وجود

... loading ...

وجود

سیاسی استحکام سے محرومی

جمعرات 25 جون 2026 سیاسی استحکام سے محرومی

حمیداللہ بھٹی

کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کے اعلان سے ایک بار پھر اِس خیال کی تائید ہوئی ہے کہ برطانیہ سے سیاسی استحکام رخصت ہو چکا ہے اور اب یہ ملک سیاسی عدمِ استحکام کاشکارہے ۔اگر ایسا نہ ہوتاتوچاربرسوں میں ملک پانچویں وزیرِ اعظم کے انتظارمیں نہ ہوتا طویل عرصے سے اقتدار واپوزیشن جیسے عہدوں کا فیصلہ کرنے والا دوجماعتی نظام کا دم توڑنے کے قریب ہے۔ نئی سیاسی جماعتوں کو عوام کی طرف سے پزیرائی ملنااِس کی دلیل ہے ۔جس سے یورپ میں سیاسی استحکام کی علامت سمجھا جانے والا برطانیہ مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے۔
صرف گزشتہ دس برسوں کے سیاسی منظر نامے کاجائزہ لیں تو ملک کے چھ وزرائے اعظم مدت پوری کرنے کی بجائے قبل ازوقت عہدوں سے مستعفی ہوئے جسے دوصدیوں میں تنزلی کی تیز ترین رفتار کہہ سکتے ہیں۔ کیئر اسٹارمر کا پانچ سالہ مدت پوری کرنے کاخواب ایسے بھیانک طریقے سے ٹوٹا ہے کہ رندھی آواز کے ساتھ پیرکو استعفے کااعلان کرنے کے بعد10ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر اُنھیں گلے لگانے کو صرف اہلیہ ہی مِل سکی۔ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ایسی بے قدری یا بے زاری صرف تیسری دنیا کے ممالک میں نظر آتی ہے لیکن برطانیہ جیسے ملک جِسے اپنی جمہوری اقدارپر نازہے اور مہذب ہونے کا دعویٰ بھی، کے مناظر نے اقتدار و اختیار چھن جانے کے بعدکی کمزوری کواُجاگر کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیئر اسٹارمر کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے بڑے اور اہم ترین امیدوار گریٹ مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہم کچھ سیاسی و معاشی سحرسے عوام کوگرویدہ کرسکیں گے تاکہ ملک ایک بار پھر سیاسی استحکام پر سفر شروع کرنے کے قابل ہو جائے، بظاہر امکانات کم ہیں۔
کیئر اسٹارمر کی عجیب بدقسمتی کہ اُن کے استعفے کی خبرملکی میڈیا سے بھی پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ۔کئیر اسٹارمر وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ حکمران جماعت لیبر پارٹی کی قیادت سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔یہ لیبر پارٹی کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں کیونکہ ایسے حالات میں جب یہ جماعت اگلے عام انتخابات 2029 کے بارے میں مشاورت میں مصروف ہے ،یہ استعفیٰ کھائی میں گرتے کو زورسے دھکا دینے کے مترادف ہے۔ عام انتخابات سے قبل اب اُسے قیادت کاطے کرناہے۔ بظاہرتوکوئی مقبول عوامی چہرہ نہیںجوعام انتخابات میں اپنی پارٹی کی ساکھ بچاسکے ۔کئیر اسٹارمر کی یہ بات جزوی حدتک درست ہے کہ اُن کی جماعت پوچھ رہی ہے کہ کیا وہ اگلے عام انتخابات کے لیے موزوں شخص ہیں؟یہ سوال سُن لیا اور پورے وقارکے ساتھ قبول بھی کرلیاہے مگروہ اقتدار میں اچھے اور مقبول فیصلے نہیں کر سکے۔ سچ یہ ہے کہ عام انتخابات میںاکثریت ملتے ہی فاش غلطیاں کیں جب انھیں معلوم تھا کہ ملکی سیاست جو کئی عشروں سے دوجماعتی لیبر پارٹی اور کنزویٹو(ٹوری) کے گرد گھوم رہی تھی، اب ناموافق ہورہی ہے اور عوامی پسندیدگی بدل رہی ہے توبھی مشاورت سے فیصلے کرنے کی بجائے کچھ بدنام چہروں کی اہم عہدوں پر تعیناتیاں کردیں ۔بریگزٹ سے ملک یورپی یونین سے الگ تو ہوگیالیکن ہونے والی علیحدگی سے طویل مدتی خارجہ اور معاشی نظام تہہ بالا ہوا، جسے درست کرناضروری تھا لیکن فوری توجہ کے متقاضی کو نظر انداز کردیا گیا۔ بریگزٹ اثرات سے اسکاٹ لینڈ میں آزادی کی تحریک کو دوبارہ تقویت ملی مگر کئیر اسٹارمر ملکی حالات پر توجہ دینے کی بجائے عالمی رہنما بننے کی تگ ودو کرتے رہے۔ اِس ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ نہ توعالمی رہنما بن سکے اورنہ ہی ملک میں مقبول رہے اور منصب سے بھی الگ ہونے پر مجبور ہوگئے۔
