... loading ...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے فیس بک پیج پر دلاور سعیدی کی موت کی خبر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے دلاور سعیدی کو علاج سے محروم رکھ کرانھیں ’شہید‘ کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ضلع فیروزپور میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ڈھاکہ پولیس نے دلاور حسین سعیدی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے علامہ دلاور حسین سعیدی کی دوران قید وفات پر افسوس اور دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام، جماعت اسلامی کے ذمہ دار و کارکن اور ان کے اہل خانہ سے پاکستانی قوم کی طرف سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی و آزمائش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں خصوصی مقام ومرتبہ سے نوازے، اپنے محبوب ترین بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کوبڑی سیاسی قوت بنانے کا سہرا دلاور سعیدی کے خطابات اور تبلیغ کو دیا جاتا ہے۔ علامہ دلاور سعیدی 71کی جنگ کے موقع پر جامع علوم اسلامیہ کراچی میں زیرتعلیم تھے۔ پاکستان کی حمایت کرنے پر 1970ء کی دہائی میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد رہی، لیکن 1990کی دہائی تک یہ ملک کی تیسری بڑی قوت اور سب سے بڑی مذہبی جماعت بن گئی۔علامہ دلاور حسین سعیدی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مرکزی رہنما اور تین دفعہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔انہیں جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کے رہنما کو جنگی جرائم کے متنازع ٹریبونل نے 2013 میں قتل، ریپ اور ہندوؤں کو ہراساں کرنے کے الزامات میں سزائے موت سْنائی تھی جس کے بعد ان کی جماعت کے ہزاروں کارکنوں کے ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس احتجاج کے بعد کریک ڈاؤن میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنوں اورحامیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے مولانا کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کردی تھی، جس کے بعد سے وہ جیل میں قید تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مولانا دلاور سعیدی پر جو الزامات عاید کئے گئے ہیں وہ اس دوران بنگلہ دیش میں تھے ہی نہیں اور انھوں نے بنگلہ دیش کے قیام کے کم وبیش ایک عشرے کے بعد ء میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس حقیقت سے مولانا دلاور سعیدی کو سزا سنانے والے ٹریبیونل کی غیر جانبداری کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔ جنگی جرائم کے متنازع ٹریبونل نے 2013میں علامہ دلاور حسین سعیدی پرجوالزامات لگائے تھے ان میں میں قتل، ریپ اور ہندوؤں کو ہراساں کرنے کے الزامات شامل تھے اب اس بات کا خود ہی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ کیا دلاور سعیدی جیسا پائے کا عالم ان میں سے کسی بھی جرم میں ملوث ہونا درکنار اس کے قریب بھی جاسکتاہے، یہی وجہ ہے کہ اس ٹریبیونل کی کارروائی کو عالمی سطح پر قبول نہیں کیا گیا اور اس کو انتہائی متنازع قرار دیا گیا لیکن بنگلہ دیش کی حکومت نے یہ ٹریبونل ختم نہیں کیا اور سزاؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دلاور سعیدی کا شمار پُرجوش مقرریں میں کیا جاتا تھا۔ سیرت نبی ؐ کے جلسوں میں لاکھوں سامعین انہیں سننے آتے تھے۔ علامہ سعیدیؒ معروف عالم دین، مفسر قرآن، مقبول ترین مقرر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر تھے۔ صحیح معنوں میں مرجع خلائق تھے۔ بنگلہ دیش کی حکومت پر ان کی رہائی کے لئے بنگلہ دیش کے عوام سعودی عرب اور قطر کے علما کا بھی دباؤ تھا وہ صرف جماعت اسلامی کے ہی نہیں، بلکہ ورلڈ علما کونسل کے بھی ممبر تھے ان کے شاگردوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جو دنیا بھر میں موجود ہیں۔
٭٭٭
ایک غیرجانبدار سروے رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ کے دوران سفید پوش طبقے کے مزید 9فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں،اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مسلسل پیٹرول بم گرانا معمول بن گیا ہے جس سے مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے لوگ زندہ رہنے ک...
٭جن کیسز میں نواز شریف کو سزا سنائی گئی اس میں ان کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، قانون کے مطابق ان کیسز میں تب تک اپیل دائر نہیں ہو سکتی جب تک آپ جیل نہ جائیں٭وکلا عدالت میں درخواست دیں گے کہ نواز شریف جیل میں تھے اور عدالت نے علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے انہیں ملک سے باہر بھیج...
اخباری اطلاعات کے مطابق ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ترسیل زر میں حالیہ مہینوں کے دوران ہونے والے معمولی اضافے کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو خاطر خواہ سہار ا نہیں مل سکا جبکہ ہماری برآمدی مسلسل روبہ زوال ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ شہباز حکومت کے دور میں ...
بظاہر نیپرا کا ادارہ بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کی چیکنگ اور عوام کو ان کی زیادتیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ادارے کا کام ہی یہ تھا کہ وہ یہ چیک کرے کہ الیکٹرک سپلائی کرنے والی کمپنیاں عوام کے ساتھ کوئی ناانصافی اور زیادتی تو نہیں کررہی ہیں لیکن نیپرا کی اب تک کی...
وزارت خزانہ نے گزشتہ روز ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ ہونے کا عندیہ دیا ہے، وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا عندیہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ مہنگائی سے بدحال عوام پہلے ہی سڑکوں پرہیں،حکومت نے پے درپے مہنگائی کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے، 90فیصد عوام مہنگائی کے سبب زندگ...
اخباری ا طلاعات کے مطابق نگران حکومت نے گیس کے شعبے کے بڑھتے ہوئے سرکولر قرض اور نقصانات عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ ہفتے گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گیس سیکٹر کا سالانہ 350 ارب روپے کا نقصان اور گردشی قرضے2...
اخباری اطلاعات کے مطابق مغربی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ کینسر جدید طرزِ زندگی کا ایک بھیانک تحفہ ہے اور اطلاعات کے مطابق نوجوانوں پر اس کے اثرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ ایک تحقیق کے چونکا دینے والے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے 30 سال می...
اسٹیٹ بینک نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض رواں سال جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔ جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا۔ حکومت کا قرض ایک مہ...
٭حکومت کے لیے ملکی دفاعی اخراجات اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد تیسری سب سے بڑی واجب الادا رقم آئی پی پیز کا بل ہے، اس سال دوکھرب روپے کی ادائیگیاں کرنا ہیں٭یہ رقم اقتصادی بحران کے شکار ملک کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے، اسی کو کم کرنے کے لیے حکومتیں بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضا...
٭اگست میں حکومت نے پیٹرول لیوی کی آخری حد یعنی 60 روپے فی لیٹر عائد کر دی ہے، پچھلے 15 روز کی کمی پوری کی جائے گی، 15 ستمبر کو قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے٭حکومت سے ڈالر نہیں سنبھل رہا،حکومت مارکیٹ کو بھی کوئی مثبت پیغام نہیں دے رہی، وزیراعظم کے بیان کے بعد اسٹاک ایکسچینج کریش...
مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف گزشتہ روز ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پرکراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم دیکھنے میں آئی۔ وکلا نے بھی ہڑتال کی حمایت ...
گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان کے شہر پشین اور خیبر پختونخوا کے پشاور میں سیکورٹی فورسز سے مقابلوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے لگ بھگ 20 ایسے افراد کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جن کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ بدھ کو پشاور میں مار...