... loading ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی
حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سے خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں، پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ پاس نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پاکستان پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔بلاول نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ راجہ پرویزاشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمرکمیٹی میں شامل ہوں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے امن کمیٹی کی سربراہی مجھے دی، میں نے بین الاقوامی میڈیا پربھارت کے بیانیے کو شکست دی، امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے، وزیراعظم اور فیلڈمارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے، خارجہ پالیسی پاکستان کے مفاد میں بنائی جاتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے یو اے ای اور سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، مجھے امید ہے ہمارے خطے میں اچھے تعلقات ہوں گے، پاکستان نے ایران پرحملوں کی مذمت کی، ایران کے بعد سب سے زیادہ میزائل یو اے ای پرگرے، یواے ای، ایران اور سعودی عرب سے پاکستان کے آزادانہ تعلقات ہیں۔چیٔرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے لیے حقوق لیے، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہوئی، ابھی تک 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں،28 ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئیگی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کے بغیر آئینی ترمیم یا بجٹ پاس نہیں کرسکتے، آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سیکوئی بات نہیں کی گئی، 27 ویں ترمیم سے متعلق میں نے خود بات کی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں عوام کو ریلیف دینا ہے، وزیراعظم نے صوبوں سے درخواست کی کہ مہنگائی کے خاتمے میں وفاق کی مدد کریں، پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، وفاق سے مل کرعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، مشکل وقت میں ہم سب پاکستانی ایک ہوجاتے ہیں۔ معاشی مشکلات میں اضافہ نظر آرہا ہے کمی نہیں، آنے والے بجٹ میں عوام کے لیے مشکلات ہوں گی، حکومت کو معاشی مشکلات کو دیکھ کر ریلیف کا فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مالی معاشی بحران کا سامنا ہے، پاکستان کے عوام پرمہنگائی کے بم گر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کا دکھ محسوس ہوتا ہے، مشکل وقت میں وزیراعظم کے عوامی ریلیف اقدامات کو ویلکم کیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت پر تنقید نہیں کروں گا، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق کیا، ہم پاکستانیوں نے ہردن نئے حالات دیکھے ہیں، دہشت گردی دیکھی، بھارت سے جنگ دیکھی اور اب مشرق وسطیٰ کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...