قوموں کو آگے لے جانے یازوال سے دوچارکرنے میں رہنمائوں کااہم کردار ہوتاہے، جب برطانیہ کے شہریوں تک کو معلوم ہے کہ 2008 کے مالیاتی بحران کے اثرات سے ابھی تک ملک مکمل طورپر نکل نہیں سکا۔ کورونا وبا نے مزید معیشت کو متاثرکیا یوکرین جنگ سے مزید دبائو بڑھا لیکن یہ بات کیئر اسٹارمر جیسا قانون دان شاید سمجھ نہ سکا اور مسلسل ایسی پالیسی پر عمل پیرا رہا جس سے ملکی قرضے جی ڈی پی کے سوفیصد کے قریب جاپہنچے اور حکومتی اخراجات کے متعلق بھی حالات پریشان کُن ہوگئے۔ مزید یہ کہ عوام کے گرتے معیارِ زندگی کو سنبھالنے پر بھی کوئی توجہ نہ دی گئی اور غیر قانونی مہاجرت جیسا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا گیا جس سے سیاسی اور سماجی خلیج میں اضافہ ہوا اور آخر کارنہ صرف حکمران جماعت بلدیاتی انتخاب ہارگئی بلکہ ناکامی کے الزامات کے ساتھ کیئر اسٹارمر منصب سے الگ ہوئے ۔
برطانیہ کو عالمی سطح پر سیاسی ،اقتصادی اور معاشی استحکام کا علمبردار سمجھا جاتا رہا ہے لیکن گزرے دس برسوں میں یہ ملک مسلسل بحرانوںکے بھنور میںہے ،کیونکہ قیادت اپنے عالمی اور ملکی کردار کو فراموش کربیٹھی۔ امریکی حاشیہ بردار بن کر تشخص اور ساکھ متک کھو بیٹھی جس سے عالمی رسوخ میں کمی آئی۔ ملک کے اندر بھی شدید سیاسی بے چینی نے جنم لیااوردو جماعتی نظام قصہ پارینہ بننے کا عمل شروع ہوا جس سے برطانیہ سیاسی گڑھے میں گرتا چلا گیا ۔اِس طرزِعمل سے ملک کے ساتھ سیاسی قیادت کا بھی نقصان ہوا ہے ۔پہلے رشی سوناک اپنی پارٹی کے لیے بھاری پتھر ثابت ہوئے ۔رواں برس مئی میں ہونے والے مقامی کونسلوں کے انتخابات میں جب حکمران جماعت لیبر پارٹی اہم ترین شہروں میں ہار گئی اور تیسرے نمبر پر جاپہنچی تو تجزیہ کارکہنے لگے کہ اب کئیر اسٹارمر کا سیاسی مستقبل تاریک ہے توانھوں نے پالیسیاں درست کرنے کی بجائے جماعت پر گرفت مضبوط کرنے کوترجیح دی مگر کامیاب نہ ہوسکے جس سے پارٹی میں بغاوت شدت اختیارکرنے لگی اور استعفے کا مطالبہ زور پکڑتاگیا۔ اب خیال کیا جانے لگا ہے کہ لیبر پارٹی کے لیے کیئر اسٹارمر بھی ایک ایسا بھاری پتھر ثابت ہوئے جو خود ڈوب کر جماعت کو بیچ منجدھار بے یارومددگار چھوڑ گئے ۔
لیبر پارٹی اور کنزرویٹوپارٹی کی غلط پالیسیوں نے تیسری قوت کے لیے سیاسی میدان ہموار کیا جس کا ریفارم پارٹی نے بھر پور فائدہ اُٹھایا اور ایسے حالات میں جب عشروں سے حکمرانی کرنے والی جماعتیں فیصلوں میں تذبذب کا شکار رہیں تو ریفارم پارٹی نے دوٹوک اور واضح موقف اپنا کر عوامی توجہ حاصل کرلی ، مئی کے بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ ریفارم پارٹی ملک میں مضبوطی سے قدم جما چکی ہے اور معجزاتی نتائج کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ لیبر پارٹی اور کنزرویٹو دونوں جب قیادت کے بحران میں ہیں ریفارم پارٹی کے عوام یقین نے عوام کویقین دلادیا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بھنور سے نکالنے کی طاقت و صلاحیت رکھتی ہے۔ اِس لیے امکان ہے کہ شاید2029سے قبل ہی ریفارم پارٹی عشروں سے حکمرانی کرنے والی جماعتوں کو اقتدار کی راہداریوں سے باہر دھکیل دے مگرسیاسی استحکام کی محرومی ختم ہونے کے بارے میں پھر بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
٭٭٭٭

 


متعلقہ خبریں


مضامین
سیاسی استحکام سے محرومی وجود جمعرات 25 جون 2026
سیاسی استحکام سے محرومی

کربلا، مشعل راہ وجود جمعرات 25 جون 2026
کربلا، مشعل راہ

کشمیری مسلمانوں کی ثقافت کو خطرہ وجود منگل 23 جون 2026
کشمیری مسلمانوں کی ثقافت کو خطرہ

خاموشی، مایوسی اور اعتماد کا بحران وجود منگل 23 جون 2026
خاموشی، مایوسی اور اعتماد کا بحران

سب سے مہنگا آدمی کون؟ وجود منگل 23 جون 2026
سب سے مہنگا آدمی کون؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر