... loading ...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں
کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہنگی اور طبقاتی ، ہر شعبہ میں کرپشن اقربا پروری کا راج ہے ، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی نئی نسل کا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں، بنو قابل گیم چینجر بن گیا، مفت آئی ٹی تعلیم کی فراہمی کے الخدمت پاکستان کے اس پروگرام میں اب تک چودہ لاکھ پچاس ہزار بچے رجسٹرڈ ہوچکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی عنایت اللہ خان، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وقاص انجم جعفری اور امیر ضلع وجہیہ الدین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔مغفرت شاہ، عبدالحق ، بنو قابل کے چیف ایگزیکٹو شاہد اقبال ، عمیر ادریس اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مفت آئی ٹی تربیت میں داخلہ کی تقریب میں ہزاروں طلبا و طالبات نے امتحان دیا۔ امتحان پاس کرنے والوں کو مختلف دورانیے کے پروگرامات میں تربیت فراہم کی جائے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ بنو قابل کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اس میں آئی ٹی کے علاوہ ٹیکنیکل کورسز کو بھی شامل کردیا گیا ہے، ملک میں ہزاروں کی تعداد میں آئی ٹی لیبارٹریز تیار ہوچکی ہیں، بنو قابل کو مزید وسیع کرتے ہوئے اسے زی کنیکٹ کا نام دے دیا گیا ہے اور اس پروگرام میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، نوجوان اپنے دین سے رشتہ مضبوط کریں، پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا، نئی نسل ملک سے مایوس نہ ہو بلکہ اعتماد سے متحد ہوکر آگے بڑھے۔نوجوان دین اور جدید تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں اور جماعت اسلامی کی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جہاں ایک طرف حکومت پر نوجوان نسل کو معیاری اور مفت تعلیم فراہمی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے وہیں ہم اپنے حصہ کا چراغ بھی جلا رہے ہیں، قوم کو مایوسی اور اندھیروں کی دلدل سے نکالیں گے، نوجوانوں کی مدد سے انقلاب برپا کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کا قیام جس مقصد کے تحت عمل میں آیا بدقسمتی سے وہ مقاصد اناسی برس گزرنے کے باوجود بھی حاصل نہیں ہوئے، اشرافیہ ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ہیں، افسر شاہی کا راج ہے، عوام کو انصاف نہیں ملتا، غریب کے بچے کی تعلیم تک دسترس نہیں ، ظلم کا نظام قائم ہے، عوام اور خصوصی طور پر ملک کے نوجوان اپنے حق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کریں اور موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے چترال کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ علاقہ میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، حکمران پارٹیاں ایک ہی قسم کی ہیں، کوئی بھی عوام کو حق دینے کے لیے تیار نہیں، جماعت اسلامی پرامن مزاحمت سے قوم کو اس کا حق دلائے گی۔
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...
خلیج میں رات گئے ہونے والی کارروائیوں کی مزید تفصیلات جاری، ایرانی مفادات پر کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ شدید انداز میں دیا جائے گا، امریکا کو سخت پیغام ایرانی بحریہ نے پانایا نامی ایک ایسے بحری جہاز پر میزائل داغے جو امریکی اور اسرائیلی مفادات سے وابستہ تھا،ہم پہلے ہی خب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی کے وژن کو ووٹ دیا وفاق اب کے پی کے لوگوں کو اسی بات کی سزا دے رہا ہے، بانی کی آنکھ کا 25 فیصد نقصان ہو چکا، علاج اور ملاقاتوں میں رکاوٹ تشویشناک ہ...
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائ...