... loading ...
ایم کیو ایم (پاکستان) کی سیاست میں ایک نیا موڑ آیا ہے، ابھی زیادہ دن نہیں گزرے ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان کا نام نہیں سننا چاہتے تھے کیونکہ یہ موخر الذکر ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی جو گویا فاروق ستار کی دکھتی رگ تھی، وہ ٹیسوری کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور مخالفین نے بھی طے کر لیا کہ وہ اوّل تو ٹیسوری کو ٹکٹ نہیں دینے دیں گے اور اگر ایسا ہو گیا تو انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نتیجہ وہی نکلا جو ان حالات میں نکلنا چاہئے تھا، ایم کیو ایم پاکستان کے بھی دو ٹکڑے ہو گئے، ایک کی شناخت بہادر آباد بن گیا اور دوسرے کی پی آئی بی کالونی، لیکن اس لڑائی کا، جو اناؤں کے ٹکراؤ کی وجہ سے شروع ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کو یہ نقصان پہنچا کہ وہ سینیٹ کے الیکشن میں تین نشستوں سے محروم ہو گئی، سندھ اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کی بنیاد پر وہ اپنے چار سینیٹرز منتخب کرا سکتی تھی لیکن تین نشستیں ہار گئی۔ پیپلزپارٹی نے اس صورتِ حال سے بھرپور فائدہ اٹھایا، اس نے سینیٹ کی اضافی نشستیں بھی جیت لیں اور کئی ارکان سندھ اسمبلی ناراض ہو کر پیپلزپارٹی میں شامل بھی ہو گئے۔
آپ کو یاد ہوگا، الیکشن سے پہلے سینیٹ میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں کی تعداد آٹھ تھی جن میں سے چار ریٹائر ہو گئے، ان میں سے چار پر دوبارہ انتخاب ہونا تھا۔ ایم کیو ایم متحد رہتی اور اس کے ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی کے ’’دلائل کی قوت‘‘ سے متاثر نہ ہوتے تو وہ چار نشستیں دوبارہ جیت لیتی، لیکن ایسا ممکن نہ ہوا۔ پیپلزپارٹی نے ان اختلافات کا بھرپور فائدہ سینیٹ الیکشن کے دوران اور بعد میں بھی اٹھایا۔ اگلے عام انتخابات کی انتخابی مہم میں بھی پوری طرح فائدہ اٹھانا چاہتی ہے جو علاقے عشروں سے پیپلزپارٹی کے لیے نوگو ایریا بن کر رہ گئے تھے، وہاں اب پیپلزپارٹی جلسے کر رہی ہے، صوبائی وزیر سعید غنی جب یہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم تو مخالفین کو اپنے علاقوں میں پارٹی پرچم نہیں لہرانے دیتی تھی تو غلط نہیں کہتے، غالباً ایسی ہی صورتِ حال نے فاروق ستار اور عامر خان کو مجبور کیا کہ وہ اناؤں کے بت پاش پاش کرکے ایک بار پھر اکٹھے بیٹھیں، دونوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی، مشترکہ دشمن کی چالوں نے دونوں کو ایک بار پھر متحد کر دیا، اب اس بات کا امکان ہے کہ اگلے مرحلے میں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار بھی اکٹھے پریس کانفرنس کریں اور رابطہ کمیٹی کی کنوینر شپ کا تنازعہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو جائے۔
ایک جانب لڑتی جھگڑتی ایم کیو ایم نے دوبارہ اتحاد کی راہ ہموار کی ہے تو دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکومت میں دو اتحادی جماعتوں نے اپنے راستے الگ کر لیے ہیں، اگرچہ دونوں جماعتوں نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ایک دوسرے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن جب دونوں جماعتیں شریکِ اقتدار تھیں تو درمیان درمیان میں ایسے مواقع آ جاتے تھے جب یہ خدشہ پیدا ہو جاتا تھا کہ جماعت حکومت سے الگ ہو جائے گی لیکن اسے اس بات کی داد ملنی چاہئے کہ ناہمواریوں کے اس سفر کے باوجود اور تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کی الزام تراشیوں کے باوصف جماعت اسلامی بدمزہ نہیں ہوئی اور اس نے صوبے کی حکومت میں خدمات جاری رکھنا مناسب سمجھا، ابھی زیادہ دن نہیں گزرے جب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ پرویز خٹک نے اْنہیں بتایا تھا کہ ان کے سینیٹر اوپر کی ہدایت پر صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دے رہے ہیں، جس کے جواب میں تحریک انصاف کی نابالغ قیادت نے سراج الحق کے خلاف طوفانِ بدتمیزی کھڑا کر دیا اور کہا کہ جماعت اسلامی اب تک حکومت سے چمٹی ہوئی ہے، الگ کیوں نہیں ہو جاتی، چند دن بعد جب یہ لفظی جنگ جاری تھی، پرویز خٹک نے وضاحت کر دی کہ اوپر والوں سے ان کی مراد بنی گالہ تھی، اگرچہ اس بیان کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ رک گیا تھا تاہم رنجش برقرار رہی۔
اب جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے اقتدار کے آخری مہینے میں اپنے راستے الگ کر لیے ہیں تو یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ پرویز خٹک اکثریت کی حمایت سے محروم ہو کر اب وزیراعلیٰ رہنے کا حق کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں بھی وقت ضائع کیے بغیر مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ جس ایوان کے وہ لیڈر ہیں، اس کی اکثریت ان کے حق میں نہیں ہے۔ گورنر کے پی کے، اقبال ظفر جھگڑا کو فوری طور پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ کی اپنی جماعت کے بیس ارکان اسمبلی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اس لیے یہ ارکان بھی پرویز خٹک کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں تو شکایت ہی یہ ہے کہ پرویز خٹک نے اپنے آدمیوں کو بچانے کے لیے اْنہیں قربانی کا بکرا بنایا، جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے خود وہ وڈیو دیکھی جس میں یہ ارکان اسمبلی نوٹ گن رہے ہیں۔ یہ نوٹ سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے وصول کیے گئے تھے۔ حیرت ہے کہ نوٹ لینے والے بھی فی الحال اپنے مقام پر ہیں اور اکثریت کے اعتماد سے محروم ہو کر وزیراعلیٰ بھی بدستور اپنے عہدے پر موجود ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...