں،چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں ، کامیاب ہونگے تو صورتحال بہتر ہوگی، اگر قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں اور تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریں گے تو موجودہ جیوپولیٹیکل حالات میں پاکستان کیلئے موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سب سے پہلے وہ وزیرِ خزانہ سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ ہمارا ارادہ تھا کہ بجٹ کا عمل مکمل کیا جائے، میں نے بہت کوشش کی کہ تمام تقاریر مکمل ہوں اور ہم اس مرحلے تک پہنچ جائیں لیکن اتنے موضوعات کھول دیئے گئے کہ مجھے بھی اپنا موقف پیش کرنا پڑا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ میں دو مرتبہ خود وزیراعظم کو ووٹ دے چکا ہوں وہ جس محنت، کام کی اخلاقیات، نیت اور انداز کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن سے رابطہ رکھتے ہیں، اس سے واضح ہے کہ وہ مثبت انداز میں ملک کو مشکل حالات سے نکالنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں لیکن کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کہ کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، ایسے وزیر کیوں ہیں جو کہیں کہ راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، وزیراعظم کو اپنی ٹیم کو کنٹرول کرنا چاہیے، ایک وفاقی وزیرنے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر کہے کہ ہم جیب میں 12سیٹیں لیکر آتے ہیں تو کیسے اس کا ساتھ دیں، راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اپنی بات واپس لینے کا موقع دیا، وزیر دفاع معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں تو اس وزیر کا ساتھ کیسے دیں؟۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم مثبت انداز سے کام کرکے ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی، ایک وزیر کچھ دوسرا کچھ بات کرتا ہے، وزیراعظم اس کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وہ رانا ثنا اللہ کی عزت کرتے ہیں، نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ جو تعلق ہے، اس سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر مولانا فضل الرحمان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، تو حکومت کو بھی ایسی پوزیشن اختیار کرنی چاہیے جس سے سیاسی راستہ نکل سکے۔ مولانا فضل الرحمان کو یہ موقع دینا چاہیے کہ وہ متعلقہ فریقوں سے بات چیت کر کے اس مسئلے کا ایسا حل نکالیں کہ لوگوں کو بار بار احتجاج نہ کرنا پڑے اور کشمیر کاز بھی محفوظ رہے۔کراچی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کراچی کے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کے مسائل پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں کابینہ میں بیٹھے آپ کے ارکان کے ساتھ ہیں، آپ کے کابینہ میں بیٹھے دوست آپ سے غلط بیانی کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں جو معاہدہ ہوا تھا اس میں آڑے خود ایم کیو ایم کے وزرا آئے، مجھ پر اور پیپلزپارٹی پر بیشک تنقید کریں مگر اپنے وزرا سے پوچھیں، آپ اگر سمجھتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہوتے آپ کو لالی پاپ مل رہا ہے تو آپ حکومت کو چھوڑیں اور الگ ہو جائیں، کیا کراچی زیادہ اہم ہے یا یہ کرسیاں زیادہ اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جہاں حکومت ہے وہاں بلدیاتی نظام ہیں، مسلم لیگ (ن )کو بلدیاتی الیکشن سے خوف ہے، کراچی میں جو بلدیاتی نظام ہے وہ ذرا لاہور میں بھی لائیں، آپ آئین کی بات کرتے ہیں، ترامیم کرتے ہیں مگر اسلام آباد میں بھی بلدیاتی نظام نہیں، آپ اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایسالائیں تاکہ ہمیں رشک ہو اسلام آباد کا میئر زیادہ با اختیار ہو، میں مطالبہ کرتا ہوں پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، گلگت بلتستان میں حکومت بن چکی ہے، 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت سے کہتا ہوں کہ آپ عاشور سے پہلے بجٹ منظور کرائیں، کل سے ہمارے ارکان نہیں ہونگے، اب آپ کی مرضی ہے یہاں بحث کراتے ہیں یا پھر بجٹ کی
منظوری، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں کیونکہ وہ کامیاب ہونگے تو صورتحال بہتر ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...